آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند گرہن ہوگا

جاسم محمد

محفلین
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند گرہن ہوگا
اسٹاف رپورٹر منگل 16 جولائ 2019
1744517-mooneclipsatjulynews-1563222253-374-640x480.jpg

دنیا کے مختلف حصوں میں مکمل جب کہ پاکستان میں چاند گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا (فوٹو: فائل)

کراچی: آج منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا جو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کی جانب سے چاند گرہن کے حوالے سے جاری پیش گوئی کے مطابق چاند گرہن کا آغاز (منگل) 16 جولائی کو رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، 17 جولائی بدھ کی رات ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگے گا جبکہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 34 منٹ پر محیط ہوگا، پاکستان بھر کے علاوہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، ساؤتھ ونارتھ امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کے مطابق اس سے قبل 6 جنوری کو ہونے والے سورج گرہن اور 21 جنوری کو ہونے والے چاند گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیے تاہم رواں سال کے اختتامی ماہ 26 دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں بھی دکھائی دے گا۔
 
Top