امریکی مڈٹرم الیکشن

زیک

مسافر
آج ہمارے ہاں مڈٹرم الیکشن ہے۔ میں ابھی ووٹ دے کر آیا ہوں۔

ہمارا پولنگ سٹیشن ایک سکول میں ہے۔ وہاں پہنچا تو ٹیبل پر ایک فارم پر کرنا تھا۔ اس پر نام، ایڈریس اور تاریخ پیدائش لکھی اور دستخط کر کے ایک پول ورکر کو دیا۔ اس نے فوٹو آئی ڈی بھی مانگی۔ فارم پر اس نے دستخط کئے اور میں نے پھر فارم اور اپنا ڈرائیونگ لائسنس (فوٹو آئی ڈی) دوسرے ڈیسک پر پول ورکر کو دیا۔ اس نے فارم رکھ لیا اور لائسنس سکین کر کےمیری معلومات دیکھیں اور مجھے ووٹنگ کارڈ دے دیا۔

کمرے کی ایک دیوار کے ساتھ الیکٹرانگ ٹچ سکرین ووٹنگ مشینیں تھیں جن کے درمیان کچھ پردے کا اہتمام تھا۔ ووٹنگ مشین میں کارڈ ڈالا اور ٹچ سکرین کے ذریعہ امیدواروں کا انتخاب کرنا شروع کیا۔

آج کل 19 امیدواروں یا سوالوں پر ووٹ کرنا تھا۔ ان میں کانگریس مین، سنیٹر، گورنر، ریاستی ہاؤس میں نمائندہ، ریاستی سنیٹر، کاؤنٹی کمیشنر، ریاست جارجیا کی کابینہ کے ارکان، ریاستی پبلک سروس کمیشن کے ارکان کے علاوہ ریاستی آئین میں دو تبدیلیاں اور ریاستی قانون میں ایک تبدیلی بھی شامل تھی۔

تمام سلیکشن کرنے کے بعد ووٹ کاسٹ کیا تو ووٹ کارڈ مشین سے باہر آ گیا۔ وہ کارڈ پول ورکر کے حوالے کیا اور اس نے مجھے I have Voted کا سٹکر تھما دیا۔
 
Top