انٹرویو انٹرویو وِد شاکرالقادری

حسن نظامی

لائبریرین
جناب امن اور جناب شاکر القادري ، صاحبان علم و ادب سے حقير کي عاجزانہ بلکہ فقيرانہ درخواست بلکہ عرضي ہے کہ
ميں فقير بلکہ حقير بلکہ پر تقصير ساتھ ميں باضمير بھي کچھ سوال پوچھنا چاہتا ہوں

تاکہ کچھ نئے نئے گوشے روشناس بلکہ آپ کي خوبصورت تحريروں کے فيض سے فيض ياب ہو سکيں

کيا ما بدولت فقير بے نوا کو اجازت سوالات دي جاتي ہے

(ميرا خيال ہے عرضي بھاري ہو گئي )

يارا جي بات صرف اتني ہے کہ ميں بھي مچل رہا ہوں کچھ سوالات کرنے کے لئے کيا اجازت ہے خاص طور پر امن صاحبہ سے يہ اجازت طلب کي جارہي ہے ۔۔۔
 

امن ایمان

محفلین
جناب امن اور جناب شاکر القادري ، صاحبان علم و ادب سے حقير کي عاجزانہ بلکہ فقيرانہ درخواست بلکہ عرضي ہے کہ
ميں فقير بلکہ حقير بلکہ پر تقصير ساتھ ميں باضمير بھي کچھ سوال پوچھنا چاہتا ہوں

تاکہ کچھ نئے نئے گوشے روشناس بلکہ آپ کي خوبصورت تحريروں کے فيض سے فيض ياب ہو سکيں

کيا ما بدولت فقير بے نوا کو اجازت سوالات دي جاتي ہے

(ميرا خيال ہے عرضي بھاري ہو گئي )

يارا جي بات صرف اتني ہے کہ ميں بھي مچل رہا ہوں کچھ سوالات کرنے کے لئے کيا اجازت ہے خاص طور پر امن صاحبہ سے يہ اجازت طلب کي جارہي ہے ۔۔۔


ضرور ضرور۔۔۔حسن یہ انٹرویو تھریڈز آپ سب کے لیے ہی تو ہیں۔ مجھے تو بہت خوشی ہوتی ہے جب میرے علاوہ باقی لوگ بھی کچھ پوچھتے ہیں۔آپ کو مجھ سے کسی قسم کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ :m
 

امن ایمان

محفلین
شاکر صاحب آپ کے جوابات۔۔۔

سب سے پہلے تو تاخیر کے لیے معذرت لیکن:
ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا
بات در اصل یہ ہے کہ آجکل ایک قدیم قلمی نسخہ پر کام کر رہا ہوں جسے رمضاں شریف کے دوران ہی شائع کرنے کا پروگرام ہے اس لیے یہاں زیادہ وقت نہ دے سکالیکن مجھے شدت سے احساس تھا کہ یہاں حاضری لگانا ضروری ہے سو سوالات کی پہلی قسط کے جوابات مکمل کرنے کے لیے حاضر ہو گیا ہوں


ایک بار پھر خوش آمدید :f۔۔کہیے اتنے سارے لوگوں کی موجودگی ان کا پیار اور شوق دیکھ کر آپ کو کیسا لگ رہا ہے۔ میری صلاحیتوں پر اور میری باتوں پر تو کوئی یقین ہی نہیں کرتا۔۔۔کوئی اور وہی بات کہے تو کھٹ سے یقین آجاتا ہے۔ اس بات پر تو میری آپ سب سے لمبی چوڑی لڑائی ہونی باقی ہے۔۔خیر لڑائی ابھی کسی اور دن کے لیے اٹھا رکھتی ہوں۔:m
شاکر صاحب آپ ماشاءاللہ اتنے اہم پراجیکٹ میں مصروف ہیں تو کوئی بات نہیں۔۔میں پھر ابھی زیادہ سوالات بھی نہیں پوچھوں گی۔۔لیکن سچ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ آپ نے پھر بھی اتنی مصروفیت کے باوجود وقت نکال ہی لیا اور جوابات اتنے اچھے طریقے سے لکھے کہ کہیں بھی تشنہ رہ جانے کا احساس باقی نہیں ہے۔ آپ کا بہتتتتتتتت سارا شکریہ۔:m

سوچ رہی تھی کہ آپ کے ہر جواب پر بہت سارا تبصرہ لکھوں گی لیکن نااا میں ایسا نہیں کرسکوں گی۔۔آپ کے جوابات میں اتنی خوبصورتی ہے کہ پڑھنے والا کھو جاتا ہے۔ ( پھر یقین نہیں کر رہے نا۔۔کوئی بات نہیں، ابھی کوئی اور تائید کرے گا تو مان جائیں گے) خوبصورتی سے اتنا گہرا لگاؤ اور اتنے منفرد انداز سے جواب لکھنے پر جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

فونٹس کے متعلق اتنا تفصیل سے بتانے کے لیے شکریہ۔ آپ نے لکھا کہ۔۔۔

شاکر:۔ ۔فونٹ سازی میں میری مہارت اسی قدر ہے کہ پہلے سے موجود فونٹس وہ بھی صرف نسخ کی حد تک ، کہ گلفس کے اوپر نئے حروف پیسٹ کر کے ایک نیا فونٹ تشکیل دے دوں ۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں اور یہ کوئی کام نہیں ہے ۔

