مہمان اس ہفتے کے مہمان"محفل کے خبطی شاعر"

ان کی آپا ہی نہیں چاہتیں کہ وہ یہاں آئیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔۔۔ ویسے تو تمھارے بھی دوستوں میں ہے نا وہ تو تم ہی لے آؤ اسے لیکن اپنی ذمہ داری پر۔۔۔ ۔ :laughing:
جی جی ضرور بلوایئے ۔۔۔بلکہ لائیے انھیں یہاں ۔۔۔ اور پھر خوب ساری ڈانٹ پڑوایئے :battingeyelashes: ۔۔ کوئی اور رہ گیا ہو تو لگے ہاتھوں انھیں بھی بلوا لیجیئے ۔:heehee:
 
مقدس

لائبریرین
جی جی ضرور بلوایئے ۔۔۔ بلکہ لائیے انھیں یہاں ۔۔۔ اور پھر خوب ساری ڈانٹ پڑوایئے :battingeyelashes: ۔۔ کوئی اور رہ گیا ہو تو لگے ہاتھوں انھیں بھی بلوا لیجیئے ۔:heehee:
آپی بلا لیں ناں ان کو۔۔ ہم مل کر فاتح بھیا کو تنگ کریں گے پھر۔۔:D
 
آپی بلا لیں ناں ان کو۔۔ ہم مل کر فاتح بھیا کو تنگ کریں گے پھر۔۔:D
ارے مقدس آپ جانتی نہیں ہیں اُسے ۔۔آفت کی پرکالہ ہے ۔۔۔اور جہاں تک تنگ کرنے والی بات ہے میں شرطیہ کہہ سکتی ہوں کہ وہ پکی چمچی ہے ۔۔۔کبھی آپ لوگوں کا ساتھ نہیں دے گی ۔۔بلکہ دوسری پارٹی کا ساتھ دینا ہے اُس نے ہر حال میں :p ویسے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہے اُن کے یہاں آنے پر ۔۔بس یہ ہوگا کہ اُسکی ڈانٹ کا دائرہ کار وسیع ہو جائے گا :battingeyelashes: :daydreaming:
 
فاتح

لائبریرین
ارے مقدس آپ جانتی نہیں ہیں اُسے ۔۔آفت کی پرکالہ ہے ۔۔۔ اور جہاں تک تنگ کرنے والی بات ہے میں شرطیہ کہہ سکتی ہوں کہ وہ پکی چمچی ہے ۔۔۔ کبھی آپ لوگوں کا ساتھ نہیں دے گی ۔۔بلکہ دوسری پارٹی کا ساتھ دینا ہے اُس نے ہر حال میں :p ویسے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہے اُن کے یہاں آنے پر ۔۔بس یہ ہوگا کہ اُسکی ڈانٹ کا دائرہ کار وسیع ہو جائے گا :battingeyelashes: :daydreaming:
سو فیصد متفق۔۔۔ سیدھی سی بات ہے کہ اس نے بھائی کا ہی ساتھ دینا ہے۔۔۔ دشمنوں کا ساتھ دینے سے تو رہی۔ :laughing:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
1)۔فاتح کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟
فاتح ہمیشہ مجھے ایک قابل اور لائق فائق انسان لگتے ہیں۔ رائے نہیں بدلی۔ تاثر کچھ کچھ بدل گیا کہ پہلے یہ اوریئنٹل کالج کے پروفیسروں سے ملتے جلتے محسوس ہوتے تھے۔ اب مقدس اور رانا کی ان کے بارے معلوماتی پوسٹس پڑھ کر دہلی کے شعرا کا خیال ذہن میں آ جاتا ہے۔

2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
پسندیدہ کلام کے زمرے میں ہی ہوا ہو گا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میری کچھ غلطیوں کی نشاندہی کی تھی فاتح نے۔ بات چیت کسی نہ کسی زمرے میں ہو جاتی ہے۔

