ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا (اکبرالہ آبادی)
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1 ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا (اکبرالہ آبادی)
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2 جاں بَلَب دیکھ کے مجھ کو مرے عیسیٰ نے کہا لا دوا درد ہے یہ، کیا کروں، مر جانے دو!!!!!!!!
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #3 واعظوں کو نہ کرے منع نصیحت سے کوئی میں نہ سمجھوں گا کسی طرح سے سمجھانے دو
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #4 میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے مصطفیٰ زیدی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #5 نیرنگئِ سیاستِ دوراں تو دیکھئے منزل اُنہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #6 گرتے ہیں شہ سوار ہی میدانِ جنگ میں وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #7 جب عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہی کھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی سر محمد اقبال۔۔
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #8 قطرہ قطرہ اک ہیولا ہے نئے ناسور کا خُوں بھی ذوقِ درد سے، فارغ مرے تن میں نہیں غالب
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #10 گُلِ یاسمیں نے کہا: غیر کی محفل میں مجھ کو مثلِ شمع آٹھ آٹھ آنسو رلایا آپ نے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ کیا کہنے
گُلِ یاسمیں نے کہا: غیر کی محفل میں مجھ کو مثلِ شمع آٹھ آٹھ آنسو رلایا آپ نے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ کیا کہنے
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #11 جاتے ہوائے شوق میں ہیں اس چمن سے ذوق اپنی بلا سے بادِ صبا اب کبھی چلے ( استاد ابراھیم ذوق )
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #13 دل کے پھپھولے جل اٹھے سینہ کے داغ سے اِس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #14 ہم تڑپتے ہی رہے فراق میں تیری رات بھر اے بتی دکھا دیا تم نے بھی رنگِ طوطا چشم
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #15 ترے وعدے پر جئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا غالب
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 8، 2021 #16 چُرانا آنکھ سے کاجل نہیں مشکل کوئی چُرانا آنکھ اس کے بعد یہ کیسی ڈھٹائی ہے
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #17 مزا غم کے کھانے کا جس کو پڑا وہ اشکوں سے ہاتھ اپنا دھویا کیا آتش
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #18 تم کو آشفتہ مزاجوں کی خبر سے کیا کام تم سنوارا کرو بیٹھے ہوئے گیسو اپنے ( نواب مرزا داغ دہلوی )
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #19 نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہدو کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے ( نواب مرزا داغ دہلوی )
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #20 ہوش و حواس ، تاب و تواںداغ جاچکے اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا ( نواب مرزا داغ دہلوی )