السلام علیکم

راز

محفلین


اہالیان محفل کو سلام و آداب !!
کافی روز پہلے اس محفل کا ممبر بنا تھا خیال تھا کہ یہاں سے کچھ علمی اور تکنیکی استفادہ کروں گا لیکن وقت کی عدم دستیابی ھمیشہ ہی آڑے آئی۔بہر کیف عرض فی الحال یہ کرنی ہے کہ آپ ماشاء اللہ اردو کی ترویج و ترقی کے لئے بہت ہی اچھی اور گراں قدر خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ جزاکم اللہ فی الدارین ۔یہاں ایک دوسرے مو ضوع میں فورم سے عوام الناس کی عدم دل چسپی وغیرہ کا ذکر ( محترم سرور صاحب نے) کیا ہے ۔ یہ واقعی ایک گمبھیر مسلہ ہے جس کے بارے سوچا جانا چاہئے ۔
میں بھی انشا ء اللہ اس حوالے کچھ عرض کرنے کی جسارت کروں گا۔مگر فی الحال اجازت دیجئے اور اتنا اچھا فورم بنانے پر ایک بار پھر دلی مبارک باد قبول فرمائیے۔۔۔۔۔والسلام
پابند نیاز
راز
 

نبیل

تکنیکی معاون
راز صاحب:
آپ کی ستائش کا بہت شکریہ۔ اب آپ کی شخصیت بھی ہمارے لیے کوئی راز نہیں رہی ہے۔ جہاں تک فورم میں دلچسپی کے عنصر کا تعلق ہے، میں اس سلسلے میں اپنی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ میں بہت جلد فورم کی تنظیم نو کروں گا جس سے یہاں نئے موضوعات کا اضافہ ہوگا اور پہلے سے موجود موضوعات میں تھوڑا بہت ردوبدل کیا جائے گا۔ آپ یہاں آتے رہیں۔ آپ ہی لوگوں کے دم سے اس محفل کی رونق ہے۔
 
Top