ایران میں سبز موؤمنٹ کے چہرے کا وہ رخ جو میڈیا میں سامنے نہیں آتا

مہوش علی

لائبریرین
ایک دفعہ ویڈیو آخر تک دیکھنے کے بعد خون و ولولہ جوش کھاتے ہوئے تازہ ہی ہو گیا۔ شکر الحمدللہ۔ مغربی ممالک نے غلط وقت و موقع کا انتخاب کیا ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کو شکست دیں، کیونکہ اس وقت انقلاب اسلامی کو احمدی نجاد کی صورت سب سے مضبوط سپاہی و مجاہد ملا ہوا ہے جو واقعی عوام کے دلوں میں اپنی سادہ زندگی سے گھر کیے ہوئے ہے، خصوصا غریب طبقات کے۔
اگر مغربی ممالک یہی محاذ اُس وقت کھولتے جب ہاشمی رفسنجانی صدر تھا، تو اُنکے جیتنے کے بہت چانسز تھے۔ انکی بدقسمتی کہ انہوں نے غلط وقت کا انتخاب کیا کہ جب احمدی نجاد کی وجہ سے اسلامی انقلاب کو بالکل تازہ جوش و خون میسر آیا ہوا ہے۔
 
فلم کا پہلا نصف یقیناَََ اپنے اندر سچ رکھتا ہے لیکن دوسرے نصف کو غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ جہاں سیدہ جنت ام حسنین محترمہ فاطمۃ الزھراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم ولادت کے جشن کو احمدی نژاد کی مقبولیت دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ باقی مظاہروں کی حقیقت مغرب کا پیدا کردہ ہائیپ ہے اور کچھ نہیں اور کچھ عاقبت نا اندیش لوگوں کا غیر ملکی ہاتھوں میں کھیلنا ۔۔۔ باقی واللہ اعلم بالصواب
 

مہوش علی

لائبریرین
فیصل بھائی، آپکی بات بالکل درست ہے کہ یہ جگر گوشہ رسول اکرم ص کی ولادت باسعادت کا دن تھا۔
اس دن سے دو دن الیکشنز میں احمدی نجاد کو کامیابی حاصل ہوئی تھی، اور پھر ایرانی عوام نے ولادت باسعادت کا دن اور احمدی نجاد کی کامیابی کے جشن کے لیے یہ ریلی نکالی تھی اور یہ پورا احمدی نجاد گروپ ہے۔
میں نے یہ ویڈیو بہت پہلے یہاں پوسٹ کی تھی۔

**************
الیکشن میں احمدی نجاد کو 61 فیصد ووٹ ملے،مگر اپوزیشن کو بھی 37 فیصد ووٹ ملے، اور 37 فیصد بہت بڑی تعداد ہے چاہے یہ 61 فیصد کے سامنے اقلیت ہی کیوں نہ ہو۔
بہرحال، ایران کی ایک اور حقیقت یہ بھی ہے کہ اپوزیشن بہت سے گروپوں پر مشتمل ہے ، جبکہ حکومت ایک واحد گروپ ہے۔
اس اپوزیشن میں اصلاح پسند ہیں جو خود کو اسلام پسند ہی کہتے ہیں ۔ پھر شاہ پسند وں کا گروہ ہے، اور پھر ایرانی نسل پرست نیشنلسٹوں کا گروہ ہے جو مکمل طور پر عرب اور اسلام کا مخالف ہے۔ پھر سوشلست اور دیگر چند گروہ آتے ہیں۔
فی الحال یہ تمام گروہ حب علی سے زیادہ بغض معاویہ کے مانند اکھٹے ہیں تاکہ موجودہ حکومت کو گرا سکیں، مگر ان کے اصل اختلافات کھلیں گے جب یہ طاقت اور حکومت میں آئیں گے۔
اس وجہ سے فی الحال اسلامی انقلاب کو کوئی فوری خطرہ تو نظر نہیں آتا۔ بہرحال، یہ بھی حقیقت ہے کہ انہوں نے ایک بھی غلطی کی، تو وہ انکا ناقابل معافی جرم بن کر اسلامی انقلاب کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ یہ جھگڑا بہت بڑا ہے اور ہٹ لسٹ میں سب سے پہلا نام ایران کے انقلاب اسلامی کا ہے۔
 

arifkarim

معطل
چلیں تیسری جنگ عظیم کی بعد ان سب "انقلابوں" کا بینڈ باجا ویسے ہی بج جائے گا۔۔۔۔ :)
 

خورشیدآزاد

محفلین
جب آپ اپنے مخالف کی زبان ریاستی طاقت کے بل بوتے پرکاٹنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس وقت یہ بھی ثابت ہوجاتا ہے کہ آپ غلط ہو۔

اگر احمدی نجاد کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ اپنے لوگوں پر ہی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ظلم کیوں کررہا ہے؟؟
آخرہمیشہ مغرب ہمارے(مسلمانوں) لوگوں کو ہی ہمارے خلاف کیوں استعمال کرکے اپنے شیطانی عزائم کی تکمیل کرنے کی کوشش میں کامیاب ہوجاتا ہے؟؟
آخر ہم ہی میں ہمیشہ کیوں میر جعفر اور میر صادق پیدا ہوجاتے ہیں؟؟‌
آخرکیوں کبھی کسی مسلمان ملک نے مغربی عوام کو ان کی حکومتوں کے خلاف سڑکوں پر نہ لا سکے؟؟
تہران کی سڑکوں پر جو انسان اپنی جان کی بازی لگا کر احتجاج کررہے ہیں وہ کون ہیں اور کیا ان کی رائے کی کوئی حیثیت نہیں؟؟

