امریکن ڈریکولا نے تین مسلمانوں کی جان لے لی لیکن میڈیا میں اس خبر کی مکھی تک نہیں اڑی

x boy

محفلین
subbhanallah muslim americans doing prayers the body .pada three victims were shot atheis
Allahuakbar..
15%2B-%2B1
 
x boy

محفلین
اس امریکی بھیڑیے نے ہمسائے میں رہنے والے ان تین معصوم مسلمانوں کو ان کے گھر میں جا کر شہید کر دیا اور مغرب کے تمام چینلز اس طرح خاموش ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ک...یونکہ یہ مسلمان تھے. لیکن اگر کسی مسلمان نے کسی امریکی کو قتل کر دیا ہوتا تو مغربی میڈیا کے ہر چینل نے ایسے بھونکنا تھا جس طرح ان کی اپنی ماں مر گئی ہو.
بے شرمی کی بات تو یہ ہے کہ کسی پاکستانی چینل نے بھی اسکی کوریج نہیں کی.. ظاہر ہے بھئی اب انکی خبر دے کر اپنے آقاؤں کو ایسے ہی ناراض کر دیں اور ویسے بھی یہ کوئی اہم واقعہ تو تھا نہیں..

Horrible!! Three innocent muslims students killed by an American pyshco! It's sad to see that the man who commit this crime also isn't refered as a "terrorist" but a man who was mentally unstable.. If the roles where the other way around and the perpetrator was a muslim.. Then we would definetly see him labeled as a "terrorist", wouldn't we? The disgusting western media people..

May Allah bless their souls in heaven. Amen!

shaheed.png
 
bilal260

محفلین
معزرت سے جناب محترم غمناک کی ریٹنگ دے رہا ہوں۔برا نہیں منانا۔
انتہائی افسوس ہوا۔اللہ عزوجل ان کو جنت میں اعلی مقام دے اور ان کے بےحساب مغفرت فرمائے آمین۔
 
اس امریکی بھیڑیے نے ہمسائے میں رہنے والے ان تین معصوم مسلمانوں کو ان کے گھر میں جا کر شہید کر دیا اور مغرب کے تمام چینلز اس طرح خاموش ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ک...یونکہ یہ مسلمان تھے. لیکن اگر کسی مسلمان نے کسی امریکی کو قتل کر دیا ہوتا تو مغربی میڈیا کے ہر چینل نے ایسے بھونکنا تھا جس طرح ان کی اپنی ماں مر گئی ہو.
بے شرمی کی بات تو یہ ہے کہ کسی پاکستانی چینل نے بھی اسکی کوریج نہیں کی.. ظاہر ہے بھئی اب انکی خبر دے کر اپنے آقاؤں کو ایسے ہی ناراض کر دیں اور ویسے بھی یہ کوئی اہم واقعہ تو تھا نہیں..

Horrible!! Three innocent muslims students killed by an American pyshco! It's sad to see that the man who commit this crime also isn't refered as a "terrorist" but a man who was mentally unstable.. If the roles where the other way around and the perpetrator was a muslim.. Then we would definetly see him labeled as a "terrorist", wouldn't we? The disgusting western media people..

May Allah bless their souls in heaven. Amen!

shaheed.png
یہ قاتل مسیحی تھا یا یہودی
 
زیک بہتر ہوتا آپ یہاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے بجائے مضحکہ خیز کی ریٹنگز دینے کے۔
اس بات پر سو فیصد متفق ہوں کہ کسی امریکی کا قتل ہوتا تو آپ نے لعین مسلمانوں پر دو چار جوابات ارسال کر دینے تھے امریکیوں کی مظلومیت اور مسلمانوں کی دہشتگردی کے اوپر۔
 
کسی 'امریکی' یا کسی 'یورپی' کے قتل کی رپورٹ پر قاتل کی شہریت (اگر مسلمان ہوا تو) پس پشت چلی جائے گی اور صرف مسلمان اور اسلام ہر سرخی کا ابتدائیہ ہوں گے۔ جبکہ کسی مسلمان کے قتل پر دین اور مذہب نہ کہیں دیکھائی دیں گے اور نا سنائی دیں گے بلکہ کوئی نا کوئی ذاتی تنازع بھی ڈھونڈ نکالا جائے گا کہ یہ اس وجہ سے ہوا ہے۔
انھی دوغلے رویوں کی وجہ سے شدت پسندی کو ہوا مل ہے اور نفرت کا درجہ دن بدن اوپر جا رہا ہے۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ يہ تاثر بالکل غلط ہے کہ اس واقعے کو يکسر نظرانداز کر ديا گيا اور امریکی عوام اس سانحے سے لاعلم يا لاتعلق رہی ہے۔ حقيقت تو يہ ہے کہ يہ خبر اس ہفتے کی اہم ترين شہ سرخی تھی جسے پرائم ٹائم ٹاک شوز کے علاوہ نيوز رپورٹس ميں بھی اجاگر کيا گيا اور ملک کے تمام اہم جريدوں اور اخباروں ميں بھی رپورٹ کيا گيا۔ صدر اوبامہ کی جانب سے اس واقعے پر بيان جاری کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ يہ واقعہ يقینی طور پر امريکی عوام کے ليے اہميت کا حامل تھا اور ايسا صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب خبری ذرائع سے اسے اجاگر کيا جائے۔

ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ واضح کر دوں کہ امريکی صدر اوبامہ نے نارتھ کيرولينا ميں چيپل ہل کے مقام پر تين مسلمان طالب علموں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اسے "بے رحم اور اشتعال انگيز قتل" قرار ديا تھا۔

صدر اوبامہ نے واضح کيا کہ امريکہ ميں کسی کو بھی اس حوالے سے نشانہ نہيں بنايا جانا چاہيے کہ اس کے ظاہری خدوخال کيا ہيں يا وہ کس طرح عبادت کرتا ہے۔

جہاں تک امريکی ميڈيا کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مبينہ يک طرفہ رپورٹنگ اور اس ضمن ميں پيش کی جانے والی آراء کا سوال ہے تو اس حوالے سے يہ واضح کر دوں کہ کسی بھی نيوز چينل يا اخبار کی ادارتی سوچ يا اس ضمن ميں رہنما اصول کے حوالے سے کوئ بھی رائے يا تبصرہ فرد کے اپنے ذاتی تجربے، ترجيحات يا مخصوص پسند يا نا پسند پر مبنی ہوتا ہے۔ تاہم يہ واضح رہے کہ امريکی حکومت کا اس سارے عمل ميں کوئ کنٹرول نہيں ہوتا کہ کوئ نشرياتی ادارہ يا اخبار کسی بھی خبر کو رپورٹ کرنے کے ليے کن رہنما اصولوں پر عمل کرتا ہے۔

کيا يہ حقيقت نہيں ہے کہ پاکستانی ميڈيا پر بھی بے شمار رپورٹس اور تجزيے حکومتی پاليسيوں کے خلاف ہوتی ہيں۔ اسی طرح امريکہ ميڈيا سے بھی يہ توقع نہيں کی جا سکتی کہ وہ امريکی حکومت کی پاليسيوں کے عين مطابق خبريں رپورٹ کرے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکہ ميں بعض نيوز چينلز اور نشرياتی ادارے يقينی طور پر ايک مخصوص سوچ پر يقين رکھتے ہيں اور اپنے ادارے کے طے شدہ رہنما اصولوں کے مطابق مخصوص سياسی سوچ کی تشہير بھی کرتے رہتے ہيں۔ تاہم يہ حقيقت تو کسی بھی جمہوری ملک ميں ديکھی جا سکتی ہے۔ کيا يہ درست نہيں ہے کہ جب بات امريکہ کی ہوتی ہے تو پاکستان ميں بھی بعض ٹی وی چينلز اور اخبارات ان اداروں کے کرتا دھرتا افراد کی واضح سياسی سوچ کی ترجمانی کرتے دکھائ ديتے ہيں؟

اگر آپ پاکستان کے ان ٹی وی چينلز اور ان اخبارات ميں موجود ان کالمز پر ايک نظر ڈاليں جو عام آدمی کی سوچ اور رائے بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہيں تو عمومی طور پر آپ کو بحث کے دوسرے رخ يا فريق کا موقف کہيں دکھائ نہيں دے گا۔

اسی حقيقت کا اطلاق امريکہ ميں بھی ہوتا ہے۔

تاہم اس حقيقت کے باوجود امريکی حکومت اور عوام اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کسی ايجنڈے پر کاربند نہيں ہيں۔ چيپل ہل ميں اندوہناک سانحے کے بعد امريکی معاشرے کے ہر طبقے نے جس طريقے سے غم و غصے کا اظہار کيا تھا وہ اس بات کو تقويت ديتا ہے کہ ايک پرتشدد عمل جو ہلاکت کا سبب بنتا ہے اسے مقتولين کی شہريت اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر ہر جگہ قابل مذمت ہی تصور کيا جاتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top