انسانی حقوق کے عالمی منشور کے یونیکوڈ پشتو متن کے لیے مدد درکار

آصف اثر

معطل
تو آج کل تو خالص پشتو کہیں بھی نہیں ہے
میں نے خالص اور مقامی پشتو کا ذکر ”تعریف-Definition“ کی رُو سے کیا تھا۔ خالص پشتو، اکابرین اور ادبی شخصیات کی کوششوں کے باعث پروان چڑھ رہی ہے۔ ادبی مجالس، مشاعروں اور سنجیدہ پشتو میڈیا کا اس میں کافی کردار ہے۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم اپنی روزمرہ میں زیادہ سے زیادہ خالص الفاظ استعمال کریں۔ اس حوالے سے میں نے جدید ضروریات سے ہم آہنگ ایک لغت ترتیب دی ہے۔ جس میں صرف اُن الفاظ کو شامل کیا ہے جن کا استعمال پشتو رَسَنئی (یعنی پشتو میڈیا) میں ہورہاہے۔
 
Top