مبارکباد الحمدُ للہ، کاشان میاں آج ایک سال کے ہو جائیں گے۔ ان شاءاللہ،

ابو کاشان

محفلین
السلام علیکم ابو کاشان بھائی ، آپ تمام فیملی کو دلی مبارک باد !

یہ بتائیں کہ کاشان شرارتی ہیں یا سیدھے سادے ہیں (میری طرح) :) :)

وعلیکم السلام شگفتہ جی۔
جی ہاں بہت ہی سیدھے سادے ہیں بالکل امرتی کی طرح۔ :):laugh::blush: (جلیبی میں خم کچھ کم ہوتے ہیں نا ;))

ماشاءاللہ کاشان بہت ہی شرارتی ہیں اور ساتھ میں نہایت ذہین بھی ہیں اب یہی دیکھ لیں کہ کسی بھی کام کو ایک بار دیکھ لیں تو دوبارہ خود ہی کر لیتے ہیں۔ مثلاً مبائل میں ٹون بجانا۔ ڈبہ کھول کر اس کے اندر کی چیز نکال لینا۔ میرے کمپیوٹر کے تو بالکل ہی دشمن ہیں۔ خدا واسطےکا بیر ہے۔ مجھے ہٹا کر خود بیٹھنے کی ضد کرتے ہیں اور اب تو اسٹارت کا بٹن دبا کر کمپیوٹر آن بھی کر لیتے ہیں۔ رات کو ان کے سونے کے بعد اگر میں کمپیرٹر کھولنے کی "غلطی" کر بھی لوں تو نجانے کیسے ایک دم اٹھ بیٹھتے ہیں۔ اور پھر وہی ضد اور اہلیہ کی ناراضگی الگ۔ اسی لیئے میں گھر میں نیٹ نہ ہونے کے برابر استعمال کرتا ہوں۔ امی کہتی ہیں کہ عمران تمہارے لیئے کاشان ہی کافی ہے۔ اور واقعی میں جو آٹھ سے نو گھنٹہ کمپیوٹر استعمال کرتا تھا اب کمپیرٹر کھولتا بھی نہیں ہوں۔ آج کل کے بچے سب ہی ماشاءاللہ بہت تیز(active) ہیں اور ہونا بھی چاہیئے۔
 

ابوشامل

محفلین
ابوکاشان بہت مبارک ہو منے میاں کی دوسری سالگرہ۔ رواں ماہ شامل میاں بھی دو سال کے ہو جائیں گے۔
یہ آجکل کے بچوں کو تو کمپیوٹر سے واقعی خدا واسطے کا بیر ہے۔ مجال ہے جو سکون سے بیٹھ کر کام کرنے دیں۔ اب ہمارے ننھے میاں کو نئی لت لگی ہے کارٹون کی۔ اب جب بھی مجھے کمپیوٹر پر کام کرتے دیکھ لیا ڈبوں میں سے سی ڈی نکالی اور فوراً ہی پہنچ گئے "ابو! گائے کاکون" (یعنی گائے والا کارٹون Barnyard) یا پھر "ابو! مکی کاکون" (یعنی مکھی والا کارٹون Bug's life) ۔ اب اپنا اہم کام چھوڑ کر روزانہ کارٹون دیکھتے ہیں۔ آجکل کے بچے بڑے "جدّی بادساہ" (ضدی بادشاہ) ہیں۔
 

زینب

محفلین
ارے موٹو کی سالگرہ تھی اور پھوپو کو عمران بھائی اپ نے انوایئٹ ہی نہیں کیا یہ کیا بات ہوئی بھلا۔۔۔۔عمران بھائی اپ سے تو میں سخت ناراض ہوں ۔۔۔۔۔اور کاشان اپ کو میری طرف سے بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔میری دعا ہے کہ اللہ اپ کو لمبی عمر اچھی صحت اور اچھی قسمت عطا کرے۔۔۔۔تحفہ ملنے پےتب تک ادھار
 

ابو کاشان

محفلین
ارے موٹو کی سالگرہ تھی اور پھوپو کو عمران بھائی اپ نے انوایئٹ ہی نہیں کیا یہ کیا بات ہوئی بھلا۔۔۔۔عمران بھائی اپ سے تو میں سخت ناراض ہوں ۔۔۔۔۔اور کاشان اپ کو میری طرف سے بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔میری دعا ہے کہ اللہ اپ کو لمبی عمر اچھی صحت اور اچھی قسمت عطا کرے۔۔۔۔تحفہ ملنے پےتب تک ادھار

ارے ارے ناراض کیوں ہوتی ہو بہنا۔ عنوان کے ذریعہ سب کو پیشگی مطلع کیا تھا۔ بہت بہت شکریہ اللہ آپ کی دعائیں قبول فرمائے۔ اٰمین۔
اور جہاں تک تحفہ کا تعلق ہے وہ تو میں آپ کی طرف سے اور آپ ہی کے شہر سے لیتا آیا تھا۔:hatoff: اب تو خوش ہو جاؤ۔:):music::grin1:
 

ابو کاشان

محفلین
میری جانب سے بھی آپ کو بیٹے کی سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ تعالی کاشان بیٹے کو نیک اور قابل بنائیں اور انہیں ان کے والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں۔ آمین۔،


farhatcake.jpg



birthday4.gif


b-day_teddy_flws.gif

بہت بہت شکریہ باجو :)
 

شمشاد

لائبریرین
کاشان بیٹے اور ابو کاشان کو سالگرہ کی ڈھیروں ڈھیر مبارک
اللہ کریم سے دعا ہے لمبی عمر اچھی صحت اور اچھی قسمت عطا کرے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
میں تھوڑی لیٹ ہو گئی کاشان کو سالگرہ مبارک کہنے میں۔
کاشان کی صحت اور خوشیوں کے لیے بہت سی دعاؤں کے ساتھ سالگرہ مبارک :)
 

ابو کاشان

محفلین
السلام علیکم
میں تھوڑی لیٹ ہو گئی کاشان کو سالگرہ مبارک کہنے میں۔
کاشان کی صحت اور خوشیوں کے لیے بہت سی دعاؤں کے ساتھ سالگرہ مبارک :)

وعلیکم السلام!
مبارک باد کا بہت شکریہ اور دعائیں تو کبھی بھی دی جا سکتی ہیں۔
دیر سے آنا کبھی نہ آنے سے بہتر ہے۔ :)
 
Top