اللہ ان کو ہدایت دے اور اگر اس قابل نہیں تو انہیں اٹھا لے

زیرک

محفلین
اللہ ان کو ہدایت دے اور اگر اس قابل نہیں تو انہیں اٹھا لے
اب تک کی اطلاعات کے مطابق آقائے نامدارﷺ کی شمع محمدی ﷺ کے نام نہاد پروانوں نے کل ملا کر سینکڑوں پرانے ہندو ٹائر، بے شمار امریکن یو پی وی سی پائپس، 50 عدد فرانسیسی کافر رکشے، 200 سے زائد قادیانی موٹرسائیکلیں، 20 عدد برطانوی لینڈ کروزر گاڑیاں، 30 عدد عیسائی بسیں اور 8 جرمن ٹرکوں اور ٹینکروں کے علاوہ 25 عدد اسرائیلی دکانیں اور کھوکھے جلا کر اور سارا دن گالیاں بک کر دین محمدیﷺ کی جو خدمت کی ہے اس سے پتہ نہیں آقاﷺ خوش ہوں گے کہ نہیں لیکن دشمنانِ پاکستان ضرور پرسن ہوئے ہیں۔ اے اللہ! ان کو ہدایت دے اور اگر اس قابل نہیں تو انہیں اٹھا لے۔
 
Top