ونڈوز الموسوعۃ القرآن والحدیث 3.4.2.2

سروش

محفلین
الموسوعۃ القرآن والحدیث کا نیا ورژن آگیا ہے ۔ اس میں صحیحین اور سنن اربعہ مع
تحکیم و تخریج شامل ہے۔ اسکے علاوہ تفسیر ابن کثیر (مع تخریج و تحکیم ) بھی شامل ہے ۔
اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں احادیث کی تحکیم و تخریج شامل ہے ۔ یعنی محققین کے لئے بہترین ہے ۔ اسکے علاوہ اسکی سرچنگ شاملہ سے زیادہ پاور فل ہے ۔
اور مزید کتب ِ احادیث موطا ، صحیحہ ، دارمی بھی جلد شامل ہوجائیں گی ۔
آن لائن ورژن یہاں ہے :
صحیح بخاری، صحیح مسلم، ابوداود، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ اردو سرچ سوفٹ وئیر
اور آف لائن ورژن بھی ڈاونلوڈ کے لئے اسی صفحہ پر موجود ہے ۔ اسکے علاوہ اینڈرائڈ ایپس اور یونیکوڈ بکس بھی موجود ہیں ۔
اس میں اور ایزی قرآن میں فرق ہے ۔ ایزی قرآن میں احادیث پر ضعف کے احکام نہیں ہیں اور بہت سی غلطیاں ہیں ۔
 

ابن عادل

محفلین
بہت خوب اور داد کے قابل کام ہے ۔ اگرچہ استعمال زیادہ تر شاملہ کا ہے ۔ لیکن اسے استعمال کرکے دیکھتے ہیں ۔
 

سروش

محفلین
اس سافٹ وئیر میں قرآنی و عربی متن کے لیے کون سا فونٹ استعمال کیا گیا ہے؟
قرانی آیات عربی کے لئے نورہدیٰ فونٹ استعمال ہوا ہے ۔
تفسیر کے عثمان طحہٰ نسخ عربی کے لئے اور اردو کے لئے جمیل نوری نستعلیق استعمال کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین اضافہ اس میں یہ ہوا ہے کہ سلسلۃ الاحادیث صحیحہ اس میں شامل کردی گئی ہے ۔ اور فقہ الحدیث بھی 50 فی صد مکمل ہوکر اس میں آن لائن ہوگیا ہے ۔
 

abuhuraira farooqi

محفلین
بھائی دسمبر میں آپ نے بتایا تھا اس کی اپڈیٹ ہوگی اور ایک نقص کی طرف توجہ دلائی تھی کہ دو تین دن کے بعد خود بخود کام چھوڑ دیتا ہے تو کیا یہ وہی ورژن ہے یا پھر نیا ہے پلیز لازمی جواب دیں۔۔۔
جزاکم اللہ
 
Top