ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک / ارشاد انصاری ایک گھنٹہ پہلے
1996632-fatf-1582295455-317-640x480.jpg

ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو مزید وقت دیا گیا، ایف اے ٹی ایف (فوٹو : فائل)

پیرس: ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں جون تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات ہوئے جو 16 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے، پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

مذاکرات ختم ہونے پر ایف اے ٹی ایف نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایکشن پلان پرعملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی، اور ایف اے ٹی ایف کے اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو مزید وقت دیا گیا اور پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کو جون 2020 تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید عملدرآمد کرنا ہوگا اور جون میں ایف اے ٹی ایف پاکستان کی طرف سے سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لےگی۔
 
فرقان احمد

نو گرفتار ہوں اس باغ کا، رحم اے صیاد!
موسم گل رہے جب تک، مجھے مہلت دیجئے
(میر)
 
جاسم محمد

محفلین
نو گرفتار ہوں اس باغ کا، رحم اے صیاد!
موسم گل رہے جب تک، مجھے مہلت دیجئے
(میر)
ایف اے ٹی ایف کے حوالہ سے تحریک انصاف کو پاکستان کس حال میں ملا تھا اور محض ایک سال میں کتنی پراگریس ہوئی یہ بھی دیکھ لیں۔
جنوری 2019 میں 25 نکات سے متعلق ایف اے ٹی ایف کا موقف تھا کہ یہ غیرمکمل ہیں۔ جبکہ فروری 2020 میں یہ گر کر صرف 2 رہ گئے۔ انشاءاللہ جون تک یہ بھی مکمل ہو جائیں گے اور پاکستان گرے لسٹ سے باہر آجائے گا۔
 
Top