اوباما کے ہیکر کو جیل کا سامنا

arifkarim

معطل
فرانس کے ایک شہری کو صدر اوباما سمیت کئی معروف شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

صدر براک اوباما بھی ٹوئٹر پر سر گرم تھے
اس پچیس سالہ شخص کو تئیس مارچ کو گرفتار کیا گیا ارو اب وہ فرانس کے شہر کلئرمون فیغوں کی عدالت میں چوبیس جون کو پیش ہوگا۔

پولیس کے مطابق اس بے روزگار شخض نے اندازہ لگا کر ان اکاؤنٹس کے پاس ورڈ جانچ لیے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے انٹرنیٹ میں کوئی مہارت یاخاص تجربہ حاصل نہیں تھا۔

ٹوئٹر مختصر بلاگز کے لیے مقبول ویب سائٹ ہے۔ فرانس میں کسی ویب سائٹ کی ہیکنگ کر کے اسے چلانا ایسا جرم ہے جس کے لیےدو سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اس شحص نے گلوکارہ برٹنی سپئیرز کا ٹویٹر نٹ بھی ہیک کیا تھا۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2010/03/100325_obama_twitter_hacker_arrest.shtml

’’اندازے‘‘ سے کسی بھی پاسورڈ کی جانچ کیسے ممکن ہے؟ سیکیورٹی والے اس پر روشنی ڈالیں۔
 
Top