مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "ًمحفل کی سیانی"

1)۔مہ جبین کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
میرا شروع سے ہی مہ جبین خالہ کے بارے میں یہی تاثر تھا کہ آپ پاکستان اور اسلام سے محبت رکھنے والی خاتون ہیں۔الحمداللہ میرا تاثر میں رتی بھر بھی تبدیلی نہیں آئی بہرحال عشق رسول
ﷺ کا اضافہ ہو چکا ہے​

2)۔ پہلی دفعہ مہ جبین سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آگاز نہیں ہوا ؟؟؟
چند دھاگوں میں تھوڑی بہت گفتگو ہوئی البتہ اکثر نعتوں کے دھاگوں میں ان سے کافی دعائیں مل جاتی:applause:
3 )۔ آپکو مہ جبین کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
انکی شفیق طبیعت،ہمیشہ دھیمے، پیارے اور مخلصانہ لہجے میں بات کرنا۔میرے جیسے چھوٹوں سے خصوصی شفقت رکھنا۔​
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مہ جبین کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
کسی کی بدگمانی نہ کرنا،ہمیشہ سچی بات کہنا،اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا،اور بھی بہت کچھ
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
میں یہی پوچھنا چاہوں گا کہ
آپ کے اندر جو اسلام کی محبت ہے خصوصا عشق رسول
ﷺ کہاں سے آیا؟​
یہ فیضان نظر تھا کہ مکتب کی کرامت؟
۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں
( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
میرے خیال میں کچھ نہیں اگر پھر کبھی یاد آیا تو ضرور بتاؤں گا۔
) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
محفل کے سیکشنز کی رونق مہ جبین خالہ کی وجہ سے بڑھتی ہے۔آپ جس زمرے میں بھی جائیں اسی میں چار چاند لگا دیتی ہیں
میں انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی والے زمرے:p میں دیکھنا چاہوں گا۔
ان کے پیغامات ہمیشہ منفرد اور خلوص سے بھرپور ہوتے ہیں۔

 

مہ جبین

محفلین
بیٹا حسیب نذیر گِل !
تم نے کچھ زیادہ ہی تعریفیں کردی ہیں ، مجھے اتنی اونچی مسند پر نہ بٹھاؤ میں فقط خاک ہوں اور بسسسسس

اگر کسی کو میری ذات میں کوئی خوبی یا اچھائی نظر آتی ہے تو وہ میرے نانا اور نانی کی شفقت اور فیضانِ نظر کے طفیل ہے
انکی محبت اور خاص توجہ کا اثر ہے کہ آج میرے دل میں اولیاء کرام کی محبت اور عقیدت ہے ۔ اللہ کے ولیوں سے محبت ہمیں کہاں سے کہاں پہنچادیتی ہے یہ تو بیان سے باہر ہے بس محسوس کرنے کی بات ہے ۔

ہم رہیں نہ رہیں ، اس محفل کی رونق سلامت رہے آمین

بیٹا اگر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زمرے میں چلی گئی تو پھر اسکا تو اللہ ہی حافظ ہے :heehee:
اپنی دلچسپی کے شعبوں میں رہنا ہی بہتر ہوتا ہے ورنہ تو میرا ریکارڈ لگنا شروع ہوجائے گا کہ :۔

"جان نہ پہچان ، بڑی خالہ سلام"
اللہ تم کو خوش رکھے یونہی ہنستے مسکراتے رہو​
زندگی میں کامیابیاں و کامرانیاں تمہارا مقدر ہوں اور اپنے وطن کی خدمت کے بھرپور مواقع ملیں آمین​
تمہاری محبت اور خلوص کا بہت شکریہ​
 

