اپنے بلاگ کو مزید انٹرایکٹیو کیسے بنائیں ،براہ کرم مشورہ دیں

نبیل

تکنیکی معاون
بلاگ کو بہتر بنانے کا بہترین طریقہ بلاگ کے صفحہ اول کو پورٹل یا میگزین کی طرح منظم کرنا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس صفحے پر منتخب مضامین کا صرف مختصر اقتباس پیش کیا جائے اور ساتھ اگر کوئی گرافک بھی ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ اس کے لیے کسی مناسب ٹیمپلیٹ کا انتخاب کرنے اور اسے اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
نبیل بھائی یہ سب کیسے ممکن ہوگا آپ نے جو کچھ بتایا ہے وہ کچھ بھی پلے نہیں پڑ رہا اس فیلڈ کے ہم ابھی مبتدی ہیں اس لئے آپ واضح انداز میں بتائیے پلیز۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ موضوع قدرے تفصیل کا متقاضی ہے۔ لوگ مختلف طریقے سے بلاگ سیٹ اپ کرتے ہیں۔ کچھ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بناتے ہیں، کچھ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر یا اپنی ہوسٹنگ پر ورڈ پریس انسٹال کرکے بلاگ بناتے ہیں۔ زیادہ تر فری بلاگ بلاگر ڈاٹ کام یا ورڈ پریس ڈاٹ کام پر بنتے ہیں۔ اگر آپ بلاگر پر بلاگ بناتے ہیں تو اس کے لیے گوگل پر blogger magazine theme لکھ کر تلاش کریں۔ وہاں آپ کو کئی تھیمز مل جائیں گی۔ انہیں آپ اپنے بلاگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن انہیں پہلے اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے سٹائل کو اردو فونٹ اور دائیں سے بائیں سمت کے لیے ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
نبیل بھائی۔۔۔
بلاگ کے سرورق پر مکمل پوسٹ نظر آرہی ہے۔ کوئی کوڈ بتائیں جس سے پوسٹ کی 10، 12 لائنز دکھیں اور "مزید پڑھیے" کا آپشن بھی ہو۔
میں نے کافی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔۔۔:(
 
نبیل بھائی۔۔۔
بلاگ کے سرورق پر مکمل پوسٹ نظر آرہی ہے۔ کوئی کوڈ بتائیں جس سے پوسٹ کی 10، 12 لائنز دکھیں اور "مزید پڑھیے" کا آپشن بھی ہو۔
میں نے کافی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔۔۔ :(
نبیل بھائی جلدی آئیے نا مجھے بھی آپ کا انتظار ہے
پلیز کم فاسٹ ۔:-P
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس کے حل کے لیے گوگل پر "blogger show post excerpts" پر سرچ کر لیں۔ کئی مفید روابط مل جائیں گے۔
 
یہ موضوع قدرے تفصیل کا متقاضی ہے۔ لوگ مختلف طریقے سے بلاگ سیٹ اپ کرتے ہیں۔ کچھ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بناتے ہیں، کچھ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر یا اپنی ہوسٹنگ پر ورڈ پریس انسٹال کرکے بلاگ بناتے ہیں۔ زیادہ تر فری بلاگ بلاگر ڈاٹ کام یا ورڈ پریس ڈاٹ کام پر بنتے ہیں۔ اگر آپ بلاگر پر بلاگ بناتے ہیں تو اس کے لیے گوگل پر blogger magazine theme لکھ کر تلاش کریں۔ وہاں آپ کو کئی تھیمز مل جائیں گی۔ انہیں آپ اپنے بلاگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن انہیں پہلے اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے سٹائل کو اردو فونٹ اور دائیں سے بائیں سمت کے لیے ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

یہ تو ہو گیا ہے مجھے اردو ایڈیٹر جوڑنا ہے ۔وہ نہیں ہو رہا ۔http://alamullah.blogspot.in/ میرا بلاگ
اب بتائیے پلیز۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے آپ کے بلاگ کے پیج کا سورس دیکھا ہے اور اس میں مجھے اردو ایڈیٹر سے متعلقہ کوڈ نظر نہیں آ رہا ہے۔ کیا آپ نے اپنے بلاگ کی ٹیمپلیٹ میں تبدیلی کرکے اسے سیو کیا تھا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس کا یہی مطلب ہے کہ آپ کی ترمیم کردہ ٹیمپلیٹ کا syntax درست نہیں ہوتا جس کی وجہ سے یہ محفوظ نہیں ہو پاتی۔
 
Top