گلفس کے بارے میں کئی جگہ پڑھا ہے۔ آپ ذرا آسان لفظوں میں بتائیں گے کہ گلفس کسے کہتے ہیں۔۔؟ میرے ذہن میں گلفس سے فورا بڑی ساری مچھلی آجاتی ہے۔ جس کے گلپھڑے، پھیپھڑے باہر کو نکلے ہوئے ہوں۔ :s


سکول سے لے کر کالج تک کسی بھی سطح پر میں نے فارسی کو باقاعدہ مضمون کی حیثیت سے نہیں پڑھا اور نہ ہی کسی مدرسہ میں گلستان،بوستان اور پند نامہ عطار جیسی کتب پڑھیں ۔۔ یہاں بھی میری فطری جمال پسندی ہی کام آئی جس نے مجھے فارسی کی شیرینی اور دل نواز لہجہ کا اسیر بنایا ۔ میں نے فارسی پڑھنا ، بولنا اور لکھنا شروع کیا تو مجھے یوں لگا جیسے یہ تو میری اپنی زبان ہے اور میرے لیے اس میں کوئی مشکلات آڑے نہ آئیں ۔


ابھی تک محو حیرت ہوں کہ کیا ایسا بھی ممکن ہے۔۔ایک زبان جسے نہ کبھی اردگرد رہنے والوں سے سنا ہو، نہ پڑھا اور سیکھا ہو اور پھر بھی اس پر عبور ایسا کہ لگے آپ کی مادری زبان ہے۔ یو آر اے جنئیس :m میں تو پہلے ہی آپ سے اچھی خاصی متاثر تھی ۔۔یہ سب پڑھ کر اور کتنا ہوئی ہوں یہ شاید نہیں بتا سکوں گی۔

شاکر صاحب ابھی تو حسن صاحب کے سوالات کا انتظار کرتے ہیں۔ حسن آپ جلدی سے یہاں آجائیں۔ نہیں تو میں پھر سوالات پوچھنے لگی ہوں۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
دراصل میں بڑی بری طرح پھنسا ہوا ہوں اور اوپر سے یہ نزلہ زکام میرا دل تو کب سے مچل بلکہ پھڑ ک رہا ہے کہ میں بھی محترم شاکر صاحب سے سوالات کروں
مگر آپ کیجیے بہنا میں ان شاء اللہ جلد سوالات لے کر آرہا ہوں لیکن آپ میری وجہ سے انٹرویو مت روکیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں جی کہیں ایسا نہ ہو کہ شاکر صاحب پھر مصروف ہو جائیں
اور ہم تشنہ تشنہ انٹرویو لے کر آواز لگاتے جائیں

اس کو پورا کرنا ہے نا!!!
 

امن ایمان

محفلین
چلیں حسن بھائی کوئی بات نہیں۔۔۔ابھی میں ہی ایک دو سوالات پوچھ لیتی ہوں۔(زیادہ نہیں امن) :m

ہ شاکر صاحب کچھ اپنے فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتائیں؟

ہ کمپیوٹر سے کب اور کیسے شناسائی ہوئی؟
 

حسن نظامی

لائبریرین
میرا بھی ایک سوال :
ہر انسان کی ایک آئیڈیل شخصیت ہوتی ہی آپ کی آئیڈیل شخصیت کون ہیں؟
زندگی کا کوئی ایک ایسا لمحہ بتائیں جب آپ کو بہت زیادہ مسرت ہوئی ہو؟
اردو محفل پر آپ کی پسندیدہ شخصیت کون سی ہی؟
 

امن ایمان

محفلین
شاکر صاحب اب تو عید بھی پرانی ہوگئی۔۔۔۔۔عید کی چھٹیاں بھی ختم ہوگئیں۔۔۔۔اس لیے جس طرح باقی کاموں کے لیے آپ وقت نکالتے ہیں۔۔۔اس انٹرویو کے لیے بھی نکالیں۔۔۔کیوں اور کیسے کا مجھے نہیں پتہ۔۔۔بس جلدی سے یہاں آجائیں۔
 

خرم

محفلین
ابرار بھائی اب آ بھی جائیے۔ اب تو تمام محفل بیک زبان میڈم کا گایا ہوا "آبھی جا آبھی جا" الاپ رہی ہے۔ (ویسے کیا آواز تھی میڈم کی۔ سوچ کر ہی دل کو کچھ ہوتا ہے)
 

امن ایمان

محفلین
آپ اگر شاکر القادری صاحب کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔۔۔تو اس کے لیے آپ کو ان کی فورم پر تشریف لانا ہوگا۔:eyes:
 

خاورچودھری

محفلین
شاکر القادری صاحب بلا شبہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ اہل اٹک ان پر بجا طور پر فخر کرتے ہیں۔
امن ایمان صاحبہ کا شکریہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ انھوں نے ایک "کم گو" اور"گوشہ نشیں" کو کچھ کہنے پر تیار کیا۔ مبارک باد
 
Top