تعبیر

محفلین
سوری سوری بہنوں اور بھائیوں اور بچوں اس بار میں کچھ زیادہ ہی لیٹ ہو گئی :)
سمجھ نہیں آرہا کہ پہلے کیا کروں پڑھوں یا اپنے جوابات پوسٹ کروں میرے خیال سے پہلے جوابات دے لوں کیا پتہ کل ہو نا ہو :p
securedownload4.gif
1)۔مہ جبین کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں حسب معمول کافی لمبے عرصے سے محفل سے غائب تھی ۔جب واپس آئی تو محفل پر کافی نئے اضافے ہوئے ہوئے تھے۔(نئے ممبران کی صورت میں) جبین بھی ان میں سے ایک تھیں پر افسوس کہ کوئی بھی غلط تاثر نہ بن سکا کہ آتے ساتھ ہی ان کا انٹرویو شروع کردیا عائشہ نے سو سب پتہ چل گیا ۔اس انٹرویو کے بعد تو آج تک جبین کے اور انٹریو کے ہر طرف چرچے ہیں​
securedownload4.gif
2)۔ پہلی دفعہ مہ جبین سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
پہلی دفعہ میں نے مہ جبین کا جو پیغام پڑھا تھا وہ خواتین کارنر میں تھا حلوے کے بارے میں کہ تب مجھے مہ جبین آپ کوئی نیولی میرڈ لڑکی​
لگی تھیں اوپر سے نام بھی اتنا دلنشین ویسے مہ جبین کے بے تکلفانہ اور دوستانہ انداز سے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب بات چیت کا آغاز ہوا​
شاید انٹرویو والے تھریڈ میں آمنے سامنے بات چیت ہوئی تھی نا مہ جبین؟؟؟​
securedownload4.gif
3 )۔ آپکو مہ جبین کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
یہاں مجھے لگ رہا ہے کہ یہ سوال غلط ہے بلکہ سوال کچھ اس طرح کا ہونا چاہیے تھا کہ کونسی عادت نا پسند ہے اور مجھے تب بھی اسکا جواب نہیں آتا۔​
ماشاءاللہ مہ جبین میں ایک سے ایک بڑھ کر خوبیاں ہیں ۔​
مجھے آپ کا نیوٹرل ہو کر سب کے لیے سوچنا اور صحیح اور غلط کا اظہار کرنا بغیر کسی ڈپلومیسی کے ۔​
اوورآل میں آپ جیسی بننا چایتی ہوں مہ جبین سمجھدار اور بردبار اور پولائیٹ​
securedownload4.gif
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مہ جبین کی شخصیت سے سیکھا ہو
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
سیکھنا چاہتی ہوں بہت کچھ اور کافی باتوں کے لیے میں مہ جبین کو ذاتی پیغام میں پریشان بھی کرتی ہوں اور مہ جبین بغیر کسی اکتاہٹ کے میرے فضول سوالوں اور پریشانیوں کے جوابات بھی دیتی ہیں۔خوش رہیں بہنا :):):)
securedownload4.gif
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام میں ڈھیر ساری دعائیں اور پیار​
جو خود ان سے مشورہ لیتا ہو وہ کیا مشورہ دے گا بھلا​
سوال پوچھوں کیا :p میرے سوالات تو پتہ ہے نا آپکو کہ کبھی ختم نہیں ہوتے​
securedownload4.gif
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں
( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
پوچھنا یہ ہے کہ آپ اتنی اچھی کیسے ہیں؟؟؟​
کیا کبھی غصہ آتا ہے آپ کو؟؟؟​
کیا آپکی ڈکشنری میں "ناں یا نہیں" پایا جاتا ہے یا نہیں​
کیونکہ میں نے ہمیشہ آپ کو ہر بات آرام سے مانتے دیکھا ہے​
کبھی اپنی مرضی بھی چلاتی ہیں یا نہیں ؟؟؟​
securedownload4.gif
7) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
مہ جبین پلیز ان سیکشنز میں بھی آیا کریں جو میری عقل کے مطابق ہیں اور آپکی دانشمندانہ باتیں سب کو ہی پسند ہیں تو کیوں نا کچھ ایسا شروع کریں جس سے ہم سب کا فائدہ ہو ۔کوئی اچھی بات اور کچھ درس جیسا سلسلہ​
کہیں پڑھی ہوئی کوئی اچھی بات یا نصیحت جو ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں​
آپکا انٹرویو بہت بہت بہترین ہے اسے جتنی بار پڑھو مزا آتا ہے اور اچھا لگتا ہے​
securedownload4.gif
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے اپنی اولاد کی کامیابیاں اور خوشیاں دیکھنا نصیب کرے​
اور ہاں بغیر کسی نخرے اور ناں ناں کے مہمان بننے کے لیے ڈھیروں شکریہ​
 

