تاسف اوبامہ کی نانی کا انتقال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اوبامہ کی نانی کا انتقال ہوگیا ہے
اناللہ و اناالیہ راجعون
سب اپنی اپنی مغفرت کی دعا کریں-
بے چاری پوتے کو پھلتا پھولتا نہ دیکھ سکی۔ پھلتا تو شاید دیکھ ہی لیا مگر پھولتا نہ دیکھ سکی ۔
 

فہیم

لائبریرین
اوبامہ کی نانی کا انتقال ہوگیا ہے
اناللہ و اناالیہ راجعون
سب اپنی اپنی مغفرت کی دعا کریں-
بے چاری پوتے کو پھلتا پھولتا نہ دیکھ سکی۔ پھلتا تو شاید دیکھ ہی لیا مگر پھولتا نہ دیکھ سکی ۔


مغفرت کی دعا؟
اگر تو وہ غیر مسلم تھیں تو
یہ دعا کی جاسکتی ہے کہ ان کو جان نکلنے سے پہلے کلمہ طیبہ نصیب ہوگیا ہو۔
 

جہانزیب

محفلین
کیا کسی غیر مسلم کے مرنے پر انا للہ کہنا چاہئے؟
اگر آپ سمجھتے ہیں‌، کہ غیر مسلم بھی اللہ نے پیدا کئے ہیں‌ اور مرنے کے بعد اللہ ہی کو جواب دہ ہوں‌ گے تو کہہ سکتے ہیں‌ ۔
اور اگر سمجھتے ہیں‌ کہ کسی اور خدا کی طرف لوٹائے جائیں‌ گے، تو بے شک مت کہیں‌ ۔
 

فاروقی

معطل
میرے خیال سے انا للہ کہنے میں کوئی حرج نہیں لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غیر مسلم کے لیئے جو مر چکا ہو دعا کرنے سے منع فرمایا ہے.........

انا للہ کا مطلب ہے ...ہر چیز اللہ کی طرف سے ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے........اس لیئے اس کے کہنے میں کوئی خرج نہیں ہے.........والسلام
 

طالوت

محفلین
ہمت علی باراک ان کو پوتا نہیں نواسہ ہے ۔۔۔۔۔۔
نہ کہو انا للہ ۔۔۔۔۔۔ بھئی جب غیر مسلم کو سلام جائز نہیں تو یہ کیسے ہو گا ۔۔۔۔۔ ملا کے طرز پہ جیو!!!!
وسلام
 

martialazam

محفلین
السلام علیکم۔
صرف انا للہ کہنے میں کوئ حرج نہیں لیکن یہ احتیاط رہے کہ غیر مسلم کے لیے دعائیہ کلمات نہ کیے جائیں۔ کیونکہ احادیث میں اسکی ممانعت آی ہے۔
 

طالوت

محفلین
قران منع کرتا ہے دعائے مغفرت سے موت کے بعد !!!
لیکن یہ دعا نہیں ہے ۔۔ کوئی سمجھا کہ ہم سمجھائیں ؟
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top