اگر آپ یہ چیزیں گھر میں نہ رکھیں تو آپ کی شخصیت پر مثبت اثر پڑے گا

محمداحمد

لائبریرین
آپ نے شاید لڑی کے موضوع پر غور نہیں کیا ۔
اگر اپنی شخصیت میں مثبت تبدیلی لانی ہے تو قرضے سے بھی جان چھڑانی چاھئیے ۔
یعنی آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ "آپ پر کوئی قرضہ بھی نہیں ہونا چاہیے"۔
دراصل باقی سب باتیں گھر کی چیزوں کے متعلق تھیں تو سمجھنے میں کچھ دشواری ہوئی۔

اگر اپنی شخصیت میں مثبت تبدیلی لانی ہے تو قرضے سے بھی جان چھڑانی چاھئیے ۔

یہ تو بے حد ضروری بات ہے۔ انسان کو چاہیے کہ بھرپور کوشش کرے کہ اُس کے اوپر کسی قسم کا کوئی قرضہ نہ ہو۔ ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس معاملے بہت زیادہ تاکید کیا کرتے تھے۔

اگر آپ قرض لیں تو مکمل کوشش کریں کہ طے شدہ وقت پر یا اُس سے پہلے ہر حال میں قرض کی رقم واپس کر دیں۔

میں تو ویسے کریڈٹ کارڈ کے بھی خلاف ہوں۔ بہت سے لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ کریڈٹ کارڈز کی وجہ سے وہ لوگ معاشی طور پر ایک ماہ پیچھے چلے جاتے ہیں۔ یعنی جب تنخواہ وغیرہ ملتی ہے تو اُس سے پچھلے ماہ کا بل بھر دیتے ہیں اور اگلا مہینہ پھر سے اُدھار پر گزارا کرتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس سلسلے میں تو پھر اُن فون نمبرز کا بھی صفایا کردینا چاہیے جو اب رابطے میں نہیں یا منتقل (فوت) ہوچکے ہیں۔

فوت شدہ لوگوں کا نمبر چاہیں تو حذف کر دیں، لیکن باقی لوگوں کا نمبر برقرار رکھیںں۔ کبھی بھی آپ کو یا اُن کو رابطے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کہیں کہیں ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ لواحقین فوت شدہ لوگوں کا نمبر اپنے استعمال میں لے لیتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک کام اور بھی ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ اپنے فون سے تمام تر ایسی ایپس اُڑا دیں جو استعمال نہیں ہوتیں (یا جو بہت زیادہ نوٹیفیکشن بھیجتی ہیں)۔ اس سے بھی آپ کافی سکون میں آ جائیں گے۔ :)

کل سے میں ایک ایپ استعمال کر رہا ہوں جس کا نام Minimalist Phone App ہے۔

یہ ایک طرح کی لانچر ایپ ہے۔ اور یہ آپ کو وقت ضائع کرنے والی ایپ سے بچاتی ہے۔ لیکن اگر آپ فون اور سوشل میڈیا کے بہت زیادہ ایڈکٹو ہیں تو آپ کو شاید اس ایپ کا استعمال جاری رکھنا مشکل لگے۔

تاہم اگر آپ خود پر قابو پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر یہ ایپ آپ کا بہت سا قیمتی وقت بچا سکتی ہے۔
 
جاسمن

ایک دھاگہ شروع کیا گیا تھا جس میں محفلین ایپس کے حوالے سے اپنے تجربات شریک کرتے تھے۔ آپ اپنا یہ تجربہ وہاں بتائیں تاکہ بہتوں کا بھلا ہو سکے۔
 
Top