تعبیر

محفلین
مہ جبین بہنا کہاں ہیں آپ ؟؟؟کوئی خیر خیریت ہی نہیں اور نا ہی آپکا کوئی اتہ پتہ
میں آئی تو آپ غائب :(
آپ نے اوتار کا لکھا ہے نا کہ اسے بدلنا نہیں آتا تو یہ کونسا مشکل ہے آپ نا اوپر اپنی بائیں جانب اپنے نام پر کلک کریں
وہاں اوتار کو کلک کر کے کھولیں اور اس کے بعد اپنے کمپٰوٹر پر سیو کی ہوئی تصویر اس میں اپلوڈ کر دیں
کوشش کرین آپ سب کر سکتی ہیں اللہ کی مہربانی سے چھوڑیں بچوں پر ڈپینڈ کرنا :)
 

تعبیر

محفلین
واضح رہے کہ ابھی ہم یہاں لکھنے والے ہیں کچھ۔ :) :) :)
ویسے مہ جبین کی تو بات ہی کچھ اور ہے لیکن اگر کسی اور پر لکھا نا تو میں نے احتجاج کرنا ہے کیوں کہ ہم جو پہلے مہمان بنے تھے ان پر تو کچھ نہیں لکھا آپ نے کبھی بھی
 

مہ جبین

محفلین
اس محفل میں میری پسندیدہ ترین خواتین ارکان میں چند ہی گنے چنے نام ہیں جن میں تعبیر کا نام سرِ فہرست ہے ۔
میں تعبیر کے خلوص ، اپنائیت ، زندہ دلی، بے تکلفی بذلہ سنجی اور لاجواب کردینے والی عادت سے اول دن سے ہی متاثر رہی ہوں ۔

تعبیر حلوے والا جو واقعی لکھا تھا تو اس وقت کا لکھا جب میں نیولی میرڈ تھی، لکھتے وقت تو نہیں تھی ناں۔۔۔۔:heehee:

تعبیر جب تم میرے انٹرویو والے تھریڈ پر آئیں تو پہلی دفعہ میں ہی مجھ سے اتنے بے تکلفانہ انداز میں بات کی کہ مجھے لگا کہ جیسے ہم برسوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، یقین کرو تمہارے اسی انداز نے مجھے تمہارا اسیر کردیا ۔۔۔۔۔۔ اور مجھے فخر ہے کہ آج ہم میں دوستی اور خلوص کا جو رشتہ ہے وہ تمہاری اچھی طبیعت کی وجہ سے ہے میرا اس میں کوئی خاص کردار نہیں ۔ انٹرویو میں تمہاری بات چیت اور سوالوں کے انداز نے مجھے اپنے آپ سے ملنے اور خود کو جاننے کے بھرپور مواقع دئیے ۔ اور برسوں بعد میں نے خود سے ملاقات کی تو اس کے لئے تعبیر میڈم کا شکریہ ( ویسے اس کے لئے شکریہ تو چھوٹا لفظ ہے ) :)

تعبیر میں تم کو اگر اچھی نظر آتی ہوں تو یقیناً یہ تمہاری اعلیٰ ظرفی ہے ورنہ مجھے تو اس میں اپنا کوئی کمال نہیں نظر آتا ۔۔۔۔۔۔ سچی۔۔۔۔

مجھے ویسے دوسروں کی اچھی بات مان کر انکو خوش کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے بہ نسبت اسکے کہ میں اپنی بڑائی جتا کر اور ہر جگہ خود کو صحیح سمجھ کر اپنی ہی منواؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ میرے نزدیک دوسروں کو خوش کرنا بھی ایک نیکی ہے اور ہم اس چھوٹی سی نیکی کو کیوں چھوڑیں ؟؟؟؟

