اقتدار ملا تو اخوان المسلمین کا صفایا کردوں گا، عبد الفتاح سیسی

arifkarim

معطل
آپ کے اپنے معیاریعنی اکثریتی رائے کو ہی اگر ماننا ہے تو یہ لوگ ووٹ لے کر آئے تھے۔۔۔ ۔
اکثریتی ووٹ تو اپنے اللہ بخشے نورا کشتی بھی لیکر ہی آئے تھے اور پاکستانی عوام کے سروں پر سوار ہو گئے۔ جمہوریت کا مطلب صرف اکثریتی ووٹ نہیں ہے۔ اسمیں شہریوں کے حقوق، اقلیتوں کے حقوق، آزادی اظہار، آزادی میڈیا ، خودمختار حکومتی ادارے، غیر جانب دار افواج وغیرہ سب شامل ہیں۔ خالی اکثریت کی رائے سے جمہوریت نہیں آتی وگرنہ آج مصر عرب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہوتی۔ :D

اسرائیل اور حسب اللہ دونوں دوست ہیں دونوں کو اپنی مفاد پیاری ہے جام تو پہلے ہی پی چکے دوستی کی اندر ہی اندر اور باہر ایک دوسرے کو للکار تے ہیں۔ اسرائیل کے پاس فوج بھی ہے ٹیکنالوجی وہ چاہے تو ایک دن میں لبنان کو لے لے لیکن وہ ایسا نہیں کریگا کیونکہ اس کا دوست وہاں ہے اور ذندگی کا کاروبار کو چلتے رہنا چاہیے۔
حزب اللہ کے پاس ایران سے درآمد شدہ پچاس ہزار کے لگ بھگ راکٹ ہیں جو ہر وقت اسرائیلی شہروں کا رُخ کئے ہوئے ہیں۔ ادھر اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا اور ادھر وہاں راکٹ چلنا شروع ہو جائیں گے۔ حزب اللہ اصل میں ایرانی تربیت شدہ اسلامی دہشت گرد جماعت ہیں جنکا مقصد اسرائیل کو اسکی حدود میں رکھنا ہے۔ اور وہ اسمیں بہت حد تک کامیاب بھی رہی ہے۔ لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ وہ وہاں لبنان میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ کیونکہ لبنان میں صرف مسلمان ہی نہیں بستے۔ وہاں ایک بہت بڑی تعداد عیسائیوں کی بھی ہے جسے اسلامی شدت پسند بالکل گوارہ نہیں کرتے!
 
حسینی

محفلین
یہ انشاءَللہ 1948، 1956، 1967، 1973، 1982، 2006، 2008 میں کہا تھا؟ تاریخ شاہد ہے۔ اسرائیل پر ہونے والے ہر حملے میں خود حملہ کرنے والوں کو پسپائی ہوئی ہے۔ انشاءاللہ کے مصداق۔ اگر اس ناجائز ریاست کو الٰہی نصرت حاصل نہ ہوتی تو یہ آج تک اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہمسایوں کا مقابلہ کر سکتا؟
یہی آپ کا اشتباہ ہے۔۔۔ دولت اور طاقت کو حق کا معیار سمجھ رہے ہیں۔
میں نے 2006 کی مثال تھی۔۔ جس میں ہرگز حملہ کرنے والے کو پسپائی نہیں ہوئی۔۔۔۔ بلکہ اس ناجائز ریاست کو روتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کرنا پڑا۔
جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع سے جو پازپرس اور مواخذہ ہوا تھا۔۔ شاید وہ آپ کو یاد نہیں۔۔۔ اور خود اسرائیل کے اندر اپنی گورنمنٹ کو جس تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہ بھی شاید آپ کو یاد نہیں۔۔ کہ اک چھوٹے سے گروہ نے ناکوں چنے چبوایا۔۔۔ بہرحال لڑی کا موضوع یہ نہیں ۔۔ موضوع کے مطابق بات کر لیں تو مہربانی۔
 
