ان بھکاریوں کو تو دیکھو !

طالوت

محفلین
8-20-2010_42796_1.gif

جنگ گروپ

پاکستان نے سیلاب متاثرین کے لئے بھارتی امدا قبول کر لی۔
واشنگٹن۔فارن ڈیسک۔ پاکستان نے سیلاب متاثرین کے لئے بھارتی امداد کو قبول کر لیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستان نے آخرکار بھارت کی طرف 50 لاکھ ڈالر کی امداد کو قبول کر لیا ہے۔ سیلاب کے متاثرین کے لئے امداد قبول کرنے کے اقدام کو بھارت کی طرف سے قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی امداد کو قبول کر لیا ہے۔ اخبار کے مطابق گزشتہ روز امریکہ نے کہا تھا کہ وہ بھارتی امداد قبول کرے اور اس آفت میں کسی سیاسی کردار کو مد نظر نہ رکھا جائے ۔۔
جنگ اخبار۔
==========================
ڈوب مرنا اس سے بہتر ہے ۔
 
دوست

محفلین
امداد لے لی ہے تو اس میں ایسی کیا بات ہوگئی ہے؟ امریکہ، یورپ سے لے رہے ہو تو بھارت کیا کاٹتا ہے؟ عجیب ہیں یار ہم بھی، ہمیں ہر عمل میں کیڑے نکالنے کی عادت کیوں ہے۔ جن کے منہ میں گھاس کا تنکہ بھی نہیں جارہا اگر ان کے لیے خود نہیں کچھ کرسکتے تو کسی کو بھی نہیں کرنے دیتے۔ آپ کو پتا ہے حکومت آئی ایم ایف کے قرضوں پر چل رہی ہے اور ان ماں کے لاڈلوں کے پاس اپنے چونچلوں کو پورا کرنے کے بعد کچھ نہیں بچتا۔ امداد نہ لیں تو کیا کریں پھر؟
 
طالوت

محفلین
میں تو کسی سے امداد لینے کے حق میں نہیں ۔ جن قوموں کو آگے بڑھنا ہو وہ امدادوں کے سہارے نہیں جیتیں ۔ اگر ہم ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنے کی بجائے بذات خود اپنی اپنی حیثیت کے مطابق کریں تو سب کچھ ہو سکتا ہے ۔ یہ امداد آدھی تو ان پیٹوں میں جائے گی جو حرام مال کے سوا بھرتے ہی نہیں۔ باقی آدھی میں سے چاچوں ماموں برادریوں ذاتوں میں جائے گی منصفانہ تقسیم کس قدر ہو گی اس کا سب کو اندازہ ہے ۔ رہی بھارتی امداد کی بات تو اس پر تکلیف اس لئے زیادہ ہے کہ وہ ملک جو ہماری جڑیں کھوکھلی کرنے ہمیں سارا کا سارا چولستان بنانے پر تلا ہے اس سے امداد لیتے ہوئے کچھ تو غیرت جاگتی کچھ تو حیا آتی ۔
خیر کس کس بات کو روئیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ چل بھائی پہلے ہم کونسی غیرت ملی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں ۔ بھارتی امداد لے کر جیو !
 
مجاز

محفلین
امداد لے لی ہے تو اس میں ایسی کیا بات ہوگئی ہے؟ امریکہ، یورپ سے لے رہے ہو تو بھارت کیا کاٹتا ہے؟ عجیب ہیں یار ہم بھی، ہمیں ہر عمل میں کیڑے نکالنے کی عادت کیوں ہے۔ جن کے منہ میں گھاس کا تنکہ بھی نہیں جارہا اگر ان کے لیے خود نہیں کچھ کرسکتے تو کسی کو بھی نہیں کرنے دیتے۔ آپ کو پتا ہے حکومت آئی ایم ایف کے قرضوں پر چل رہی ہے اور ان ماں کے لاڈلوں کے پاس اپنے چونچلوں کو پورا کرنے کے بعد کچھ نہیں بچتا۔ امداد نہ لیں تو کیا کریں پھر؟

بھارت یا یورپ سے امداد لینے کے بعد ان ماں کے لاڈلوں کے چونچلے ختم ہو جائیں گے یا پھر متاثرین کی مدد ہوگی؟؟؟
یہ مدد کے نام پر بھیک ملے گی یا قرضہ؟؟
اور آئی ایم ایف سے پیسے لے کر کون سے تیر مار لئے ہیں جو بھارت کے آگے بھی ہاتھ پھیلانے پڑ گئے؟؟
 
arifkarim

معطل
یورپ خود امریکہ کی امداد سے پلا بڑھا ہے۔ لیکن وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہیں، ہم کلہاڑا لیکر۔
 
Top