امریکی بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام عرف بغل بچہ تخلیقی پروگرام بحال

زیرک

محفلین
امریکی بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام عرف بغل بچہ تخلیقی پروگرام بحال
امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے دو سال کی پابندی کے بعد بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) بحال کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکا اور پاکستان کے دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات اور حالیہ امریکا و افغان طالبان کے مابین بات چیت کے سہولتکار کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان میں امن اور وہاں سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو بنیادی کردار ادا کرنے پر بھی بہت سراہا گیا ہے۔ تقریباً دو بلین ڈالر پر مشتمل امریکی محکمہ خارجہ کے زیر انتظام چلنے والا بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) پروگرام پاکستان کے لیے امریکی سکیورٹی امداد کا حصہ تھا۔ تاہم جنوری 2018 میں امریکا نے پاکستان کے لیے امریکی سکیورٹی امداد معطل کر دی گئی تھی۔ امداد معطل کیے جانے کی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر جنگجوؤں کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔ پاکستانیو! خوش ہو جاؤ، اب اس امداد سے نئے جنرل ایوب، جنرل یحییٰ، جنرل ضیاء الحق، جنرل مشرف اور انہی جیسے بغل بچے تخلیق کیے جائیں گے جن کے ذریعے پاکستان کو ریموٹ کنٹرول کیا جائے گا۔
 
Top