جون ایلیا اُس نے ہم کو گناہ میں رکھا

mtahirz

محفلین
اُس نے ہم کو گناہ میں رکھا
اور پھر کم ہی دھیان میں رکھا

کیا قیامت نمو تھی وہ جس نے
حشر اُس کی اٹھان میں رکھا

جوششِ خوں نے اپنے فن کا حساب
ایک چوب۔۔اک چٹان میں رکھا

لمحے لمحے کی اپنی تھی اِک شان
تُو نے ہی ایک شان میں رکھا

ہم نے پیہم قبول و رد کر کے
اُس کو اک امتحان میں رکھا

تم تو اس یاد کی امان میں ہو
اُس کو کِس کی امان میں رکھا

اپنا رشتہ زمیں سے ہی رکھو
کچھ نہیں آسمان میں رکھا
 

ظفری

لائبریرین
جون ایلیا کی بات ہی کچھ اور ہے ۔ مگر مطلع کے پہلے مصرعے میں قافیہ کیا صحیح ہے ۔ ؟
 
Top