ڈکشنری میں لفظ "ناں ' ہے تو لیکن صرف غلط کام کے لئے ۔۔۔۔۔ ورنہ تو " ہاں " کہنے میں اور بات ماننے میں کوئی حرج نہیں ۔
غصہ آتا ہے ہر غلط بات پر لیکن کوشش کرتی ہوں فوری طور پر اسکا اظہار نہ کروں اور جہاں تک ممکن ہو اسکو پی جاؤں ہاں جب بہت زیادہ ہی ہو تو پھر اسکا اظہار بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں بہت نپے تلے انداز میں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور بات بھی ہو جائے ۔


عجیب بات ہے کہ تم میری جیسی بننا چاہتی ہو اور میں تمہارے جیسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے ناں مزے کی بات؟؟؟؟؟:heehee:


تعبیر تمہارے پسندیدہ سیکشنز میں بالکل کوری ہوں یعنی کہ تصاویر کا سیکشن۔۔۔۔ دعا کرو کہ میں بھی کچھ سیکھ جاؤں تو پھر وہاں بھی آیا کروں گی انشاءاللہ ۔
ایک اچھی بات تمام محفلین سے یہی کہنا چاہوں گی کہ اپنے الفاظ کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کریں کہ یہ الفاظ ہی ہوتے ہیں جو کبھی زخموں پر مرہم بنتے ہیں تو کبھی زخموں پر نمک پاشی کا کام کرتے ہیں ، اگر ہماری ایک میٹھی بات کسی کو خوش کر سکتی ہے تو طنز میں بجھا تیر کلیجہ چھلنی بھی کرسکتا ہے ۔ جیسے کہ ہم کسی کو چاہیں کہ وہ ایک غلط کام نہ کرے تو اسکو اچھے انداز میں کہیں کہ جیسے آپ اس کام کو نہ کریں بہت اچھا ہے ، اب اسی بات کو بہت غلط انداز سے بھی کہا جاسکتا ہے کہ جیسے ابے تو یہ کام کرے گا نا تو مجھ سے برا کوئی نہ ہوگا سمجھا؟؟؟؟؟
دونوں باتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے بس غصے میں کہی بات کا اتنا اچھا اثر نہیں ہوتا جتنا ایک احسن انداز سے کہی بات کا ہوتا ہے۔
اور غصے کو پینا ہماری بہت سی پریشانیوں کا واحد حل ہے ۔
درس کچھ زیادہ ہی ہوگیا ناں ؟؟؟

تعبیر اللہ تم کو دنیا و آخرت کی ہر دولت، نعمت ، عزت رفعت اور عظمت سے سرفراز فرمائے آمین۔
تم نے مجھے اس ہفتے کا مہمان بنایا یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔
ورنہ میں تو خود کو اس لائق نہیں سمجھتی۔ اس کے لئے میں تمہاری ممنون و مشکور ہوں اور ہمیشہ رہوں گی ۔
ناز نخرے تو وہ کریں جو کسی ہنر میں یکتا و یگانہ ہوں ، جوہرِ قابل ہوں
ہم کہاں کے دانا ہیں ؟ کس ہنر میں یکتا ہیں ؟

آخر میں تمام محفلین کا جنہوں نے میرے لئے اپنا وقت نکال کر میری لئے اچھے جذبات اور زریں خیالات کا اظہار کیا اور مجھ سے خوش گمانیاں رکھیں۔۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ۔
جزاک اللہ خیراً کثیراً۔
اللہ اس محفل کو سدا سلامت رکھے آمین
 

مہ جبین

محفلین
مہ جبین بہنا کہاں ہیں آپ ؟؟؟کوئی خیر خیریت ہی نہیں اور نا ہی آپکا کوئی اتہ پتہ
میں آئی تو آپ غائب :(
آپ نے اوتار کا لکھا ہے نا کہ اسے بدلنا نہیں آتا تو یہ کونسا مشکل ہے آپ نا اوپر اپنی بائیں جانب اپنے نام پر کلک کریں
وہاں اوتار کو کلک کر کے کھولیں اور اس کے بعد اپنے کمپٰوٹر پر سیو کی ہوئی تصویر اس میں اپلوڈ کر دیں
کوشش کرین آپ سب کر سکتی ہیں اللہ کی مہربانی سے چھوڑیں بچوں پر ڈپینڈ کرنا :)

