اوپن سورس اردو کارڈز ایپلیکیشن

لیجئے ۔ اردو بلاگ ۔ اردو پی ایچ پی بلیٹین بورڈ ۔ اردو ویب پیڈ ۔ اور دیگر اردو برقی مواد کے بعد ایک پی ایچ پی پر مبنی اردو ای کارڈز ایپلیکیشن پر کام جاری ہے ۔جو کہ فلیش اور تمام طرح کے تصویری کارڈز کی خصوصیات رکھتی ہوگی انشاء اللہ ۔

ترجمہ کا کام ساٹھ فیصد مکمل ہے ۔ امید ہے کہ اگلے ہفتے میں مکمل ہوجائے گا انشاء اللہ ۔ تکمیل کے بعد اسے عوامی استعمال کے لیئے جاری بھی کر دیا جائے گا ، انشاء اللہ اب اپ لوگوں کے پاس جو بھی ایسی تصاویر ہیں جو آپ سمجھتے ہیں کہ کارڈ بننے کے لائق ہیں اور کاپی رائیٹ کے مسئلے سے محفوظ ہیں تو مجھے ای میل کر سکتے ہیں ۔
 
فیصل عظیم بھائی کیا عظیم کام کیا ہے ، جی خوش کردیا ہے۔ اس پر تو مشوروں کا ڈھیر لگ جائے گا۔ میں جلد ہی جتنی اچھی اچھی تصویریں ہیں بھیجتا ہوں۔ شاعری والے اور غزلیں بھی ہونی چاہیے فلیش کارڈز میں۔ مولا خوش رکھے :D
 
آج تک اردو کی ترویج کے لے کچھ کیا تو ہے نہیں چلو انگلی کٹوا کر ہی سہی شہیدوں میں نام لکھوانے والے تو بنیں گے ۔ کبھی یہ اطمینان تو ہوگا کہ کچھ کیا تھا ۔ اور یہ پراجیکٹ میرا نہیں ہم سب کا ہے ۔ جتنا بھی کام ہوا ہے ایک اناڑی کا کام ہے بس بیٹا ٹیسٹنگ کے لیئے مختلف اقسام کے جتنے بھی کارڈ مثلا تصاویر تو اوکے ہو چکی ہیں۔ فیلش کارڈز کو آزمانا باقی ہے ۔ اور ابھی اس کے اردو انٹر فیس پر بھی کچھ کام باقی ہے ۔ امید ہے کہ ایک دو دن میں تکمیل ہو ہی جائے گی ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست فیصل۔ مجھے بھی اشتیاق ہے اس اپلیکیشن کو دیکھنے کا۔ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ہم سب مل کر اردو کی ترویج کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ اردو سینٹر کی مصروفیت کچھ بڑھ گئی ہے۔ تم اور ام طلحہ اب کم کم یہاں کا چکر لگاتے ہو۔ بہرحال یہ بھی تمہاری ہی فورم ہے۔ جب بھی آؤ، ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔
 

دوست

محفلین
بھئی واہ جی واہ۔ کاش اگر یہ کام یہاں‌ہوتا تو میں‌اس میں‌لازمی ٹانگ اڑاتا تاکہ میرا نام بھی شہیدوں‌میں‌آجائے۔
بہت اچھی بات ہے۔ ایسے ہی جاری رکھیے بس جلدی سے جاری بھی فرما دیجیے تاکہ ہم اپنوں‌کے اچھے اچھے اردو کارڈ بنا کر بھیج سکیں۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی اس عید پر بھیجتا ہوں کارڈز
آپ کچھ جدت لائیں نا۔ کوئی چھ ماہ بعد آپ کا رخ انور نظر آتا ہے انٹرنیٹ‌ پر پھر غائب۔ اب ہم اکیلے وہاں پر کیا کریں۔
 
Top