اصلاح کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کل اور آج

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم
امید ہے اہل علم فقیر پر عنایت فرمائیں گے


میں اور تو

یعنی کہ
کل اور آج
مطلب
بوڑھا اور جوان

فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن


جو بھول گئے وہ قصہ ہوں
میں یاد نگر میں رہتا ہوں

تُو وقت کا بہتا دھارا ہے
میں وقت کا گزرا حصہ ہوں

تُو حال کا جھوٹا قصہ ہے
میں آج بھی سچا سپنا ہوں

تُو آج کا سب سے اچھا ہے
میں آج بھی تجھ سے اچھا ہوں

تُو سب سے جدا ہے قطروں سا
میں آج بھی بہتا دریا ہوں

تُو کل پہ زماں جو ہنستا ہے
میں آج پہ تیرے روتا ہوں

تُو آج کا چڑھتا سورج ہے
میں کب سے فلک کا حصہ ہوں



س ن مخمور​
 

الف عین

لائبریرین
باقی تو درست ہے، ان کو دیکھو ایک بار پھر
تُو آج کا سب سے اچھا ہے
میں آج بھی تجھ سے اچھا ہوں
۔۔جو بات کہنا چاہتے ہو، وہ مکمل ادا نہیں ہوئی۔

تُو سب سے جدا ہے قطروں سا
میں آج بھی بہتا دریا ہوں
÷÷کیا مراد یہ ہے کہ آج کے نوجواان ایک دوسرے سے مل کر نہیں رہتے؟ یہ بھی عجز بیان کا شکار ہے،
تُو کل پہ زماں جو ہنستا ہے
میں آج پہ تیرے روتا ہوں
÷÷واضح نہیں ہوا۔ زماں جو‘ کی جگہ ’زمانہ‘ لایا جا سکے تو بہتر ہو۔
 
Top