امن ایمان۔ ۔ ۔شاعری اور آپکی یاد

F@rzana

محفلین
امن ایمان، آپ بہت پیاری اور خوبصورت سے دل کی مالک ایک چھوٹی سی پری ہیں۔

آپ کی شاعری نے میرا دل چھولیا ہے،
شاعری کے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر جو جی چاہے لکھئے اور جب کبھی سنجیدگی و پختگی کے ساتھ لکھنے کا ارادہ ہو تب وہ سب بھی سیکھ لیجئے گا۔
فی الحال میں آپ کی اس محفل میں بہت کمی محسوس کررہی ہوں امید ہے کہ ‘‘ہاتھ‘‘ اب اچھا ہوگا۔

اس زمرے میں ایک نظم ‘کبھی یوں بھی تو ہو‘‘ پڑھ کر مجھے ایک بے انتہا پسندیدہ گیت کے بول یاد آگئے ہیں جو جگجیت سنگھ نے گایا ہے،
اس کو میں نے اتنا سنا اتنا سنا کہ حد نہیں اب یہ مجھےHauntکرتا ہے اس لیئے میں‌ سنتی ہی نہیں۔

کبھی یوں بھی تو ہو
کبھی یوں بھی تو ہو
دریا کا ساحل ہو
پورے چاند کی رات ہو
اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تم آؤ
پریوں کی محفل ہو
کوئی تمہاری بات ہو
اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تم آؤ،
کبھی یوں بھی تو ہو
کبھی یوں بھی تو ہو
یہ نرم ملائم ٹھنڈی ہوائیں
جب گھر سے تمہارے گزریں
تمہاری خوشبو چرائیں
میرے گھر لے آئیں
کبھی یوں بھی تو ہو
کبھی یوں بھی تو ہو
سونی ہر محفل ہو
کوئی نہ میرے پاس ہو
اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تم آؤ
کبھی یوں بھی تو ہو
کبھی یوں بھی تو ہو
یہ بادل ایسا ٹوٹ کے برسے
میرے دل کی طرح ملنے کو
تمہارا دل بھی ترسے
تم نکلو گھر سے
کبھی یوں بھی تو ہو
تنہائی ہو دل ہو
بوندیں ہوں برسات ہو،
اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تم آؤ
کبھی یوں بھی تو ہو
دریا کا ساحل ہو
پورے چاند کی رات ہو
اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تم آؤ
کبھی یوں بھی تو ہو
کبھی یوں بھی تو ہو

‘‘البم-سلسلے‘‘
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرفرزانہ، آپ نے سسٹرامن ایمان جوکہ نام سے ہی ظاہرہےاورجنہوں نے آتے ہی محفل کےامن اور ساتھ ساتھ ایمان کوتہہ بالاکرکے رکھ دیاممبروں کے انٹرویوزشروع کیے ان کے بارے میں معلومات ملیں اوراپنی چنبلی سی شاعری سے سب کے دل موھ لیئے۔ کدھرہیںسسٹرآپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:roll:
اب آپ کے ہاتھ کی حالت کیسی ہے اللہ تعالی آپ کو جلدازجلدصحت یاب کرے(آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

امن ایمان

محفلین
اووووو ۔۔۔نیناں مجھے اب اس بات پر 100٪ نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ یقین آگیا ہے کہ دل سے دل کا رابطہ واقعی ممکن ہے۔۔۔آپ یقین کریں میں آج سب لوگوں کو۔۔محفل کو بہت یاد کر رہی تھی۔۔اور میں نے ایک دو پوسٹس آف لائن ایڈیٹر پر آہستہ آہستہ لکھی ہوئی تھیں۔۔ابھی وہ یہاں پیسٹ کرنے ہی لگی تھی کہ آپ کی یہ پوسٹ دیکھ لی۔۔۔سچی میں ابھی کتنا اچھا محسوس کررہی ہوں۔۔بتا نہیں سکتی ۔۔میں بھی یہی سوچ رہی تھی کہ آج مجھے سب کیوں اتنا یاد آرہے ہیں۔۔۔۔اس کا مطلب ہے آپ سب بھی مجھے یاد کر رہے تھے۔۔