ایسے بے شمار سوالات ہیں جو یہ ثابت کررہے ہیں کہ احمدی نجاد غلط ہے ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مجھے علم نہیں کہ دوسرے حضرات کے "انصاف کے پیمانے" کیا ہیں۔
مجھے نہیں پتا کن ثبوتوں کی بنیاد پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اپوزیشن الیکشنز میں جیتی ہے۔

مجھے نہیں علم کہ یوں شر پسند اگر سڑکوں پر آ کر توڑ پھوڑ شروع کر دیں اور انہیں روکا جائے تو یہ ریاستی دہشتگردی کیسے بن گئی؟ یہ کیونکر ہے کہ ان شر پسندوں نے املاک کو جو نقصان پہنچایا ہے، اور جو مار پیٹ وہ کر رہے ہیں وہ نظر کیوں نہیں آ رہی۔

کیا کچھ ہزار یا کچھ لاکھ لوگوں کا سڑکوں پر نکل آنا اس بات کی گواہی ہے کہ ان پر ریاستی دہشتگردی ہو رہی ہے؟ تو پھر تو بےنظیر کی شہادت پراور عاشورہ پر بم دھماکے کے بعد بھی بہت سے شر پسندوں نے سڑکوں پر نکل کر آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی۔

سوال: کیا آپ کو دوسری طرف کے لوگ نظر آتے ہیں؟ انکی کئی گنا بڑی ریلیاں نظر آتی ہیں؟ اگر یہ توڑ پھوڑ نہیں کر رہے تو کیا انکے وجود کی نفی کر دینی چاہیے ہے؟
************
آپ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ اپوزیشن گروپ (خصوصا شاہ پرست، ایرانی نسل پرست، اور مجاہدین خلق دہشتگرد) کون لوگ ہیں۔ انکا اصل چہرہ آپکے سامنے آ جائے تو آپ کبھی انکو سپورٹ نہ کریں۔

بہرحال:
۔ ان لوگوں نے پھر عاشورہ پر یہ حرکتیں کر کے بالکل غلط وقت کا انتخاب کیا، اور یہ خود انکی تباہی کا باعث بنے گا۔
۔ پہلے یہ عاشورہ پر ناچ گانا کرنے لگے۔ پھرعاشورہ پر یہ اسلام کو اور محمد و آل محمد کو گالیاں دے رہے تھے۔ مسجدوں پر حملے کر کے توڑ پھوڑ کر رہے تھے۔ مغربی ممالک میں انکے ٹی وی پر لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ کم ہے اور اس سے بڑھ کر وہ یہ کام کریں گے۔
۔ انکی اس حرکت سے خود "اصلاح پسندوں" کی بڑی تعداد ان سے بیزار ہے اور ان پر تبرا بھیجتی ہوئی دوسرے کیمپ میں جا رہی ہے۔ آپ بھی انکی حرکتیں دیکھیں اور اسکے بعد آپ بھی ان پر تبراء کرتے ہوئے ان سے الگ ہو جائیں گے۔

یہ پہلی ویڈیو دکھا رہی ہے کہ انہوں نے کیسے اپنی شر پسندی شروع کی (اور یہ شر پسند زیادہ سے زیادہ صرف بڑے شہروں تک محدود ہیں):

اور یہ دوسری ویڈیو جو انکے اصل چہرے کی جھلک پیش کرتی ہے۔ مگر بہت خبردار، فقط اپنے رسک پر یہ ویڈیو دیکھئے کیونکہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے یہ لوگ اپنے ٹی وی پر کھلے عام رسول اللہ ص و آل رسول کو گالیاں دیتے ہیں۔

میں تو یہ مانتی ہوں کہ اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔ پہلے انہوں نے احمدی نجاد کے خلاف تحریک چلائی جو بُری طرح ناکام ہوئی۔ اور اب روز عاشورہ انہوں نے یہ حرکتیں کر کے اپنے پاؤں پر اور زبردست کلہاڑی چلائی ہے، اور بہت سے لوگ جو پہلے حکومت کے مخالف بھی تھے، اسکے بعد حکومت سے جا ملے ہیں۔

میں تو یہ کہتی ہوں کہ انکے ٹی وی پر جو کچھ ہوتا ہے، اسکا انگریزی اور اردو اور عربی ترجمہ کر کے دکھا دینا چاہیے تو بقیہ مسلم دنیا خود بخود ان پر لعنت بھیجتی ہوئی انقلاب اسلامی کی حمایت کرنے لگے گی۔ ابھی جو لوگ انقلاب اسلامی کے خلاف ہیں، انہوں نے اس دوسرے گروہ کو نہیں دیکھا ہے اور نہ انہیں جانا ہے۔

اور میر جعفر و میر صادق صرف اسی گروہ میں پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکہن سی آئی اے کا بجٹ کئی گنا کر دیا گیا ہے کہ وہ ایران میں انتشار پھیلائیں۔
 

ساجد

محفلین
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ چند ممالک اس کے داخلی حالات خراب کرنے میں پیش پیش ہیں۔ کیا ہم اس بات کو مد نظر رکھ کر ایران کی موجودہ کشمکش کا جائزہ لے رہے ہیں؟
 

arifkarim

معطل
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ چند ممالک اس کے داخلی حالات خراب کرنے میں پیش پیش ہیں۔ کیا ہم اس بات کو مد نظر رکھ کر ایران کی موجودہ کشمکش کا جائزہ لے رہے ہیں؟

تین بار بوجھیں یہ کون کون سے ممالک ہیں؟
اسرائیل، امریکہ، برطانیہ ہی ہر بار جواب نکلےگا!
 
Top