ایرانی حوثی دہشت گردوں کا سعودی عرب پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے ایک اور حملہ

ابن آدم

محفلین
عرب اتحاد نے دو میزائل اور چھ بمبار ڈرون مار گرائے

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے مشن میں سرگرم عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے کیا گیا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہےکہ اتحادی فوج نے سعودی عرب کی ڈیفنس فورس کے ساتھ مل کر سعودی عرب پر حملے کےلیے بھیجے دو بیلسٹک میزائل اور چھ بمبار ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔

ترجمان نے بتایا کہ صنعا پر قابض ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے دانستہ طورپر بیلسٹک میزائلوں اور چھ ٖڈرون طیاروں سے سعودی عرب میں شہری آبادی اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی تھی۔ تاہم اتحادی فوج نے بر وقت جوابی کارروائی کر کے میزائل اور ڈرون طیارے فضا ہی میں تباہ کر دیئے۔

کرنل المالکی نے بتایا کہ حوثی دہشت گرد ملیشیا بیلسٹک میزائل اور ڈرون استعمال کر کے یمن کے شہریوں اور ہمسایہ ممالک میں سولین کو نشانہ بنا کر عداوت کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے یہ پہلا حملہ نہیں۔ اس سے قبل بھی حوثی ملیشیا متعدد بار اس نوعیت کی کارروائیاں کرکے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نقصان پہنچا چکی ہے۔ حوثیوں کے سعودی عرب پر بیشتر حملے اتحادی فوج نے ناکام بنا دیئے ہیں۔

https://urdu.alarabiya.net/ur/middl...ر-ڈرون-طیاروں-اور-میزائلوں-سے-حملہ-ناکام.html
 

ابن آدم

محفلین
اب تک ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد سعودی عرب پر ٣١٥ میزائل اور ٣٦٣ ڈرونز سے حملہ کر چکے ہیں جس میں سے اکثر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
Top