جی نیناں آپو میرا ہاتھ اب کافی بہتر ہے۔۔بازو کا زخم ابھی ٹھیک نہیں ہوا۔۔لیکن اب میں اُس ہاتھ سے آہستہ ٹائپنگ کرسکتی ہوں ۔۔نیناں آپو آپ خود بہت اچھی ہیں۔۔اس لیے سب آپ کو اپنے جیسے لگتے ہیں۔۔۔ورنہ جس جگہ آپ ماشاءاللہ سے ہیں ۔۔وہ تو بہت مغرور بنا دیتی ہے۔۔۔لیکن آپ بالکل بھی نہیں ہیں۔۔۔اتنا سوئیٹ سونگ مجھے dedicate کرنے کا بہت ساااااااااااااااااااااااااااااااااااااا شکریہ : )

اب پتہ ہے میرا دل چاہ رہا ہے کہ میں آپ کے لیے کچھ لکھوں : )
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی جاوید بھائی۔۔پاکستانی بھائی آپ سب کا بہت سارا شکریہ۔۔آپ نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔۔۔ میں اب پہلے سے کافی بہتر ہوں ۔۔اور جاوید بھائی بس دعا کریں کہ ایک بار پھر سے سب لوگوں کو تنگ کر سکوں۔۔مجھے لگتا ہے جیسے میں بولنا ہی بھول گئی ہوں : (۔۔۔اور ہاں شاکر صاحب۔۔۔یہ آپ نے کچھ اس طرح سے میسج لکھا ہے کہ ایسے پڑھ کر مجھے یوں لگا جیسے میں اس دنیا سے ہی چلی گئی ہوں ۔۔ :)
 

دوست

محفلین
:lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
بس وقت وقت کی بات ہوتی ہے۔
چلیں اسی بہانے آپ مسکرائیں تو۔
اب جلدی سے آجائیں میرا ارادہ بن رہا ہے کہ آپ کا بھی تعارف لکھوں :wink: ۔ اور پھر میں نے آپ کو انٹرویو بھی تو دینا ہے خوامخواہ حسد کا شکار ہوجاتا ہوں جب 15 15 صفحات کے انٹرویو دیکھتا ہوں۔
:wink:
 

امن ایمان

محفلین
ارےےےےےےے نہیں شاکر صاحب۔۔آپ کو اپنا وعدہ یاد ہونا چاہیے۔۔۔آپ ابھی کچھ نہیں لکھیں گے اچھا۔۔۔اور آپ بالکل بھی دل چھوٹا نہ کریں۔۔میں ہوں نا۔۔۔آج کا اور شاید کل کا دن بھی میں صرف پڑھنے میں لگاؤں۔۔۔اور پھر یہ سلسلہ انشاءاللہ وہاں سے شروع ہوگا۔۔جہاں سے ٹوٹا تھا : ) ۔۔ویسے ہنسنے والی بات بھی ٹھیک کی۔۔آج پتہ نہیں کتنے دن بعد میں اتنا اچھا فیل کر رہی ہوں : )
 

تیشہ

محفلین
چھوٹے بھیا ، :? امن کو ہر بار میں بھی یاد کرتی ہوئی جاتی ہوں کدھر جاتیں ہیں میری رپلائی ۔؟
مجھے تو دوبارہ وہ ٹاپک ہی نظر نہیں آتا مڑکے جس پر میں امن کو کچھ لکھ آتی ہوں ۔ :?
 

