مہمان اس ہفتے کی مہمان "فرحت کیانی"

ہاہاہا
پہلے ہنس لوں یا جواب دوں :ROFLMAO:
فرحت کیانی اللہ جانے کہاں چھپی بیٹھی ہیں ویسے۔
یا اللہ اتنا بڑا الزام کہ جب خود لکھتی تھی o_O اب بھی خود لکھتی ہوں بس مشورہ اور کچھ تبدیلیاں کرتے ہیں فاتح
آپ کا ٹائیٹل ہی تو عجیب تھا اندر تو آپ کے لیے بھی بہت اچھا اچھا تھا نا
میں نے صرف سماج سیوک سوچا تھا آگے کا اضافہ سراسر فاتح کا ہے اور مجھے انہیں استاد بھی بنانا تھا نا تو اس لیے گرو دکشنا کے طور پر یہ بات مان لی :ROFLMAO:
آپ جو چاہیں وہ رکھ لیتے ہیں ٹائیٹل
ویسے ابھی آپ نے ناراضگی دکھا کر اپنے کول ہونے کا چانس تو گنوا دیا اب رہ گیا سویٹ تو وہ تو میں آلریڈی فرحت کو کہ چکی نا :p

ہنس لیں ہنس لیں :)

خود لکھتیں سے مراد یہ ہے کہ فاتح جیسے کسی "سیانے" سے مشورہ نہیں لیتی تھیں۔ سیانوں کے بارے میں تحقیق کرنی ہے تو حکایت نیرنگ میں سیانوں پر جو حکایت ہے وہ پڑھ لیں۔

استاد فاتح کو کر لیا ہے ، اب میں آپ کے لیے فقط دعا ہی کر سکتا ہوں۔ :LOL:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر قائم کرنے کا کم ہی اتفاق ہوا ہے کسی کے بارے میں -فرحت کیانی کے مراسلوں سے
اتنا ضرور اندازہ ہوا کہ انسانی ہمدردی کا جذبہ بے پناہ رکھتی ہیں- ملک کے بارے میں ان کی
سوچ اورخیالات مثبت اور اخلاص پرمبنی ہیں -

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
بات چیت میں زیادہ ترمراسلوں اوردھاگوں کی حدتک ہی رکھتا ہوں اور ان سے ہی دعا سلام
اورشخصیت کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوجاتا ہے - ٍفرحت کیانی سے زیادہ بات تھلیسمیا کے
حوالے سے ہوئی اور ان کی معلومات رکھتی ہیں
(فاطمید فاٖنڈیشن کا تھیلسمیا کےلئے کام فرحت کیانی سے پتا چلاتھا)
اس سلسلے میں ان کی دلچسپی اورمشورے قابلِ تعریف اور قابلِ تلقید ہیں
جزاک اللہ زبیر مرزا ۔ اگرچہ مجھے تعریفیں سننے کا بہت شوق ہے لیکن اگر کبھی کوئی ایسی غلطی کر دے تو مجھے سمجھ نہیں آتی جواب میں کیا کہنا چاہئے۔ شکریہ کہ آپ اچھا گمان رکھتے ہیں۔


3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
سنجیدگی اور حُب الوطنی
جزاک اللہ۔
گھر اور وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے۔
خارِ وطن از سنبل و ریحان خوشتر


4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
فلاحی کاموں کی ترغیب

اور مجھے ایسے کاموں کی ترغیب اپنے اردگرد کے لوگوں سے ملتی ہے۔ سچ کہوں تو اس میں بھی مجھے اپنا ہی فائدہ نظر آتا ہے۔ ایک بہت معمولی قدم کے جواب میں اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں اتنی آسانیاں پیدا کر دیتے ہیں کہ کچھ مشکل نہیں رہتا پھر۔


5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
رائے ہے کہ محفل میں ہوسکے تو باقاعدگی سے آیا کریں
بہت شکریہ۔ :)
پچھلے کچھ عرصہ سے تو بہت باقاعدگی سے آ رہی ہوں۔

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )
آپ اتنی جلدی جلدی پاکستان کا چکرکیسے لگا آتی ہیں :)
(میراخیال ہے کہ آپ بیرون ملک مقیم ہیں اسے بھی سوال کا حصہ سمجھ لیں)

ان دنوں پاکستان میں ہی مقیم ہوں۔
لیکن آپ کا یہ اندازہ بالکل درست ہے کہ میں جب یہاں نہیں ہوتی تھی تو بہت جلدی جلدی چکر لگاتی تھی۔ میرے خیال شاید ایک آدھ بار ایسا ہوا ہو گا کہ میرے پاکستان آنے میں سات آٹھ مہینوں کا وقفہ آیا ہو ورنہ میں اگر ایک ہفتہ بھی فارغ ہوتی تھی تو پاکستان کی طرف دوڑیں لگا دیتی تھی۔ :) کیسے کا جواب شاید یہی ہو گا کہ میں پاکستان سے واپسی ہوتے ہی فوراً اندازہ لگانا شروع کر دیتی تھی کہ اب اگلی فرصت کب آ رہی ہے :)
 

عمر سیف

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
کچھ اچھا تاثر ہی تھا۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
کسی دوسری فورم پہ بات ہوئی تھی۔ بات ہوتی رہتی ہے۔ چھ سال ہوگئے شاید اس بات کو۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
خاموش رہنا۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
تحمل مزاجی
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
خوش رہیں۔
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

ایسا کچھ نہیں۔ جیسی ہیں ویسی رہیں۔
 
Top