امّت کی خیر خواہی میں تڑپتا ہوا پیغام

رضا

معطل
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ وَ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ المُرسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط​
یہ ربّ عزوجل کا ہم پر خاص کرم ہے کہ اس نے ہمیں اس زمانے کے ولیء کامل شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے دامن سے وابستہ فرمایا، جن کے قلب میں نہ صرف اپنے مریدین، طالبین، محبین، و متعلقین بلکہ تمام اُمّتِ مسلمہ کی خیر خواہی کا مقدس جذبہ موجیں مارہا ہے۔ ہمارے والدین سے زیادہ ہماری دنیاو آخرت کی بہتری کے طالب قبلہ شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے غمخواری کے مبارک جذبے سے سرشار
امّت کی خیر خواہی میں تڑپتا ہوا پیغام
اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے نام
ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن (1)لِپِّڈ پروفائل ،(2)شوگر (3)یورک ایسڈ اور(4)گردوں کا ٹیسٹ کروالیں ۔
اگر خدانخواستہ کچھ خرابی ظاہر ہوئی تو ڈاکٹر سے رجوع کریں اور نارمل ہونے کی صورت میں ہر چھ ماہ بعد یہ ٹیسٹ کروانے کی نیت فرمائیں۔
ابو حامد محمد عمران عطاری(نگرانِ شورٰی ،دعوتِ اسلامی)
(دوسروں تک پہنچا کر ثواب حاصل کریں۔)​

----------------------------
مجھے"دعوتِ اسلامی"سے پیار ہے
 

رضا

معطل
کھانے کے بارے میں سبھی کیلئے مشورہ

کھانے کے بارے میں سبھی کیلئے مشورہ
از:شیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسنّت ،بانیء دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادِری رضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَّہ​
ہر کھانے میں تیل ۔۔۔ نمک مرچ اور گرم مصالحہ کی مقدار اندازے سے نہیں بلکہ ماپ کر ضرورت سے آدھی کر لیجئے سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیجئے۔ گوشت کا سالن ہفتہ میں صرف دوبار ہو اور وہ بھی کم مقدار میں کھایئے اگر اکثر دن گوشت پکتا ہو تو صرف ایک بوٹی کھانے کی عادت بنایئے۔ جب تک خوب بھوک نہ لگے اس وقت تک مت کھایئے اور کچھ بھوک باقی ہونے کی صورت میں ہاتھ کھینچ لیجیئے۔ ڈٹ کر کھانے کی عادت نکال دیجئے۔ میدہ، چکناہٹ اور چینی والی غذائیں کم سے کم کھایئے آئسکریم ٹھنڈی بوتلوں،تلی ہوئی غذاوں دیگوں اور بازاری کچن میں پکے ہوئے کھانوں وغیرہ سے بچئے۔ چائے پینا چاہیں تو دن میں ایک یا دوبار آدھا کپ اور اس میں چینی کی جگہ شہد ڈالئے۔ بامر مجبوری چینی ضرورت سے آدھی مقدار میں ڈالئے روزانہ ایک گھنٹہ اور نہ ہو سکے تو کم ازکم آدھا گھنٹہ پیدل چلئے۔ کہیے ان شاء اللہ عزوجل

----------------------------
مجھے"امیرِاہلسنّت"سے پیار ہے
 
Top