اليکشن 2018 - افغان عوام کی آواز دبانے کی بہیمانہ کوشش

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


43417909770_14c07950c7_b.jpg



ہلمند صوبے ميں خود کش حملہ – 32 سالہ اميدوار سميت 8 شہری ہلاک۔

Young politician killed in Afghan attack

يہ حملے افغان عوام کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کرنے کی بزدلانہ کو شش ہيں۔

طالبان کی جانب سے انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے ليے مزيد تخريبی کاروائيوں کی دھمکی

Amid attempt to limit electoral fraud, Taliban promises attacks

دہشت گردوں نے ايک بار پھر عوام پر دہشت اور خوف کے ذريعے اپنی مرضی مسلط کرنے کی اپنی حکمت عملی اور ترجيح واضح کر دی ہے۔

ايک جانب تو وہ معاشرے کی مجموعی بہتری کے ليے اپنی نام نہاد جدوجہد کے حوالے ديتے ہيں ليکن دوسری جانب عام لوگوں پر جبر، ظلم اور تشدد کے ذريعے حکومت کرنے کو درست قرار ديتے ہيں۔

عراق، پاکستان اور ديگر کئ ممالک کے بعد اب افغانستان ميں بھی انتخابی عمل سے پہلے اور اس کے دوران دہشت گردوں کی دھمکياں اور حملے يہ واضح کرتے ہيں کہ پرتشدد انتہا پسند عوامی رائے سے کس قدر خائف رہتے ہيں۔

دہشت گرد تنظيميں بخوبی واقف ہيں کہ ايک ايسی سوچ يا فلسفہ جو نا صرف يہ کہ تشدد کی ترغيب دے بلکہ کم سن بچوں کو خودکش بمبار بنا کر ہتھيار کے طور پر استعمال کرنے کو درست قرار دے وہ مذہبی ثقافتی يا روايتی وابستگيوں سے قطع نظر کبھی بھی عوامی پذيرائ حاصل نہيں کر سکتی ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top