اپنے جوتوں کو دھوپ میں رکھیں

چمڑے کے جوتے یا چپلوں کو، پالش کے بعد اگر تھوڑی دیر کے لئے دھوپ میں رکھ دیا جائے تو چمک جاتے ہیں ۔

550px-nowatermark-Spit-Shine-Boots-Step-1-Version-2.jpg
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک ایک ٹوٹکے کے لیے الگ الگ لڑی بنانا شاید مناسب نہیں۔ آپ "عبدالقدیر کے ٹوٹکے" (زبیدہ آپا کے ٹوٹکے کے طرز پر 🙂) یا "گھریلو ٹوٹکے" پر ایک لڑی بنا دیں۔ جس میں تمام گھریلو ٹوٹکے ارسال کرتے رہیے۔
چونکہ تمام ٹوٹکے ایک ہی لڑی میں آتے رہیں گے تو لڑی سرِ ورق موجود بھی رہے گی اور اس سے بہت سے لوگ استفادہ بھی کر سکیں گے۔
 
علی وقار

محفلین

روفی بھائی، اسی بہانے سر ورق پر نت نئے موضوعات سامنے آ جاتے ہیں۔ آج کل تو بس عبدالقدیر بھائی ہی محفل کو چلا رہے ہیں وگرنہ ہم سب تو بے ہوش ہوئے پڑے ہیں۔
 
میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ جو کوئی نئی بات سیکھوں وہ دوسروں تک پہنچا دوں ہوسکتا ہے ہمارے محفلین کے کام آجائے۔
 
ایک ایک ٹوٹکے کے لیے الگ الگ لڑی بنانا شاید مناسب نہیں۔ آپ "عبدالقدیر کے ٹوٹکے" (زبیدہ آپا کے ٹوٹکے کے طرز پر 🙂) یا "گھریلو ٹوٹکے" پر ایک لڑی بنا دیں۔ جس میں تمام گھریلو ٹوٹکے ارسال کرتے رہیے۔
چونکہ تمام ٹوٹکے ایک ہی لڑی میں آتے رہیں گے تو لڑی سرِ ورق موجود بھی رہے گی اور اس سے بہت سے لوگ استفادہ بھی کر سکیں گے۔
مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے ایک ہی لڑی میں سارے ٹوٹکے ڈال دئیے جائیں لیکن اگر ہر ٹوٹکے پر غوروفکر کیاجائے تو لڑی الگ الگ ہی بہتر ہے ۔
 
سید عمران

محفلین
روفی بھائی، اسی بہانے سر ورق پر نت نئے موضوعات سامنے آ جاتے ہیں۔ آج کل تو بس عبدالقدیر بھائی ہی محفل کو چلا رہے ہیں وگرنہ ہم سب تو بے ہوش ہوئے پڑے ہیں۔
عبد القدیر بھائی آپ علی بھائی کی بے ہوشی ختم کرنے کے لیے بھی ٹوٹکا بتائیں!!!
 
سید عمران

محفلین
مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے ایک ہی لڑی میں سارے ٹوٹکے ڈال دئیے جائیں لیکن اگر ہر ٹوٹکے پر غوروفکر کیاجائے تو لڑی الگ الگ ہی بہتر ہے ۔
جی بالکل...
ہمیں بھی سارا قصور صاف محفلین کی کم علمی و کم فہمی کا دکھائی دے رہا ہے...
ورنہ ایک ایک ٹوٹکا ایسا ہے کہ سمجھو کوزے میں دریا بند کردیا...
ہر ٹوٹکے پر غور و فکر کرنے سے علم و عرفان کی آگاہی اور تجربہ شناسی کے وہ در وا ہوتے ہیں کہ دنیائے طب و سائنس ورطہ حیرت میں پڑی دکھائی دیتی ہے...
پر ایسے متبحر و نابغہ روزگار عناصر اس محفل پر کہاں...
قدر شناسی گر کروانی ہے تو کسی اور راستہ کی کھوج میں نکلنا پڑے گا...
یہاں تو اپنی دال گلتی دکھائی نہیں دیتی یا شیخ!!!

انتہائی غیر اہم نوٹ:
مراسلہ ہذا کو بغیر مزاحیہ ایموجی کے بھی وہی نسبت دیں.
 
کوزے میں دریا نہ ڈھونڈیں۔۔۔
جس کو غلطی نظر آئے وہ بتادے کہ یہ ترکیب کارگر نہیں ہے اِس حوالے سے ۔۔۔
میں نے تو اپنا تجربہ شئیر کیا ہے جس کو اچھا نہ لگے تو نہ پڑھے ۔
 
آپ بلا روک ٹوک سنجیدگی سے اپنا فریضہ سر انجام دیتے رہیں۔ اب کوئی ہستی فیض نہ اٹھانا چاہے تو اس کا کیا علاج!
 
سید عمران

محفلین
کوزے میں دریا نہ ڈھونڈیں۔۔۔
جس کو غلطی نظر آئے وہ بتادے کہ یہ ترکیب کارگر نہیں ہے اِس حوالے سے ۔۔۔
میں نے تو اپنا تجربہ شئیر کیا ہے جس کو اچھا نہ لگے تو نہ پڑھے ۔
کسی کی کیا مجال کہ معرفت کے اس بحر بے کراں میں سے غلطی کے کچھوے نکالنے کی کوشش کرے...
اور کوزے میں دریا بھی ہم نے کم کہا. یہ تو کوزے میں ٹھاٹھیں مارتا ودیا ساگر بند ہے...
اور کسی کی یہ بھی کیا مجال کہ ایسے انمول جواہرات پر نظر ڈالے بنا گزر جائے. ناپسند آنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا...
یہاں ہر کس و ناکس یکساں دلچسپی سے اس دریائے خون رواں میں غوطہ زن ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
علی بھائی تو ہوش میں لگ رہے ہیں آپ کے ہوش و ہواس قابو میں نہیں لگ رہے ہر چیز میں ارتقاء ڈھونڈ رہے ہیں آپ
اگرچہ علی بھائی بقائمی ہوش و حواس اپنی بے ہوشی کا علی الاعلان اعلان کرچکے ہیں لیکن طبیب ہی بہتر جانتا ہے اپنے مریض کا مرض...
رہے ہمارے ہوش و حواس وہ تو عرصہ ہوا ایک قطعا گمنامی کی زندگی بسر کرنے والے بھیا غارت کرچکے ہیں...
کچھ ٹوٹکا اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟؟؟
اگرچہ کائناتی حقیقت تو یہی ہے کہ یہاں ہر چیز میں ارتقاء ارتقاء پذیر ہے. تاہم ہم نے فی الحال ایک ہی چیز میں ارتقاء دریافت کیا ہے. باقی ماندہ ارتقاء ارتقاء کے حوالے کر چین کی بنسری بجا رہے ہیں!!!
 
آخری تدوین:
Top