اللہ اللہ حبیبِ خداﷺ آ گئے

سیما علی

لائبریرین
اللہ اللہ حبیبِ خداﷺ آ گئے
بن کے رحمت مرے مصطفیٰﷺ آ گئے

وجہِ تخلیقِ ارض و سماء آ گئے
مصطفٰےﷺ آ گئے مصطفٰے آ گئے

جب ولادت ہوئی میرے سرکار کی
بہرِ تعظیم سب انبیاء آ گئے

خاتم الانبیاء سرورِ سروراںﷺ
مہبطِ سدرۃ المنتہٰی آ گئے

رشک کر اے حلیمہ تیری گود میں
دونوں عالم کے حاجت روا آ گئے

منھ چھپانے لگی تیرگی کفر کی
جب جہاں میں وہ بدر الدجی آ گئے

ہم گنہگاروں کو ہم خطا کاروں کو
بخشوانے حبیبِ خداﷺ آ گئے

جتنے بیمار تھے پا گئے سب شفا
ہر مرض کی وہ بن کر دوا آ گئے

مجھ کو "زاہد" ہو کیوں فکرِ گمگشتگی
آقا بن کر مرے رہنما آ گئے

محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبہ رضویہ گو پی گنج
یوپی انڈیا
 

سیما علی

لائبریرین
دل میں حسرت مدینے کو جانے کی ہے
ہے نظر میں مدینہ مرے دم بہ دم
۔
وہ نبی ہیں خدا کے یہ حق بات ہے
بات سچ ہے نہیں اس میں کوئی بھرم
پریم ناتھ بسملؔ
 
Top