الف سے ے تک تمام حروف تہجی ایک جملے میں۔۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ۔۔۔
انگریزی زبان میں کچھ ایسے جملے ہیں جن میں A سے لے کر Z تک تمام حروف تہجی موجود ہیں۔ اور ایسے جملے نہ صرف ٹائپنگ سیکھنے میں کام آتے ہیں، بلکہ ٹائپنگ کی رفتار میں تیزی لانے کی پریکٹس اور اگر کسی سوفٹوئیر میں استعمال ہونا ہے تو اس سافٹوئیر کو فوری طور پر جانچنے کے لئے کہ یہ حروف کو کیسے دکھاتا ہے، کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔۔۔ ساتھ ہی ساتھ، ٹائپوگرافی کے میدان میں مختلف النوع فانٹس میں حروف کی اشکال کو جانچنے میں بھی بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔۔ ان میں سے ایک جملہ بہت مشہور ہے:
A quick brown fox jumps over the lazy dog.

ہو سکتا ہے کہ اردو سے محبت رکھنے والے حضرات بھی یقینا کسی ایسے ہی جملوں سے واقف ہو جن میں تمام حروف تہجی ایک ہی جملے میں استعمال ہوئے ہوں۔۔۔ اگر احباب ایسے جملے فراہم کردیں یہ بہت مقامات پر بہت مفید ثابت ہونگے، ٰخاص طور پر مختلف فانٹس کی اشکال میں الفاظ اور حروف تہجی کی اشکال جانچنے میں۔ ۔۔۔ اگر آپ کے علم میں ایسے جملے ہوں یا آپ نے بنائے ہوں، تو یہاں ضرور لکھئے۔۔۔
 
انھیں انگریزی میں پین گرام (Pangram) کہتے ہیں۔ اردو میں شاید ہمہ حرفی جملے یا ہمہ حرفیاں کہنا چاہیے۔
اردو کی مثالیں بدقسمتی سے بھونڈی اور بدہئیت سی ہیں۔ ہمارے ہاں ماہرینِ لسانیات اور اہلِ زبان کو اور بکھیڑے اتنے ہیں کہ اس قسم کی تحقیق یا تخلیق کی نوبت نہیں آئی۔ میرے دل میں ہے کہ کبھی وقت ملے تو کوشش کروں کہ اردو کا ایک آدھ ہی سہی مگر فصیح اور جامع ہمہ حرفی جملہ صورت پذیر کروں۔ خیر، اردو جملوں کی دو مثالیں پیش ہیں:
  1. ٹھنڈ میں ایک قحط زدہ گاؤں سے گذرتے وقت ایک چڑچڑے، بااثر اور فارغ شخص کو بعض جل پری نما اژدہے نظر آئے۔
  2. ژالہ باری میں ر‌ضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی قرة العین اور عظمٰی کے پاس گھر کے ذخیرے سے آناً فاناً ڈش میں ثابت جو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زرده آیا۔
ایک جنجال تو یہ بھی ہے کہ اردو کے حروف کون کون سے لائے جائیں۔ اگر مخلوط حرفوں یعنی بھ، پھ، حتیٰ کہ لھ وغیرہ کو بھی استعمال کرنا لازم ہو تو پھر تو مضمون لکھنا پڑے گا۔ ہمزہ وغیرہ کے قضیے بھی ہنوز فیصل نہیں ہوئے۔ لیکن اگر حروفِ مخلوط کو اس فہرست سے خارج کر دیا جائے تو یہ بہت آسان ہو جائے گا۔ اتنا تو بہرحال واضح ہے کہ املا کے قواعد اگر طے اور شائع ہوں تو ہمہ حرفی جملے زیادہ سہولت سے تشکیل پا جائیں گے۔
انگریزی کا جو پین گرام آپ نے نقل کیا ہے وہ بہت معروف ہے اور اس کی دو چار شکلیں اور بھی عام ہیں۔ لیکن عام فہم اور بامعنی کی شرط کے ساتھ ایک اس سے بھی زیادہ مختصر پین گرام موجود ہے۔
Pack my box with five dozen liquor jugs.
ویسے یہ میری رائے اور پسند ہے۔ پین گرامز کی انگریزی میں خاصی کثرت ہے بلکہ اس موضوع پر ایک فلم بھی بن چکی ہے۔
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
ہو سکتا ہے کہ اردو سے محبت رکھنے والے حضرات بھی یقینا کسی ایسے ہی جملوں سے واقف ہو جن میں تمام حروف تہجی ایک ہی جملے میں استعمال ہوئے ہوں
یہاں دیکھیے: ایک ایسا جملہ جس میں اردو کے تمام حرف تہجی اور اعراب ہو[ں]
یہ بہت مقامات پر بہت مفید ثابت ہونگے، ٰخاص طور پر مختلف فانٹس کی اشکال میں الفاظ اور حروف تہجی کی اشکال جانچنے میں۔ ۔۔۔
فونٹس میں حروف کی اشکال جانچنے کے لیے ایسے کسی بھی جملے میں تمام ممکنہ اشکال کو موجود ہونا چاہیے۔
 
