امریکی مرکزی بینک کی شرح سود صفر رکھنے کی کوشش

کاشفی

محفلین
امریکی مرکزی بینک کی شرح سود صفر رکھنے کی کوشش
210300_16972520.jpg

امریکی مرکزی بینک کے پالیسی ساز ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو براہِ راست سہارا دینے کے اقدامات میں کمی لانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

واشنگٹن: (آن لائن) امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے کہا کہ وہ فروری میں 65 ارب ڈالرز کے مساوی سکیورٹی بانڈ خریدے گا تاکہ معیشت میں زیادہ رقوم ڈالی جا سکیں۔ روزگار کے مواقع کو فروغ دیا جائے اور سود کی شرح کو کم رکھا جا سکے تاہم اِس ماہ اثاثوں کی خریداری میں 10 ارب ڈالرز کی کٹوتی لائی جائے گی اور اگر امریکی معیشت کی پیش رفت اِسی طرح جاری رہتی ہے تو مرکزی بینک کو درست خطوط پر رکھنے کے لیے اس سال کے اواخر تک اِس پروگرام کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔ واشنگٹن میں دو روزہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ اس کے خیال میں معاشی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں جو بقول اس کے وسیع تر معیشت میں مضبوطی کے نمایاں آثار کی غمازی کرتے ہیں۔ بینک نے کہا ہے کہ وہ سود کی شرح کو صفر کی حد پر رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس وقت تک ایسا کرتے رہیں گے جب تک ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فی صد تک نہیں پہنچ جاتی۔ اس وقت امریکا میں بے روزگاری 6.7 فی صد کی شرح پر ہے جو پانچ برس کے عرصےمیں سب سے کم بتائی جاتی ہے۔
 
Top