حسینی

محفلین
اکثریتی ووٹ تو اپنے اللہ بخشے نورا کشتی بھی لیکر ہی آئے تھے اور پاکستانی عوام کے سروں پر سوار ہو گئے۔ جمہوریت کا مطلب صرف اکثریتی ووٹ نہیں ہے۔ اسمیں شہریوں کے حقوق، اقلیتوں کے حقوق، آزادی اظہار، آزادی میڈیا ، خودمختار حکومتی ادارے، غیر جانب دار افواج وغیرہ سب شامل ہیں۔ خالی اکثریت کی رائے سے جمہوریت نہیں آتی وگرنہ آج مصر عرب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہوتی۔ :D
!
پاکستان کی جمہوریت تو 35 پنکچرز والی جمہوریت ہے۔۔ اور بعض کے بقول یہ 35 تو صرف وہ ہیں جن کا راز فاش ہوا ہے۔۔ ورنہ اندرون خانہ پکچرز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔۔۔
جبکہ مصر کے الیکشن کے بارے میں ایسا کوئی نہیں سنا تھا۔۔ اور ظاہرا سب نے اس وقت کے الیکشن نتائج کو قبول بھی کیا تھا۔۔
اور اس پر شاہد یہ ہے کہ الیکشن سے پہلے اخوان کی مصری حکومت کے اندر کوئی طاقت نہیں تھی۔۔ کہ اثر انداز ہو سکے۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہی آپ کا اشتباہ ہے۔۔۔ دولت اور طاقت کو حق کا معیار سمجھ رہے ہیں۔
میں نے 2006 کی مثال تھی۔۔ جس میں ہرگز حملہ کرنے والے کو پسپائی نہیں ہوئی۔۔۔ ۔ بلکہ اس ناجائز ریاست کو روتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کرنا پڑا۔
جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع سے جو پازپرس اور مواخذہ ہوا تھا۔۔ شاید وہ آپ کو یاد نہیں۔۔۔ اور خود اسرائیل کے اندر اپنی گورنمنٹ کو جس تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہ بھی شاید آپ کو یاد نہیں۔۔ کہ اک چھوٹے سے گروہ نے ناکوں چنے چبوایا۔۔۔ بہرحال لڑی کا موضوع یہ نہیں ۔۔ موضوع کے مطابق بات کر لیں تو مہربانی۔
ایک بات بتائیے، یہ میں اپنے ذاتی علم کے لئے پوچھ رہا ہوں
اسرائیل کو ناجائز ریاست کیسے کہا جا سکتا ہے؟ عیسائیت، اسلام اور یہودیت میں سب سے پہلے یہودیت یہاں سے شروع ہوئی اور ان کی حکومت بھی بنی۔ آج اگر انہوں نے قدیمی حق یا طاقت کے زور پر اپنی پرانی زمین واپس لے لی ہے تو اس میں ناجائز کا کیا سوال پیدا ہوا؟ اس طرح تو بنگلہ دیش، انڈیا اور پاکستان بھی "ناجائز" ہو گئے کہ انہوں نے "انگریزی" سلطنت کے ایک حصے پر "قبضہ" کر کے اس کو اپنا نام دے دیا ہے؟ حالانکہ یہاں انگریزوں کے آنے سے قبل انڈیا ہی تو تھا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے تو صرف اپنا غیر متفق ہونا ظاہر کیا ہے۔۔۔ کیا یہ ضروری ہے کہ غیر متفق پر کلک کرنے والا متفق کرنے کی کوشش بھی کرے؟۔۔۔ :p
چونکہ آپ نے سوال کو سمجھ کر بتایا کہ آپ اس سے متفق نہیں ہیں تو میں سمجھا کہ آپ کے پاس کوئی متبادل نظریہ ہوگا :)
 
حسینی

محفلین
ایک بات بتائیے، یہ میں اپنے ذاتی علم کے لئے پوچھ رہا ہوں
اسرائیل کو ناجائز ریاست کیسے کہا جا سکتا ہے؟ عیسائیت، اسلام اور یہودیت میں سب سے پہلے یہودیت یہاں سے شروع ہوئی اور ان کی حکومت بھی بنی۔ آج اگر انہوں نے قدیمی حق یا طاقت کے زور پر اپنی پرانی زمین واپس لے لی ہے تو اس میں ناجائز کا کیا سوال پیدا ہوا؟ اس طرح تو بنگلہ دیش، انڈیا اور پاکستان بھی "ناجائز" ہو گئے کہ انہوں نے "انگریزی" سلطنت کے ایک حصے پر "قبضہ" کر کے اس کو اپنا نام دے دیا ہے؟ حالانکہ یہاں انگریزوں کے آنے سے قبل انڈیا ہی تو تھا؟
قیصرانی بھیا۔۔۔ سوال یہ نہیں ہے کہ پہلے یہاں کون تھا۔۔
اک بار جب وہ اپنی مرضی جگہ چھوڑ کے چلا جائے تو اس کے بعد کونسا دعوی رہ جاتا ہے؟
سوال یہ ہے کہ اس بار جب یہودیوں نے زمین ہتھیائی تو کیسے ہتھیائی؟؟
کیا مسجد اقصی مسلمانوں کی مقدس جگہ نہیں ہے؟ کیا کسی بھی دین یا مذہب کی مقدس جگہوں کا احترام تمام لوگوں کے لیے ضروری نہیں ہے؟
کیا ابھی تک جوا نہوں نے مسجد اقصی کی کھدائی کی اس سے کچھ ملا؟
نا جائز ریاست اس لیے کہ اس ریاست کی بنیاد ناجائز ہے اور ناجائز طریقے سے اسے آباد کیا گیا ہے۔۔ اور اب بھی ناجائز ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔
ویسے بھی یہودیوں کا نظریہ ہے۔۔ کہ ہدف ہر وسیلے کو جائز کر دیتا ہے۔۔ اور بنی اسرائیل خدا کی لاڈلی قوم ہے۔۔ اور باقی سارے لوگ دوسرے درجہ کے انسان ہیں۔
 
آپ کو یاد ہوگا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ مسلمان ترک وطن کر کے افغانستان جانے لگ گئے تھے۔ انہیں پھر ہم کیا کہیں گے؟
 
Top