فرخ

محفلین
یہاں دیکھیے: ایک ایسا جملہ جس میں اردو کے تمام حرف تہجی اور اعراب ہو[ں]
فونٹس میں حروف کی اشکال جانچنے کے لیے ایسے کسی بھی جملے میں تمام ممکنہ اشکال کو موجود ہونا چاہیے۔
بہت شکریہ سعادت بھائی۔۔ میرے علم میں نہیں تھا کہ اس قسم کا ایک دھاگہ پہلے ہی موجود ہے۔۔۔۔

انھیں انگریزی میں پین گرام (Pangram) کہتے ہیں۔ اردو میں شاید ہمہ حرفی جملے یا ہمہ حرفیاں کہنا چاہیے۔
اردو کی مثالیں بدقسمتی سے بھونڈی اور بدہئیت سی ہیں۔ ہمارے ہاں ماہرینِ لسانیات اور اہلِ زبان کو اور بکھیڑے اتنے ہیں کہ اس قسم کی تحقیق یا تخلیق کی نوبت نہیں آئی۔ میرے دل میں ہے کہ کبھی وقت ملے تو کوشش کروں کہ اردو کا ایک آدھ ہی سہی مگر فصیح اور جامع ہمہ حرفی جملہ صورت پذیر کروں۔ خیر، اردو جملوں کی دو مثالیں پیش ہیں:
  1. ٹھنڈ میں ایک قحط زدہ گاؤں سے گذرتے وقت ایک چڑچڑے، بااثر اور فارغ شخص کو بعض جل پری نما اژدہے نظر آئے۔
  2. ژالہ باری میں ر‌ضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی قرة العین اور عظمٰی کے پاس گھر کے ذخیرے سے آناً فاناً ڈش میں ثابت جو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زرده آیا۔
ایک جنجال تو یہ بھی ہے کہ اردو کے حروف کون کون سے لائے جائیں۔ اگر مخلوط حرفوں یعنی بھ، پھ، حتیٰ کہ لھ وغیرہ کو بھی اگر استعمال کرنا لازم ہو تو پھر تو مضمون لکھنا پڑے گا۔ ہمزہ وغیرہ کے قضیے بھی ہنوز فیصل نہیں ہوئے۔ لیکن اگر حروفِ مخلوط کو اس فہرست سے خارج کر دیا جائے تو یہ بہت آسان ہو جائے گا۔ اتنا تو بہرحال واضح ہے کہ املا کے قواعد اگر طے اور شائع ہوں تو ہمہ حرفی جملے زیادہ سہولت سے تشکیل پا جائیں گے۔
انگریزی کا جو پین گرام آپ نے نقل کیا ہے وہ بہت معروف ہے اور اس کی دو چار شکلیں اور بھی عام ہیں۔ لیکن عام فہم اور بامعنی کی شرط کے ساتھ ایک اس سے بھی زیادہ مختصر پین گرام موجود ہے۔
Pack my box with five dozen liquor jugs.
ویسے یہ میری رائے اور پسند ہے۔ پین گرامز کی ویسے انگریزی میں خاصی کثرت ہے بلکہ اس موضوع پر ایک فلم بھی بن چکی ہے۔
بہت خوب راحیل بھائی۔۔۔ آپ کی پیش کردہ مثالیں کافی موثر ہیں۔۔۔ مگر مجھے بھی یہی محسوس ہو رہا ہے کہ اردو میں چونکہ حروف تہجی کے جوڑنے کے نتیجے میں بہت زیادہ الفاظ بنتے ہیں، تو پھر واقعی ایک مضمون کی ضرورت پڑسکتی ہیں جنہیں ہمہ حرفی مضمون کہا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔
 
Top