انٹرپول کا حسین نواز کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

جاسم محمد

محفلین
انٹرپول کا حسین نواز کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار
April 07, 2019
198776_405865_updates.jpg

الزامات سے متعلق پاکستانی حکام نے قابل اعتبار شواہد جمع نہیں کرائے، انٹرپول کا مؤقف۔ فوٹو: فائل
انٹر پول نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

انٹرپول نے حکومت پاکستان کی جانب سے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں انٹر پول نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الزامات سے متعلق پاکستانی حکام نے قابل اعتبار شواہد جمع نہیں کرائے اس لیے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کیے جاسکتے۔

جیو نیوز کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق پاکستانی حکام نےآمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگا کر حسین نواز کی تحویل کی درخواست انٹرپول کو دی تھی جو کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ حسین نواز شریف پاناما کیس میں نامزد تھے اور احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
انٹرپول کا حسین نواز کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار- Geo News Urdu
 
Top