تیشہ

محفلین
ہاں :oops: شاید ،
کیوں کہ میں جب بھی امن کی خیریت پوچھنے کے موڈ میں آتی ہوں مجھے امن کے ٹاپک ہی نظر نہیں آتے :oops: :? میں نے سوچا سب نے اسکا حال پوچھا امن نے سوچنا ہے باجو کو اتنی بھی توفیق نہیں ۔ میں پہلے آئی تو نظر کے سامنے اسکا اک ٹاپک تھا اس پر رپلائی کر کے گئی دوبارہ آئی تو وہ ٹاپک کہیں نظر نہیں آیا ، :? پھر امن کا اک اور ٹاپک پر ذکر ہورہا تھا وہ ٹاپک سامنے آیا میں اس میں لکھ گئی ۔ اسکے بعد وہ ٹاپک بھی ایسا اوجھل ہوا مجھے دیکھا ہی نہیں :?
اب شکر ہے یہ نظر کے سامنے ہے ۔ 8)
 

قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
ہاں :oops: شاید ،
کیوں کہ میں جب بھی امن کی خیریت پوچھنے کے موڈ میں آتی ہوں مجھے امن کے ٹاپک ہی نظر نہیں آتے :oops: :? میں نے سوچا سب نے اسکا حال پوچھا امن نے سوچنا ہے باجو کو اتنی بھی توفیق نہیں ۔ میں پہلے آئی تو نظر کے سامنے اسکا اک ٹاپک تھا اس پر رپلائی کر کے گئی دوبارہ آئی تو وہ ٹاپک کہیں نظر نہیں آیا ، :? پھر امن کا اک اور ٹاپک پر ذکر ہورہا تھا وہ ٹاپک سامنے آیا میں اس میں لکھ گئی ۔ اسکے بعد وہ ٹاپک بھی ایسا اوجھل ہوا مجھے دیکھا ہی نہیں :?
اب شکر ہے یہ نظر کے سامنے ہے ۔ 8)
جس فورم پر ایسا ہو، اس کے نیچے
ft_watch.gif
پر کلک کردیا کریں، ہر بار ایک ای میل مل جائے گی، نئے رپلائی پر
 

امن ایمان

محفلین
چھوٹے بھیا ، امن کو ہر بار میں بھی یاد کرتی ہوئی جاتی ہوں کدھر جاتیں ہیں میری رپلائی ۔؟
مجھے تو دوبارہ وہ ٹاپک ہی نظر نہیں آتا مڑکے جس پر میں امن کو کچھ لکھ آتی ہوں۔۔۔۔ہاں شاید ،
کیوں کہ میں جب بھی امن کی خیریت پوچھنے کے موڈ میں آتی ہوں مجھے امن کے ٹاپک ہی نظر نہیں آتے میں نے سوچا سب نے اسکا حال پوچھا امن نے سوچنا ہے باجو کو اتنی بھی توفیق نہیں ۔ میں پہلے آئی تو نظر کے سامنے اسکا اک ٹاپک تھا اس پر رپلائی کر کے گئی دوبارہ آئی تو وہ ٹاپک کہیں نظر نہیں آیا ، پھر امن کا اک اور ٹاپک پر ذکر ہورہا تھا وہ ٹاپک سامنے آیا میں اس میں لکھ گئی ۔ اسکے بعد وہ ٹاپک بھی ایسا اوجھل ہوا مجھے دیکھا ہی نہیں
اب شکر ہے یہ نظر کے سامنے ہے

میری پیاری سی۔۔سوئیٹ سی ۔۔۔بہت معصوم سی باجو۔۔۔۔آپ کی محبت۔۔۔کئیر میرے سامنے ہے۔۔۔آپ جس طرح سے باقی سب کا بلا تقسیم خیال رکھتی ہیں۔۔۔اس کے بعد میں تو یہ سوچ بھی نہیں سکتی ۔۔کہ ہاں جی مجھے کیوں نہیں پوچھا۔۔۔آپ کا بہتتتتتتتتتتتتتت سارا شکریہ۔۔آپ نے مجھے یاد رکھا۔۔باجو یہ نیناں اب کہاں ہیں۔۔؟ وہ ٹھیک تو ہیں نا۔۔؟؟؟
 
Top