انسانی جان سے کھیلنے والی مافیا کا ایک اور شکارمیرے دوست کی منگیتر ہلاک

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث سترہ سالہ انعم جاں بحق ہوگئی۔ جس کے خلاف اہل خانہ نے لاش لے کر تھانے کے سامنے احتجاج کیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واقعے کی ایف آئی آر ڈاکٹر ناصر اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلی گئی ہے۔لڑکی کے اہل خانہ نے واقعے کے خلاف اسپتال کے باہر احتجاج کیا جس پر نامعلوم افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا بعد میں ورثاء اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یوپی موڑ کے قریب سڑک بلاک کردی اور ٹائر نذر آتش کیے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صحت کے نام پر انسانی جان سے کھیلنے والی مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بچی کی موت ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ماخذ

ہلاک ہونے والی انعم حئی کا فیس بک پیج
 
واقعے کے بعد لواحقین نے اسپتال انتظامیہ سے احتجاج کیاجس پر اسپتال کے اہلکاروں نے لواحقین پر تشدد کیا۔ واقعے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے کیمرے توڑ دئیے گئے۔ انعم کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں لاش لے کر دھرنا دیاجہاں واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ٹاؤن ناظم نیو کراچی محمد اظہار الحق نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ٹاون ناظم نے صحافیوں پر تشدد کی بھی شدید مذمت کی اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
افسوس کہ پاکستان میں یہ واقعات تو اب روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں۔ لوگ بے حس ہو گئے ہیں۔ انسانی جان اتنی ارزاں ہو گئی ہے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
افسوس کہ پاکستان میں یہ واقعات تو اب روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں۔ لوگ بے حس ہو گئے ہیں۔ انسانی جان اتنی ارزاں ہو گئی ہے۔

شمشاد بھائی یہ واقعات اب روزمرہ کے معمول نہیں بنے ہیں بالکہ پاکستان کے کونے کونے میں یہ ظلم پاکستان کی غریب اور اپنے حقوق سے نابلدعوام سے عرصہ دراز سے ہورہا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ اب صرف پی ٹی وی خبرنامہ نہیں ہے جس پر 24 گھنٹے حکومت کے گن گائے جارئے ہوتےتھے۔
 

arifkarim

معطل
پاکستان میں لوگ اگر ہر واقعہ کے بعد شور شرابہ اور واویلا مچانے کی بجائے پلین بنا کر مسائل کا خاتمہ کرنے کوشش کریں تو زیادہ بہتر نتائج مرتب ہوں گے!
 
نیو کراچی کے علاقے میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہونے والی سترہ سالہ انعم کو آہوں اور سیکیوں میں مقامی قبرستا ن میں سپردخاک کردیا گیا ۔

انعم کی نمازہ جنازہ رہائش گاہ کے قریب یوپی موڑ پر ادا کردی گئی ہے جس میں اہل خانہ اور علاقے مکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تدفین کے موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے جس کی وجہ سے فضاء سوگوار تھی ۔ متوفیہ کو لیاقت آباد قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔ تدفین کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔
 
Top