افغانستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈ بنا ڈالے

جاسم محمد

محفلین

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈ بنا ڈالے

  • 10:16 PM, 23 Feb, 2019
دہرہ دون (24 نیوز) افغانستان نے آیئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈ پاش پاش کردیئے، افغان ٹیم نےمقررہ 20 اوورز مٰیں آیئرلینڈ کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنزبنا دیئے جو کہ ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہے اس سے قبل آسٹریلیا نےسری لنکا کے خلاف 2016 میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔ اوپننگ بلے بازوں حضرت اللہ اور عثمان غنی نے 236 رنز کی شراکت قائم کی جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کی شراکت میں سب سے زیادہ رنز کی شراکت ہے اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئر کے پاس تھا جنہوں نے2016 میں رائل چیلنجر بینگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے گجرات لائنز کے خلاف 229 رنز جوڑےتھے.

علاوہ ازیں افغانی اوپنرحضرت اللہ ززئی نے ناقابل شکست 162رنز بھی بنائے جو انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے اس فہرست میں آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ ٹاپ پر موجود ہیں جنہوں نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف 172 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ حضرت اللہ ززئی نے اپنی اننگز میں 16 فلک شگاف چھکے بھی جڑے، یہ بھی نیا عالمی ریکارڈ ہے، اس سے قبل ایرون فنچ نے زمبابوے کے خلاف 172 رنز کی اننگز میں 14 چھکے لگائے تھے۔
 
Top