آسٹریلیا کا پاکستان کو ایک میواکی جنگل کا تحفہ

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شانے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وزیرمملکت زرتاج گل کے ہمراہ فاطمہ جناح پارک اسلام آباد میں ایک میواکی جنگل کا افتتاح کیا۔ عوامی پارک میں جنگل کے لئے درخت اور پودے آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے ایک تقریب میں تحفے کے طور پر دیئے گئے ۔ یہ تقریب جو پاکستان کی میواکی جنگلات اور بہار کے پودے لگانے کی مہم 2021کا حصہ ہے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام منعقد کی گئی۔درخت لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جیوفری شانے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہاں لگائے گئے درخت اور پودوں سے نہ صرف اسلام آباد کا ماحول مزید صاف اور خوشگوار ہو گا بلکہ پاکستان کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں مدد ملے گی۔
 
Top