تعبیر ہمارا نیٹ کافی دن سے خراب تھا اس لئے اتنے دن تک آنا نہ ہوسکا

اب تم نے اوتار بدنے کا طریقہ بتایا ہے تو کوشش کر دیکھوں گی شاید کچھ ہو ہی جائے
تمہاری شاگردی میں آگئی تو بس بچوں پر ڈیپینڈ کرنا چھوڑ دوں گی ۔۔۔۔ :heehee:
 

تعبیر

محفلین
اف اف اففففففففففففففف جبین اوپر والے مراسلے میں آپ بھول گئیں کہ یہاں میں نہیں بلکہ آپ مہمان ہیں یا خدایا اتنا کچھ لکھ دیا میرے لیے
اب میں جذباتی ہوں یا مسکراؤں یا خود پر ناز کروں یا ویسا بننے کی کوشش شروع کروں۔اب کروں تو کیا کروں ۔کنفیوزڈ ہوں سچی
جواب دونگی ان شاءاللہ تفصیل سے اگر یہاں نہیں تو ذاتی پیغام میں سہی :)

تعبیر ہمارا نیٹ کافی دن سے خراب تھا اس لئے اتنے دن تک آنا نہ ہوسکا

اب تم نے اوتار بدنے کا طریقہ بتایا ہے تو کوشش کر دیکھوں گی شاید کچھ ہو ہی جائے
تمہاری شاگردی میں آگئی تو بس بچوں پر ڈیپینڈ کرنا چھوڑ دوں گی ۔۔۔ ۔ :heehee:

اوہ نیٹ کو بھی تب ہی خراب ہونا تھا۔
ہاہاہا
شاگردگی والی بات پر دیکھیں تو سہی انیس الرحمن کو کتنی ہنسی آ رہی ہے :p
یہاں بڑے سے بڑے استاد موجود ہیں میں بھی انہی سے سیکھتی ہوں پہلے قیصرانی تھے اور اب سعود
مجھ جیسی نکمی شاگرد سیکھ سکتی ہے تو آپ تو ماشاءاللہ بہت ذہین ہیں :)
خوش رہیں بہنا سلامت رہیں
 

مہ جبین

محفلین
نہیں جی میڈم تعبیر ! میں بالکل بھی نہیں بھولی ہوں یہ بات ۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ کونسی قانون کی کتاب میں لکھا ہے کہ صرف مہمان کی تعریف میں یہاں لکھا جائے گا اور میزبان کی تعریف میں نہیں؟؟؟؟
مہمان کا فرض ہے کہ اپنے پرخلوص میزبان کی کماحقہ تعریف ضرور کرے ۔ تو میں نے اپنے میزبان کا احسن انداز میں شکریہ ادا کرنے کی ادنیٰ سی کوشش کی ہے ۔
بس اب جذباتی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تھوڑا سا مسکراؤ اور جو صلاحیتیں اللہ نے تم کو عطا فرمائی ہیں ان پر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر بجا لاؤ
کیونکہ پھلوں سے بھری شاخ کو جھکنا ہی زیبا ہے الحمدللہ ۔ بے شک اللہ ہی عزتیں دینے والا ہے اور بڑائی تو صرف اللہ عزوجل کے ہی لئے ہے ۔ اللہ اکبر ۔
میرے یہ جذبات تمہارے لئے پہلے دن ہی سے تھے اور میں کافی عرصے سے انکا اظہار کرنا چاہتی تھی لیکن کسی مناسب وقت کے انتظار میں تھی
اب جو یہ موقع ملا تو میں اسکو ضائع کیوں کرتی؟ بس اللہ سے دعا ہے کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے لئے ایسے ہی رہیں ۔۔۔۔۔مخلص اور بے لوث دوست ۔۔۔انشاءاللہ ، آمین
 

