پیرزادہ قاسم اعلان :: نظم از پیرزادہ قاسم رضا صدیقی

اعلان
پیرزادہ قاسم رضا صدیقی

میں نے اپنے گھر کے باہر
یہ اِعلان لگا رکھا ہے
'میں اِک سیلانی شاعر ہوں
پورب پچھم اُتّر دکھِّن
نگر نگر اور بستی بستی
رُکتا چلتا، چلتا رُکتا
گھُوم رہا ہوں
لیکن مجھ کو ڈھونڈنے والو!
میں تو تمہیں ہر لمحہ ہر دَم
اپنے گھر میں
جیتے جاگتے، ہنستے بولتے، لڑتے مرتے، پڑھتے لکھتے
بچّوں ہی میں مِل سکتا ہوں'​
 
Top