افریقی ممالک سے یورپ تک عشق رسول ﷺ کے ڈنکے ۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
افریقی ممالک سے یورپ تک عشق رسول ﷺ کے ڈنکے [سماء نیوز] 24 Dec, 2015



کراچی: دنیا بھر میں عقیدت مند کیف ومستی اور جذب وسرور کے ساتھ اپنے نبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ وعلیہ وسلم کا یوم ولادت منارہے ہیں۔ افریقی ممالک سے یورپ کی سرزمینوں تک عشق رسول کے ڈنکے بج رہے ہیں۔


یوکرائن میں عقیدت مندوں نے جشن میلاد کے موقع پر اپنے دسترخوانوں کو وسیع کردیا۔کینیا میں جشن میلاد کی محفل میں شمع رسالت کے پروانے ذکر نبی پر جھو متے رہے۔پیرس کے مسلمانوں نے بھی میلاد کا جشن بھرپور طریقے سے منایا۔آسٹریلیا میں بھی مسلمان اپنے نبی کی ولادت کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔

نبی آخرالزماں کا عشق حدود سے ماورا ہے ۔اریٹریا کے مسلمان بھی اسی جذبہ عشق سے سرشار تھے۔عراق میں بھی میلاد النبی کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا، ہرسوسبز پرچموں کی بہار نظر آئی۔ دہلی میں میلاد النبی کے جلوس میں اہل ایمان کا جوش دیدنی رہا۔ لبنان میں میلاد النبی کا روایتی جلوس عقیدت واحترام سے برآمد ہوا۔ مولانا روم کے ترکی میں بھی عقیدت کا رنگ ہی نرالا رہا۔

امریکی ریاست لاس اینجلس میں بھی ایتھوپین مسلمانوں نے جشن منایا۔۔۔

ربط۔۔۔
 
Top