اپنے شہر کی تاریخ پر کتاب لکھنا چاہتا ہوں ۔اساتذہ کرام رہنمائی فرمائیں

السلام علیکم !
اُردو محفل واحد جگہ ہے جہاں سے مجھے ہمیشہ مثبت جواب اور رہنمائی ملی۔ جب بھی کوئی مشورہ کیا بہت نیک دل اور وسیع القب دوستوں کی تجاویز نصیب ہوئیں۔ جناب من میں اتنا بڑا لکھاری تونہیں، بس دو سال قبل معاشرتی مسائل ایک کتاب لکھی " کشورِ جمیل شاد باد"۔ بہر حال تنقید سے، تعریف سے بہت کچھ پتہ چلا۔

اب اپنے شہر کی تاریخ بارے ایک معلوماتی کتاب لکھنا چاہتا ہوں۔لکھاری تو ہوں نہیں مگر شوق ہے کہ بیٹھنے نہیں دیتا۔ آپ اساتذہ اور اُردو ادب کے ماہرین سے گزارش ہے کہ رہنمائی کی جائے کہ بنیادی تاریخ، مشاہیر کے علاوہ ایک تاریخ کی کتاب میں کن باتوں کو زیر قلم لانا ضروری اور اچھا ہوگا اور کن کن موضوعات اک شامل کیا جانا از حد ضروری ہے۔ آپ سب کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔
 
شہر کی تاریخ، شہر میں موجود نمایاں مقامات، شہر سے تعلق رکھنے والے مشاہیر، شہر میں بسنے والی اقوام، بولی جانے والی زبانیں، شہر میں کھانے پینے کے مشہور مقامات، شہر کا حدود اربعہ، وغیرہ
 

فرقان احمد

محفلین
اس ربط پر کلک فرمائیے اور دیکھیے کہ شہر لاہور کے بارے میں کن پہلوؤں اور زاویوں سے لکھا گیا ہے۔

ربط

اُمید ہے کہ آپ کے ذہن میں بہت سے نئے آئیڈیاز آ جائیں گے۔
 
Top