افطاری کے لافانی اور سنہرے اصول

  1. دستر خوان میں اس جگہ بیٹھیں جہاں سے آپ کا ہاتھ ہر چیز پر دسترس رکھ سکے۔:)
  2. شربت کا جگ آپ کے سامنے تو ہو لیکن ذرا دور، نہیں تو سب لوگ باری باری آپ سے شربت مانگتے رہیں گے اور آپ کا نہایت قیمتی وقت جو آپ نے افطار کے لوازمات پر ہاتھ صاف کرنے کے لیے رکھا ہو گا وہ ضائع ہو جائے گا۔:silly:
  3. کھانے کے دوران دستر خوان پر پڑے سب لوازمات آپ کی نظر میں رہنے چاہیے، تا کہ آپ کو علم ہو سکے کہ کون سی چیز ختم ہونے والی ہے اور آپ کف افسوس ملنے سے بچ سکیں۔ :eek:
  4. پانی یا شربت کا ایک بھرا ہوا گلاس ہمیشہ آپ کے پاس رہنا چاہیے، تاکہ وقفے وقفےسے گھونٹ بھر سکیں اور کھانے کی مذید گنجائش بنتی رہے۔:battingeyelashes:
  5. دستر خوان سے اٹھنے سے پہلے یہ اطمینان کر لیں کہ کہیں کھانے کی کوئی چیز رہ تو نہیں گئی۔ :p

نوٹ ان سنہری اصولوں میں اگر آپ اپنا تجربہ شامل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور شامل کی جیے۔ (y)
۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ فیس بک
 
باقی تو کبھی نہیں لیکن پانی کا کولر یا جگ ہمیشہ اپنے پاس ہی رکھا ہے (یہ ہوئی حقیقت)
باقی جب آپ دعوت افطار دیں گے تو ایک آدھ اصول جو ذہن میں بچا رکھا ہے اس سمیت ان سب پر ضرور عمل کروں گا :winking:
 
Top