انڈرائڈ فون میں نستعلیق سپورٹ

افضل حسین

محفلین
انڈرائڈ فون کے صارفین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی زیادہ سے زیادہ لوگ نیٹ گردی کے لئے انڈرائڈ فون کا استعمال کررہے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان فون اور ٹیبلیٹس میں نستعلیق فونٹ جیسے جمیل نستعلیق وغیرہ کا سپورٹ ممکن ہے؟
 
سید ذیشان

محفلین
فی الحال تو انڈرائڈ میں اردو کی بورڈ (گو کیبورڈ) اور اردو فونٹ (غیر نستعلیق) کی سپورٹ موجود ہے۔ میں نے دیکھا ہے فونٹ اتنا بھی برا نہیں ہے۔ لیکن جمیل نستعلیق کی سپورٹ اس میں نہیں ہے۔ باقی بھائی شائد اس بارے میں زیادہ اپ ٹو ڈیٹ ہوں اور بہتر مشورہ دے سکیں۔
 
افضل حسین

محفلین
جی سید ذیشان بھائی فی الحال تو میں بھی گو کی کوربورڈ اور انڈرائڈ کے ڈیفالٹ اردو فانٹ سے محظوظ ہورہا ہوں مگر آپ توجانتے ہی ہیں کہ اردو والوں کو نستعلیق کیسا چسکا لگا ہوا اور اس کے بغیر تحریر کیسی پھیکی پھیکی سی لگتی ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
انڈرائڈ فون کے صارفین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی زیادہ سے زیادہ لوگ نیٹ گردی کے لئے انڈرائڈ فون کا استعمال کررہے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان فون اور ٹیبلیٹس میں نستعلیق فونٹ جیسے جمیل نستعلیق وغیرہ کا سپورٹ ممکن ہے؟

اینڈرائیڈ کے جدید ترین ورژن 4.3 میں تمام سکرپٹس کی ٹیکسٹ شیپنگ کے لیے حرف باز استعمال ہو رہا ہے، چنانچہ کسی بھی اوپن ٹائپ نستعلیق فونٹ (بشمول جمیل نوری نستعلیق) کے استعمال کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے (بشرطیکہ مطلوبہ نستعلیق فونٹ فون میں نصب ہو اور متعلقہ ایپلیکیشن اسے استعمال کرے)۔ (حرف باز ایک جدید اور اوپن سورس، اوپن ٹائپ شیپنگ انجن ہے۔)

کچھ عرصہ قبل میں نے موبائل فائر فوکس کے ذریعے محفل کو علوی نستعلیق میں دیکھنے کا تجربہ بھی شیئر کیا تھا، لیکن اس کے لیے آپ کے فون کا رُوٹِڈ ہونا شرط ہے۔
 
ابھی تک یہ تجربہ خوشگوار نہیں رہا ہے۔ نستعلیق فونٹ سائز میں اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ ان کو ویب امبیڈنگ کے لیے استعمال کرنا مشکل ہوتا ہے۔ بظاہر اینڈرائڈ فون میں براہ راست فونٹ نصب کرنے کا طریقہ موجود نہیں۔ بعض احباب نے سسٹم کو روٹ کر کے اس میں نستعلیق نصب کرنے کی کوشش کی۔ لیکن نتائج بہت خوشگوار نہ رہے۔ مثلاً پورے نظام کا فونٹ نستعلیق ہو گیا اور نستعلیقی خطوط میں اوپر نیچے خالی جگہ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ چھوٹی اسکرین پر مینو بار وغیرہ تباہ ہو گئے۔ :) :) :)
 
افضل حسین

محفلین
سعادت بھائی یہ اسکرین شاٹ میں نے لیا اپنے موبائل سے ۔میرا ورژن ۔2۔2۔4 ہے
یہ سکرین شاٹ فائرفاکس کا ہے لیکن کروم میں نستعلیق سپورٹ نہیں کررہا ہے
Screenshot_2013-08-07-14-20-17.png
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
سعادت بھائی یہ اسکرین شاٹ میں نے لیا اپنے موبائل سے ۔میرا ورژن ۔2۔2۔4 ہے
یہ سکرین شاٹ فائرفاکس کا ہے لیکن کروم میں نستعلیق سپورٹ نہیں کررہا ہے
Screenshot_2013-08-07-14-20-17.png

جی ہاں، بظاہر صرف فائر فوکس ہی اینڈرائیڈ کے سسٹم فونٹس فولڈر میں موجود فونٹس کو استعمال کرتا ہے۔ دیگر براؤزرز اینڈرائیڈ کے ڈیفالٹ فونٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
میں نے بھی ایسے ہی انسٹال کیا تھا فونٹ، نیکسس 7 پر لیکن فائر فاکس نے نہیں اٹھایا۔ اگر نفیس نستعلیق بطور ویب فانٹ موجود ہے تو بھی نظر آ جاتا ہے۔ لیکن براؤزر کے باہر نستعلیق ابھی نہیں ہے۔
 
ایسا کیوں ہورہا ہے نیکسس 7تو ٹیبلیٹ ہے مگر اس تو فرق نہیں پڑتا ۔
 
محمد امین

لائبریرین
فون روٹ کیے بغیر سسٹم فونٹ تبدیل کرنا میرے علم میں تو ممکن نہیں۔ میں نے آئی سی ایس پر غالبا جمیل نستعلیق نصب کیا تھا (یاد نہیں آرہا جمیل تھا یا کوئی اور)۔ بہر حال ایک سے زائد فونٹس آزمائے تھے، مگر وہی جو سعود نے لکھا کہ اس طرح مینیو، ہوم اسکرین آئکونز اور دیگر متون کی اسپیسنگ خراب ہوجاتی ہے۔ کیوں کہ انگریزی متن کے لیے بھی وہی نستعلیق فونٹ استعمال ہوتا ہے سسٹم میں ہر جگہ۔
 
Top