مہمان اس ہفتے کے مہمان"محفل کے خبطی شاعر"

فاتح

لائبریرین
پھر تو صحیح چونکنا ہوتے ہیں آپ:heehee:
بہن اور بھی اکلوتی:happy:
مزے کی بات یہ ہے کہ جب میں نے محفل میں پہلی مرتبہ قرۃالعین اعوان نام دیکھا تو میں نے اسی روز محب کو فون کیا اور پوچھا کہ یار یہ کہیں تمھاری بہن تو نہیں رجسٹر ہو گئی۔۔۔ بلکہ بعد ازاں جب محب علوی کے بھائی ذوالفقار علوی محفل پر رجسٹر ہوئے تو انھوں نے مجھ سے یہی سوال کیا کہ یہ قرۃالعین اعوان کون ہے؟ اور میں نے کہا بے فکر رہو، یہ وہ نہیں جو تم سمجھ رہے ہو، لہٰذا محفل کی شکایتیں گھر میں نہیں پہنچیں گی۔ :laughing:
 

فاتح

لائبریرین
کٹی اکیلے اکیلے ہی ہوتی ہے، دونوں بندے مل کے کریں تو اسے لڑائی کا نام دے دیا جاتا ہے:D
اور اس کی وجہ کیا ہے بھائی؟ اگر کُٹی ہے تو وہ خصوصی شکریہ واپس کریں جو ہم نے میڈا عشق وی توں کی پوسٹ پر آپ کا ادا کیا تھا۔۔۔ ہمیں تو علم ہی نہیں تھا ادھر کٹی شٹی چل رہی ہے۔ ہاہاہاہا
 

فاتح

لائبریرین
تین چار ٹائیٹلز دیے تھے مقدس کو اور مقدس نے یہی چنا :)
بلکہ مقدس کا خیال تھا کہ بھیگا بلا ہی لکھوں تو میں نے کہا کہ پھر تو کوئی سسپنس ہی نہیں رہے گا نا
یعنی اس سازش کے پیچھے ہماری ٹوئن اور آپا دونوں کا مشترکہ ہاتھ ہے۔۔۔ تب تو کچھ بھی نہیں کر سکتے ہم :laughing:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرا ت بیان کرنے کا :)


اس ہفتے کی مہمان شخصیت ہم سب کے بہت جانے پہچانے اور پسندیدہ ممبر ہیں۔شعرو شاعری کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔نا صرف علم و ادب کے دلدادہ ہیں بلکہ بہت سی زبانیں بھی جانتے ہیں۔ ذہانت اور حاضر جوابی بھی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ان میں۔​
نام بڑا ہی بارعب ہے انکا اور اسی وجہ سے انکی کوشش بھی یہی ہوتی ہے کہ لوگ انکے رعب میں آجائیں اسی لیے خواہ مخواہ کا رعب و دبدبہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتےہیں جبکہ محفل پر انکی دہشت کا یہ حال ہے کہ جسے دیکھو ان ہی کے خاکے بنائے جا رہا ہے وہ بھی بلا خوف وخطر ۔مسٹر خطرناک دکھنے کی کوشش میں شاید کامیاب بھی ہوجاتے اگر جو اوتار میں اپنی تصویر نا لگاتے۔اوتار میں انکی مظلوم صورت دیکھتے ہی خواہ مخواہ ان سے ہمدردی ہو جاتی ہے اور جو تھوڑا بہت رعب اور خوف ہوتا ہے انکا وہ فوراً رفوچکر ہو جاتا ہے۔​

شعروشاعری سے لگاؤ ہی نہیں عشق ہے عشق اور اپنی پسندیدہ غزل "جلے تو جلاؤ گوری" پر پوری طرح عمل بھی کرتے ہیں لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ یہ گوریوں کو مطلب محفل کی خواتین کو نہیں کچھ کہتے بلکہ خواتین کے ساتھ تو انکا رویہ خاصہ دوستانہ،ہمدردانہ اور بزرگانہ ہوتا ہے انہیں آپ بیٹا اور آپا کہتے نہیں تھکتے البتہ اکڑو ،کھڑوس اور خواہ مخواہ کے بحث برائے بحث والے افراد کو جلانے ،کھری کھری سنانے اور منہ توڑ جواب دینے میں انہیں خاصہ مزا آتا ہے اور ایسے موقعوں پر آپ اکثر یہ گانا گنگناتے نظر آتے ہیں "تجھ کو مرچی لگی تو میں کیا کروں"۔جلانا تڑپانا انکا پسندیدہ مشغلہ ہے۔​
منہ پر صاف اور سچی بات کہنے میں ذرا نہیں جھجکتے ۔کچھ ممبران ان سے بات کرنے میں خاصے جھجکتے ہیں اور ہماری یہ مہمان شخصیت خوش کہ انکا رعب و دبدبہ ہی کچھ اتنا پر اثر ہے کہ وہ ایسا کرنے پر مجبور ہیں اب انہیں کون سمجھائے کہ لوگ ان کی شخصیت سے نہیں ڈرتے اور گھبراتے بلکہ انکے دیے گئے لال لال کراسوں سے بہت گھبراتے ہیں۔ جو کہ انکا انتخابی نشان ،ٹریڈ مارک ہے​
close.png

