اچاری طہری۔

حجاب

محفلین
اچاری طہری۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء۔
آدھا کلو چاول ( بھیگے ہوئے )
آلو 2 عدد بڑے ( درمیانے سائز کے کٹے ہوئے )
مٹر ۔ ایک کپ۔
پیاز 2 عدد درمیانی باریک کٹی ہوئے۔
ٹماٹر 2 عدد سلائس کٹے ہوئے۔
سرخ مرچ حسبِ ذائقہ۔
ہری مرچ۔ 4 عدد۔
آئل یا گھی 4 کھانے کے چمچ۔
ہلدی 1 کھانے کے چمچہ۔
کالی مرچ۔ 6 عدد ثابت۔
دارچینی۔ 2 چھوٹے ٹکڑے۔
سفید زیرہ۔1 چائے کا چمچ۔
کڑی پتہ۔1 عدد۔
اچار 3 کھانے کے چمچ۔
ادرک لہسن مکس پسا ہوا 1 چائے کے چمچ۔
نمک حسبِ ذائقہ۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
آئل میں پیاز کو گولڈن فرائی کرلیں اب ادرک لہسن شامل کر کے بھوننے کے بعد تھوڑا سا پانی ڈال کے سارے مصالحے شامل کردیں ساتھ ٹماٹر بھی ڈال دیں۔جب ٹماٹر گل جائیں اور مصالحہ تیار ہو جائے تو اس میں آلو ، مٹر اور پانی ڈال کر پکائیں جب مٹر اور آلو نرم ہو جائیں تو چاول شامل کردیں ساتھ ہی اچار ، ہری مرچ بھی ڈال دیں۔جب پانی خشک ہو جائے اور چاول گل جائیں تو ایک لیموں کا رس ڈال کر دم پر لگادیں۔تیار ہونے پر کھیرے اور پیاز کے رائتے کے ساتھ نوش فرمائیں۔( اگر اچار پسند نہ ہو تو ڈالنا ضروری نہیں،طہری میں گوشت(چکن یا بیف) بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

ماوراء

محفلین
زبردست حجاب۔ امی طہری بناتی ہیں، لیکن اچاری طہری نہیں۔ مٹر اور اچار نہیں ڈالتیں۔ اب امی نے بنائی تو یہ ترکیب دوں گی۔

شمشاد بھائی نے بھی عیشل سے ترکیب پوچھی تھی۔
 
Top