مہمان اس ہفتے کے مہمان "فہیم"

زونی

محفلین
فہیم کا دماغ پہلے اپنی جگہ پر نہیں ہوا کرتا تھا۔۔۔پھر کچھ عرصے بعد دوبارہ محفل پر آئے تو دماغ اپنی جگہ پر واپس آ چکا تھا۔





ماوراء‌ اس جملے کی ترتیب کچھ الٹ‌نہیں ہو گئی :grin:

اگر اب اپنی جگہ پہ ھے تو پہلے کیا حال تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
 

علی ذاکر

محفلین
فہیم کے ساتھ میری تو کوئ خاصی بات چیت نہیں ہے لیکن آپ لوگوں کی باتوں‌سے لگتا ہے کہ محفل میں ان کے بھی نام کے ڈنکے بجتے ہیں

بہر حال مہمان شخصیت بننے پر مبارکباد قبول کیجئے فہیم صاحب!
ماسلام
 

ماوراء

محفلین
زونی، پہلے بہت برا حال تھا۔۔کچھ نہ پوچھیں۔۔ فہیم نے میرا تو بہت سر کھایا۔۔۔اور میں نے اسے سنایا بھی بہت۔ لیکن مجال ہے جو اس پر اثر ہو۔۔! لیکن اب حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ہائیںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںں۔

یہ تو میری آمد سے پہلے ہی یہاں کافی اتھل پتھل ہوگئی ہے۔
میں بھی ذرا کھنکار کر اپنی تقریر بلکہ آپ کے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
کہیں آپ یہ نہ کہیں کہ لینے میں تو آگے اور دینے کے معاملے میں صاحب بھاگ رہے ہیں:tongue:
 

فہیم

لائبریرین
کافی تاخیر کے بعد پھر وقت آگیا ہے ایک نئی اور دلچسپ شخصیت کا۔ جن کو مدعو تو بہت پہلے کرنا تھا پر انکی انکساری کی وجہ سے کچھ دیر ہو گئی ۔

کافی زندہ دل ،ہنس مکھ اور دوست مزاج انسان ہیں۔ سب کے ساتھ بنائے رکھتے ہیں مسکرانے اور مسکراہٹیں باٹنے والی اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں




977H_28.gif
فہیم
977H_28.gif

شکریہ سویٹ سسٹر:)


ہماری اس دفعہ کہ مہمان شخصیت کافی جانی پہچانی شخصیت ہیں خود کو محفل کا ایکس ٹو مانتی ہیں جبکہ ہم انہیں ایم بی سی کہتے ہیں یعنی محفل بروڈ کاسٹنگ ۔ عمران سیریز کے عمران ہیں یعنی جاسوس کسی بھی قسم کی معلومات درکار ہوں ان سے مفت خدمات حاصل کریں۔ارکان کو ہر دفعہ محفل کے نئے نئے فیچرز بھی متعارف کرتے نظر آتے ہیں ۔ کمپیوٹر گرافکس میں ماہر بھی ہیں اور میک اپ کرنے کے شوقین بھی :grin: مگر صرف تصویری

یہ گانا شاید انہی کے لیے بنا ہے کہ آتے جاتے ہوئے میں سب پر نظر رکھتا ہوں نام عبدل نہیں بلکہ فہیم ہے میرا سب پر نظر رکھتا ہوں ۔(فلم شان)

:eek:
اتنی معلومات میرے متعلق وہ بھی بالکل درست:nailbiting:
آپ تو شاید مجھ سے بھی بڑی جاسوس ہیں:grin:
لگتا ہے آپ میری جاسوسی کرنے میں لگی رہتی ہیں:grin:
 

فہیم

لائبریرین
شروع شروع میں خیال تھا کہ فہیم کو multiple personality disorder ہے مگر پھر اسے ختم کرنا پڑا۔ :p

اگر مجھے پہلے ہی ان چکروں کا معلوم ہوتا تو شاید یہ چکر شروع ہی نہ کرتا:grin:


ایک اور دفعہ حضرت میرے ایکشنز سے ناراض بھی ہو گئے تھے اور اس ناراضگی پر تھریڈ شروع بھی کر دیا تھا۔ اس سے محسوس ہوا کہ نازک مزاج بھی ہیں ;)

آپ بھی تو اچانک امریکہ بن گئے تھے کہ بنا کوئی بات چیت کے ہی ایکشن میں آگئے;)


لمبے بال ایک اچھی خصوصیت ہے فہیم کی۔ :)

اس بات پر تو ملائیں ہاتھ:handshake:

فہیم سے ایک ہی سوال ہے کہ دھند کے پیچھے تو معلوم ہے کیا ہے مگر یہ چولی سوری پردے کے پیچھے کیا ہے؟

پردے میں رہنے دو
پردہ نہ اٹھاؤ
پردہ جو اٹھ گیا تو پھررررر


بس سمجھ جائیں;)
 

فہیم

لائبریرین
فہیم ، ان کی ہر مراسلے میں " :rolleyes: " سے مجھے الرجی ہو گئی ہے ۔۔ ویسے آدمی تو بڑے کام کے ہیں بقول احباب ۔۔
اس "رول آئیز" کی وجہ بتانا پسند کریں گے فہیم ؟
وسلام