ہر سال ویلنٹائن کا بھی انہیں شدت سے انتظار رہتا ہے کیونکہ بے چاری انار کلی کو تو یہ دیوار میں چننے سے نہیں بچا سکے تھے لیکن ویلنٹائن میں انکی یہ کوشش ضرور رہتی ہے کہ وہ اس دن محبت کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے سکیں اور اپنے بارہ عدد عشق بھی جی بھر کر یاد کر سکیں۔یہ تو تھی ہماری رائے جب محفلین سے ان کے بارے میں رائے لی گئی تو انکے تاثرات کچھ ایسے تھے​
ف انگریجی میں بولے تو funny​
ا بولے تو اکھڑ مزاج​
ت بولے تو تیار ،جو ہر وقت رہتے ہیں دوسروں کے دھاگوں پر شب خون مارنے​
ح بولے تو حاضر جواب​
اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​
securedownload3-1.gif
فاتح
securedownload3-1.gif
اب آیا مزہ
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے :)


securedownl-2.gif
1)۔فاتح کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلے تاثر میں اوتار نے بتا دیا تھا کہ ان سے بچ کے رہنا پڑے گا، بہت حاضر جواب و لاجواب شخصیت ہیں بلکہ فاتح عالم ہیں فاتح بھائی۔
امد فراز سے معذرت
ایسے ہوتے ہیں لوگ محبت کے نصابوں والے


2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
شاید احمد فراز کی کتابیں یونی کوڈ کرنے کے بارے میں پہلی بار گفتگو ہوئی تھی۔


3 )۔ آپکوفاتح کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟

ان کی شخصیت میں سب سے دلچسپ ان کے اشعار ہیں۔​
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
حاضر جوابی۔


5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
رائے یہی ہے کہ "آپ بہت اچھے ہیں لیکن شاعری بہت مشکل کرتے ہیں"۔

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
فاتح بھائی "سنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں" اس زمین میں ایک غزل کی فرمائش ہے۔

7)فاتح کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
ہر جگہ ہی۔ کیونکہ خوشبو ہر جگہ پہنچنی چاہیے۔

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
ان کی شاعری کے سبھی دھاگے۔


9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں

ایک شعر ان کے لئے کہ جب یہ کبھی کبھی یہ محفل سے غیر حاضر ہو جاتے ہیں تو​
دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے​
تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے​
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی "سنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں" اس زمین میں ایک غزل کی فرمائش ہے۔
اس غزل کے متعلق تو احمد فراز کا اپنا کہنا تھا کہ انتہائی بدنام زمانہ غزل ہے۔۔۔ لیکن کوشش کرتے ہیں کہ اس میں آپ کی فرمائش پر غزل لکھی جا سکے۔
 

تعبیر

محفلین
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن محفل میں اس پہلی ملاقات کا تو میں حوالہ بھی یاد نہیں رکھنا چاہتا۔۔۔ تم نے خطرناک لکھا ہے لیکن فی الحقیقت میرے لیے وہ شرمناک تھی۔ :sad2: :sad2: :sad2:
تمھارا بڑا پن ہے کہ پھر بھی اتنے خوبصورت الفاظ میں یاد کیا۔ ویسے یہ بڑا پن عمر کا مت سمجھ لینا۔ :)
ہاں وہ آنکھ اٹھا کر دیکھنے والی بات تم نے کیوں کی ہے، اس پر وہ منحوس ٹھرکی بڈھا یاد آ گیا۔ وہ تو پلٹ کر آیا ہی نہیں :rollingonthefloor:
:(:(:(
یہاں اتنا کچھ ہو جاتا ہے اور صرف مجھے ہی پتہ نہیں لگتا
مجھے بھی جاننا ہے یہ بات
خاس کر ٹھرکی بڈھے والی بات :p
 

فاتح

لائبریرین
:(:(:(
یہاں اتنا کچھ ہو جاتا ہے اور صرف مجھے ہی پتہ نہیں لگتا
مجھے بھی جاننا ہے یہ بات
خاس کر ٹھرکی بڈھے والی بات :p
آپا یہ ہیں وہ نورانی چہرے والے ٹھرکی بڈھے میاں۔۔۔ حضرت مولانا قاری غلام محی الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ (کیسا سیلوٹ مار رہے ہیں نا) :laughing:
5918.jpg

تعبیر آپا! ویسے آپ قرۃالعین اعوان سے کہہ سکتی ہیں کہ وہ انتظامیہ کو درخواست بھیجیں کہ ان کے حذف شدہ سٹیٹس کو ری سٹور کر دیں تا کہ اس ٹھرکی بڈھے کے پیغام پر میرے تاریخی جوابات بھی پڑھ سکیں۔ قسم سے مجھے بہت تکلیف ہوئی تھی وہ پیغامات حذف ہونے کی۔۔۔ :laughing:
 
Top