ایس اے شناور۔ اداسی بال کھولے سو رہی ہے۔ مسلسل شام بیٹھی رو رہی

Shanawar

محفلین
غزل
"اداسی بال کھولے سو رہی ہے"
مسلسل شام بیٹھی رو رہی ہے

اگر چھوڑیں تو کیسے میکَدے کو
اسی پر بات کب سے ہو رہی ہے

مکمل تھی کہانی میری لیکن
مرے کردار آدھے کھو رہی ہے

جوانی جب ڈھلے گی ہو گا کیا پھر
حسیں چہروں پہ حیرت ہو رہی ہے

پکارے گی مجھے ڈھونڈا کرے گی
نَگر میں اس کے محفل جو رہی ہے

گرا کر آنکھ سے آنسو مری وہ
خُوشی سے اب وہ جینے کو رہی ہے

جَگا کر ہجر کو میرے "شناور"
وہ پہلو میں خوشی کے سو رہی ہے
 
مدیر کی آخری تدوین:
ہماری صلاح
عمومی طور پر یوں لگتا ہے جیسے آپ کو وزن کا اندازہ ہے ۔ صرف الفاظکی نشست اور مضمون بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ چند ایک اشعار میں وزن کا مسئلہ ہے جو یقین ہے آپ خود بہتر کرلیں گے۔
جوانی جب ڈھلے گی کیا ہو گا پھر
اس مصرع میں آپ نے ہوگا کو ہگا باندھا ہے۔ دوبارہ کہہ لیجیے

خشی کے پہلو میں خُد سو رہی ہے

سب سے پہلے دو الفاظ کا املا درست کرلیجیے
خشی نہیں بلکہ خوشی
خد نہیں بلکہ خود

یہاں بھی پہلو کو آپ نے پہل باندھا ہے۔

باقی اصلاح کے لیے اساتذہ کا انتظار کیجیے۔
 
Shanawar

محفلین
ہماری صلاح
عمومی طور پر یوں لگتا ہے جیسے آپ کو وزن کا اندازہ ہے ۔ صرف الفاظکی نشست اور مضمون بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ چند ایک اشعار میں وزن کا مسئلہ ہے جو یقین ہے آپ خود بہتر کرلیں گے۔

اس مصرع میں آپ نے ہوگا کو ہگا باندھا ہے۔ دوبارہ کہہ لیجیے

سب سے پہلے دو الفاظ کا املا درست کرلیجیے
خشی نہیں بلکہ خوشی
خد نہیں بلکہ خود

یہاں بھی پہلو کو آپ نے پہل باندھا ہے۔

باقی اصلاح کے لیے اساتذہ کا انتظار کیجیے۔
بہت بہت شکریہ اس قدر خوب صورتی کے ساتھ اصلاح فرمائی آپ نے محبت کا مقروووض ہو۔۔ گویا خوشی خشی لکھا کہ و کو گرا دیا۔۔اکثر لوگ پھر کہتے ہیں خوشی کا وزن فعلن ہے. مفا/فعو خُشی کرنا پڑتا۔ تو آپ کا بہت شکریہ ۔ محبتیں آپ ۔۔ سلامت رہیں جزاک اللہ الخیر
 
محمداحمد

لائبریرین
براہِ مہربانی اصلاح فرما دیں درست زمرے کا انتخاب کیسے کیا جائے. گویا ابھی یہاں قدم رکھا تو ابھی نا آشنا ہوں

شناور بھائی! آپ ٹھیک جگہ پہنچے ہیں یہاں بہت اچھے اساتذہ موجود ہیں یقیناً آپ کو یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
Shanawar

محفلین
شناور بھائی! آپ ٹھیک جگہ پہنچے ہیں یہاں بہت اچھے اساتذہ موجود ہیں یقیناً آپ کو یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
جی ان شاءاللہ اعلٰی ظرفی کی ترجمانی کرتی خوبصورت شخصیات کی گفتگو بہت پسند آئی سب کی محبتوں کا مقروض ہوں. جزاک اللہ.
 
Top