آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی پاکستان کیلئے قرض کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی پاکستان کیلئے قرض کا اعلان

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کو اربوں ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک 5 سال کے دوران پاکستان کو 10 ارب ڈالر قرض دے گا اور یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 10 ارب ڈالر 2020 سے 2024 کے دوران جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قرض کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی جس میں توانائی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ، زراعت، آبی وسائل، تعلیم، تجارت، سیاحت اور سڑک کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط بہتر بنانا شامل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رواں مالی سال کے دوران اصلاحات اور ترقیاتی پروگرام کے لیے دیے جائیں گے جس سے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے سے پاکستان کی مالی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری بھی آئے گی۔

اے ڈی بی نے اعلامیے کے مطابق قرض کے پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں کنٹری پارٹنرشپ کے تحت حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔
 
Top