انڈین لیگ نے یوسف کو قانونی کاروائی کی دھمکی دے دی۔۔۔۔۔

حسان

محفلین
سعودی عرب کے اخبار "اردو نیوز" کے نمائندے کے مطابق انڈین لیگ نے یوسف کو قانونی کاروائی کی دھمکی دی ہے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے کے وہ ایک معاہدے کو منسوخ کرکے دوسرا معاہدہ نہیں کر سکتے۔انڈین لیگ کے منتظمین کی طرف سے یوسف کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاھتے ہیں تو وہ ضرور کھیل سکتے ہیں ، لیکن انڈین لیگ سے معاہدہ ختم نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔ اس خط میں ان سے کہا گیا ہے کہ اگر کبھی ایسا ہو کہ “ لیگ “ اور “ پاکستان “ کے میچز ایک ساتھ آجائیں تو انہیں پاکستان کی طرف سے کھیلنے کی اجازت ہوگی ۔ لیکن وہ کسی صورت میں انڈین کرکٹ لیگ سے معاہدہ نہیں ختم کر سکتے۔۔۔۔۔۔ادھر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ PCB نے انہیں انڈین کرکٹ لیگ سے معاہدہ ختم کرنے پر لیگ کی طرف سے ہر سطح پر ہونے والی قانونی کاروائی کے دفاع کی یقین دہانی کرائی ہے کہ Pcb اس کا مکمل طور پر دفاع کرےگا اور Pcb نے بھی اس بات کی ایک بار پھر تصدیق کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق کپتان جاوید میانداد نے یوسف ، پی سی بی مفاہمت پر کڑی تنقید کی ہے ان کا کہنا ہے کہ یوسف کو انڈین کرکٹ لیگ سے کیا ہوا معاہدہ پورا کرنا چاہئے کیونکہ یہ معاہدہ ایک طرح سے وعدہ ہے۔۔۔۔اور بحیثیت مسلمان ان کو اپنے وعدے کی پاسداری کرنی چاہئے۔۔۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ Pcb نے یوسف سے انڈین کرکٹ لیگ کا معاہدہ ختم کروا کہ کیا دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم وعدوں کے کتنے پابند ہیں؟؟؟؟؟؟
کرکٹ کے بعض حلقوں کا کہنا کہ جارید میانداد کی تنقید پر انہیں شدید حیرت ہے ، کہ ایک ٹیم کو جب ایسے کھلاڑی کی اشد ضرورت ہے تو اس کی واپسی پر تنقید سمجھ سے با لا تر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور کچھ لوگ تو یہ بھی کہ رہے ہیں کہ میانداد اس لئے تنقید کررہے ہیں کیوں وہ محمد یوسف کی جگہ اپنے بھانجے فیصل اقبال کی ٹیم میں جگہ پکی کرنا چاہتے ہیں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
Top