شکریہ طالوت صاحب

اور بھئی اگر آپ دیکھیں تو ترتیب کے حساب سے اس شتونگڑے کا نمبر چوتھا ہے۔
پہلے نمبر ہے مسکراہٹ۔
اب بندہ ہر وقت مسکراتا ہی رہے تو بھی عجیب بات ہے۔
دوسرے نمبر پر آنکھ مارنے والا ہے۔
اب بھری محفل میں بار بار آنکھیں ماری جائیں تو بھی نازیبا حرکت لگے گی;)
لیں اتنا بول کربھی میں‌ نے ماردی:grin:

تیسرے نمبر والا شتونگڑہ مجھے پسند نہیں۔

اور چھوتے پر بس یہی ایک بچتا ہے:rolleyes:
اس لیے یہی تختہ مشق بنا رہتا ہے:)
 

فہیم

لائبریرین
فہیم مجھے اچھے لگے ان سے اچھی گپ ہوتی ہے ۔ان کا بلاگ بھی بہت پسند ہے مجھے۔اور یہ رول آئی کیا ہے مجھے بھی نہیں سمجھ آیا۔محفل کی پوسٹوں کے علاوہ کبھی بات نہیں ہوئی سو کچھ کہہ نہیں سکتا۔;)

یہ فہیم کو مہمان بننے کا تحفہ :rolleyes: :rolleyes: :rolleyes: :rolleyes: :rolleyes:

شکریہ بھائی صاحب:)
بلاگ کی پسندیدگی پر ایک اور شکریہ۔
جبکہ خود میرا خیال ہے کہ میں اچھا نہیں لکھتا:)

اور رولنگ آئی کا تو میں اوپر پہلے ہی طالوت صاحب کو بتاچکا ہوں:rolleyes:;)
 

فہیم

لائبریرین
فہیم اردو محفل کے بہت اچھے رکن ہیں بس کبھی کبھی چھیڑ چھاڑ کر لیتے ہیں اور دوسروں کو کھپاتے ہیں۔

باقی اگلی قسط میں۔

شکریہ شمشاد بھائی۔
لگتا ہے ابھی تک بکرے یاد ہیں:grin:


اور یہ دوسری قسط اب کب نشر ہوگی۔
پی ٹی وی کی طرح اگلے ہفتے یا پھر اسٹار پلس کی طرح دوسرے دن:rolleyes:
 

فہیم

لائبریرین
:eek:
ہائے اللہ ،
یہ ساری تعریفیں فہیم بھائی کے لیے

:timeout::timeout:

کیوں بھئی تم کیا جیلس ہورہے ہو:tongue:


ویسے اس ہفتے کے مہمان کہیں لانگ مارچ کے سلسلے میں "سرکاری مہمان"‌تو نہیں‌بن گئے جو اس طرف آ ہی نہیں‌رہے۔
:):biggrin:

لانگ مارچ پر نہیں۔
بس آج آفس میں وقت نہیں مل سکا۔
اور گھر آنے پر بھی معلوم چلا کہ نیٹ‌ بند پڑا ہے۔ جو کہ ابھی تک بند ہے۔ یہ بھی موبائل سے انٹرنیٹ‌‌‌ کنیکٹ کیا ہوا ہے:confused:
 

فہیم

لائبریرین
فہیم کا دماغ پہلے اپنی جگہ پر نہیں ہوا کرتا تھا۔۔۔پھر کچھ عرصے بعد دوبارہ محفل پر آئے تو دماغ اپنی جگہ پر واپس آ چکا تھا

کیا پتہ پہلے بھی اپنی جگہ ہو میرا دماغ:rolleyes:
البتہ آپ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)

فہیم سے بات چیت محفل پر ہی ہوئی تھی، لیکن ان کی ایک اور روح کے ساتھ۔ پھر فہیم سے دانش کدہ پر بھی کافی بات چیت رہی۔ اور اب بس کوئی کام کی بات ہو تو ہو جاتی ہے۔:p
فہیم کے بارے میں صرف اتنا پتہ ہے کہ غصہ کم کرتا ہے، ٹھنڈے مزاج کا بچہ ہے۔ ہر وقت ہنستے مسکراتے ہی دیکھا ہے۔ اور یہی سب سے بڑی بات ہوتی ہے۔


ہممممممم
شکریہ:)
واقعی بعد میں کافی اچھی گپ شپ رہی تھی:rolleyes:
 

فہیم

لائبریرین
فہیم کے ساتھ میری تو کوئ خاصی بات چیت نہیں ہے لیکن آپ لوگوں کی باتوں‌سے لگتا ہے کہ محفل میں ان کے بھی نام کے ڈنکے بجتے ہیں

بہر حال مہمان شخصیت بننے پر مبارکباد قبول کیجئے فہیم صاحب!
ماسلام


شکریہ علی ذاکر صاحب:)
اور جناب یہ ڈنکے وغیرہ کیوں بجوارہے ہیں آپ۔
پہلے ہی یہاں کچھ لوگ میرا بینڈ بجانے بجوانے کے چکر میں لگے رہتے ہیں:grin:
 

علی ذاکر

محفلین
مین نے تو جو دیکھا اور سنا وہ لکھ دیا اب آپ سے بذاتِ خود میری کوئ گفتگو تو ہے نہیں‌جو میں اپنی رائے کوئ دے سکوں!
ماسلام
 
Top