امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،پاکستانی سفارت کار اورڈیفنس اتاشی زخمی

usplanecrash-pakistanembassystaffinjured_5-1-2013_99128_l.jpg


نیویارک… امریکا میں ایک چھوٹا سیسنا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پاکستانی سفارت کار اورڈیفنس اتاشی زخمی ہوگئے۔ طیارے کو حادثہ ویسٹ ورجینیا میں 28 اپریل کو پیش آیا،جہاں لینڈ نگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔حادثے میں پاکستانی کے ایئراتاشی حسیب پراچہ اور سفارت کار شجاعت راٹھور معمولی زخمی ہوئے۔ دونوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ: ربط
 
Top