3 )۔ آپکوفاتح کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
فاتح کی شخصیت واقعی بہت دلچسپ ہے۔ مجھے وارث، فاتح اور سخنور کی تکون اور پسندیدہ کلام کے زمرے میں گفتگو بہت مزے کی لگا کرتی تھی :)۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
مشکل کام مجھے بہت مشکل لگتے ہیں اس لئے شاعری تو نہیں سیکھنا چاہوں گی۔ جو سیکھنا چاہوں گی اس کے لئے مشورہ سوال 6 کے جواب میں ہے۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
تعبیر کے بیان کردہ تعارف، دھاگے کے ٹائٹل ، مقدس اور رانا کے معلوماتی خاکوں اور محفل پر آپ کی پوسٹس (اگرچہ میں کافی پوسٹس مس کر جاتی ہوں یا میرے آنے تک محفل انتظامیہ انہیں غائب کر چکی ہوتی ہے) پڑھنے کے بعد تو یہی مشورہ دیا جا سکتا ہے کہ شوگر کوٹنگ کا ایک کورس اٹینڈ کر لیں۔

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
فاتح کیا ایسا ممکن ہے کہ جو یہ آپ گاڑھی قسم کی اردو بولا کرتے ہیں ان میں چند ملٹی پرپز قسم کے الفاظ اور جملوں کی فہرست مرتب کر سکیں پلیز۔

7)فاتح کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
مجھے فاتح کی پوسٹس بہت دلچسپ لگتی ہیں۔

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
فاتح نے میری املا اور پوسٹس میں جن غلطیوں کی نشاندہی کی تھی وہ یاد ہیں اور اب میں وہ غلطیاں نہیں دہراتی۔ اسی موضوع پر انہوں نے ایک دھاگہ بھی پوسٹ کیا تھا جو یاد ہے۔

9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں
شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ جس نے کچھ بھی سکھایا وہ آپ کا استاد ٹھہرا۔ بہت شکریہ فاتح۔ آپ کے لئے بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں۔ دعا ہے کہ آپ کی بذلہ سنجی و نکتہ آفرینی ایسے ہی قائم رہے۔ آمین
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے وارث، فاتح اور سخنور کی تکون اور پسندیدہ کلام کے زمرے میں گفتگو بہت مزے کی لگا کرتی تھی :)۔

جی اس تکون کا ایک زاویہ نہ جانے کہاں زاویہ نشین ہو گیا، ناصر کاظمی یاد آ گیا

وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی
وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا :)
 
فاتح

لائبریرین
رائے نہیں بدلی۔ تاثر کچھ کچھ بدل گیا کہ پہلے یہ اوریئنٹل کالج کے پروفیسروں سے ملتے جلتے محسوس ہوتے تھے۔ اب مقدس اور رانا کی ان کے بارے معلوماتی پوسٹس پڑھ کر دہلی کے شعرا کا خیال ذہن میں آ جاتا ہے۔
اورینٹل کالج کے پروفیسر اور دہلی کے شعرا۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا :laughing:
پروفیسر تو ہم ہیں خواہ فی الحال اسسٹنٹ اور ایسوی ایٹ کے دم چھلوں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہوں اور شاعر بھی ہیں لیکن نہ تو علی گڑھ (اورینٹل کالج) دیکھا اور نہ دہلی۔ پروفیسری بھی خالص سائنس کے مضمون کی ہے اور اس کا اردو یا شاعری سے کوئی تعلق نہیں۔ ابھی کل ہی ہم ڈاکٹر سہیل عباس خان صاحب سے پوچھ رہے تھے کہ اگر ہم ایک پی ایچ ڈی اردو میں کرنا چاہیں تو اس کا کیا طریق ہے؟ اور ان کا ٹکا سا جواب سن کر اپنا سا منہ لے کر رہ گئے کہ "آپ نے تو انڈر گریجویشن میں بھی اردو نہیں پڑھی لہٰذا اگر اردو میں پی ایچ ڈی کرنی ہے تو پہلے ایم اے اردو کیجیے، پھر ایم فل اردو اور بعد ازاں اردو میں پی ایچ ڈی"۔
ہاں یہ چونکہ "اردو" محفل ہے اور "اردو" ہی واحد وجہ بنی اسے جوائن کرنے کی لہٰذا یہاں ہم اردو ہی کے متعلق لکھتے ہیں تو ہمارا تصور اردو کے پروفیسروں والا بن گیا ہو گا۔ :)
پسندیدہ کلام کے زمرے میں ہی ہوا ہو گا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میری کچھ غلطیوں کی نشاندہی کی تھی فاتح نے۔ بات چیت کسی نہ کسی زمرے میں ہو جاتی ہے۔
جی! اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں نکتہ چینی کا بچپن سے بے حد شوق رہا ہے۔ ایک عجیب سا سکون قلب حاصل ہوتا ہے نکتہ چینی فرما کے :laughing:
فاتح کی شخصیت واقعی بہت دلچسپ ہے۔ مجھے وارث، فاتح اور سخنور کی تکون اور پسندیدہ کلام کے زمرے میں گفتگو بہت مزے کی لگا کرتی تھی :)۔
جی اس تکون کا ایک زاویہ نہ جانے کہاں زاویہ نشین ہو گیا، ناصر کاظمی یاد آ گیا

وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی
وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا :)
نہ جنوں رہا نہ پری رہی

تعبیر کے بیان کردہ تعارف، دھاگے کے ٹائٹل ، مقدس اور رانا کے معلوماتی خاکوں اور محفل پر آپ کی پوسٹس (اگرچہ میں کافی پوسٹس مس کر جاتی ہوں یا میرے آنے تک محفل انتظامیہ انہیں غائب کر چکی ہوتی ہے) پڑھنے کے بعد تو یہی مشورہ دیا جا سکتا ہے کہ شوگر کوٹنگ کا ایک کورس اٹینڈ کر لیں۔
مشورہ سر آنکھوں پر لیکن یہ بھی بتا دیتیں کہ یہ کورس کب اور کہاں ہوتا ہے تا کہ سہولت ہو جاتی۔ ویسے ہم نے کونین کوٹنگ کا ڈگری پروگرام کر رکھا ہے۔ :laughing:
فاتح کیا ایسا ممکن ہے کہ جو یہ آپ گاڑھی قسم کی اردو بولا کرتے ہیں ان میں چند ملٹی پرپز قسم کے الفاظ اور جملوں کی فہرست مرتب کر سکیں پلیز۔
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
ہمارے ملٹی پرپز قسم کے الفاظ اور جملوں کی فہرست یہاں لکھوا کے کیوں بین کروانا چاہتی ہیں ہمیں؟ :hypnotized:
فاتح نے میری املا اور پوسٹس میں جن غلطیوں کی نشاندہی کی تھی وہ یاد ہیں اور اب میں وہ غلطیاں نہیں دہراتی۔ اسی موضوع پر انہوں نے ایک دھاگہ بھی پوسٹ کیا تھا جو یاد ہے۔
آپ کی غلطیوں پر ہم نے دھاگا کون سا شروع کیا تھا؟ یہ تو واقعی ہمیں بھی یاد نہیں۔۔۔ جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے ہم نے تو آپ کی ٹائپو کی نشاندہی بھی پبلکلی نہیں کی کبھی کجا یہ کہ دھاگا شروع کر دیا ہو کہ لوگو! یہ دیکھو فرحت کیانی کی اغلاط۔۔۔ :laughing:
آپ کے لئے بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں۔ دعا ہے کہ آپ کی بذلہ سنجی و نکتہ آفرینی ایسے ہی قائم رہے۔ آمین
ان نیک تمناؤں اور مخلصانہ دعاؤں پر ہم تو ممنوں ہیں لیکن جو بے چارے اس بذلہ سنجی و نکتہ آفرینی کے رگڑے میں آتے ہیں ان کی بد دعائیں ہی ملیں گی آپ کو۔ ہاہاہاہا
 
مجھے تو ویلنٹائن کو شدت سے انتظار ہے :p
فاتح اس بار کیا تیاریاں ہیں ؟؟؟میں بھی ہوں گی وہاں اس بار
@تعبیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کی غلطیوں پر ہم نے دھاگا کون سا شروع کیا تھا؟ یہ تو واقعی ہمیں بھی یاد نہیں۔۔۔ جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے ہم نے تو آپ کی ٹائپو کی نشاندہی بھی پبلکلی نہیں کی کبھی کجا یہ کہ دھاگا شروع کر دیا ہو کہ لوگو! یہ دیکھو فرحت کیانی کی اغلاط۔۔۔ :laughing:
شاید لکھنے میں غلطی ہو گئی۔ میرا اشارہ آپ کے شروع کردہ ایک دھاگے کی طرف تھا جس میں آپ نے اردو املا کے بارے میں کچھ معلومات شیئر کی تھیں۔
 
Top