مہ جبین

محفلین
شاگردگی والی بات پر دیکھیں تو سہی انیس الرحمن کو کتنی ہنسی آ رہی ہے :p

ارے نہیں یہ بات نہیں ہے تعبیر ۔۔۔۔۔ اصل میں ہنسنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ تمہاری طرف سے یہ کہہ رہے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔

کیسے کیسے لوگ ہماری شاگردی میں آجاتے ہیں :laughing:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں بھی ذرا شکریہ ادا کر لوں مہ جبین آنٹی کا۔ اس دن تو آپ کی پوسٹ پڑھ کر میں اتنی خوش ہوئی کہ آواز ہی نہیں نکلی اتنے دنوں :)۔ سچ میں آپ کے اپنے بارے میں کمنٹس پڑھ کر میں cloud 9 پر پہنچ گئی تھی کہ یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے آپ اتنی اچھی رائے رکھتی ہیں۔ :) حالانکہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ آپ کی محبت اور شفقت ہے کہ آپ سب کے لیے ہمیشہ مثبت اور اچھا اچھا سوچتی ہیں ورنہ وہی آپ والی بات کہ '(ہم) کس ہنر میں یکتا تھے۔'
میری کوشش ہے کہ جو اچھا آپ سے اور دیگر لوگوں سے سیکھ رہی ہوں اس پر عمل کر سکوں۔ دیکھیں کامیاب ہوتی ہوں یا نہیں۔ دعاؤں کی ضرورت رہے گی :)۔
 

مہ جبین

محفلین
میں بھی ذرا شکریہ ادا کر لوں مہ جبین آنٹی کا۔ اس دن تو آپ کی پوسٹ پڑھ کر میں اتنی خوش ہوئی کہ آواز ہی نہیں نکلی اتنے دنوں :)۔ سچ میں آپ کے اپنے بارے میں کمنٹس پڑھ کر میں cloud 9 پر پہنچ گئی تھی کہ یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے آپ اتنی اچھی رائے رکھتی ہیں۔ :) حالانکہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ آپ کی محبت اور شفقت ہے کہ آپ سب کے لیے ہمیشہ مثبت اور اچھا اچھا سوچتی ہیں ورنہ وہی آپ والی بات کہ '(ہم) کس ہنر میں یکتا تھے۔'
میری کوشش ہے کہ جو اچھا آپ سے اور دیگر لوگوں سے سیکھ رہی ہوں اس پر عمل کر سکوں۔ دیکھیں کامیاب ہوتی ہوں یا نہیں۔ دعاؤں کی ضرورت رہے گی :)۔
تمہارے شکریہ کا شکریہ چندا فرحت کیانی
بے شک تمہاری اچھی تربیت میں تمہارے والدین کا خصوصاً تمہاری اماں جان کا بہت ہاتھ ہے ۔ میں نے ایک دفعہ تمہارے اپنی اماں کے لئے تمہارے جذبات پڑھے تھے تو میں اُسی دن سے تمہاے اماں کی تربیت کی معترف ہوگئی تھی ۔
اللہ ان کو درازیء عمر بالخیر عطا فرمائے آمین ۔
اور تم کو دنیا و آخرت کے ہر امتحان میں کامیاب و کامران اور سرخرو فرمائے آمین
 
بہت زبردست تعبیر ! پتا نہیں اپ کے شروع کردہ دھاگوں پر ہماری نظر ہی کیوں دیرسے پڑتی ہے:idontknow: خیر مہ جبیں اپی کی بات ہو رہی ہے سوچا تھوڑا فائدہ ہی اٹھا لیں ہم بھی :battingeyelashes:
مہ جبین کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟
بہت نرم خو ،شفیق اور پرخلوص ہیں . اور ہماری راے ان کے بارے میں جو پہلے تھی وہی ہے اور ہمارا خیال ہے کہ اس راے میں دور دور تک تبدیلی کا کوئی امکان نہ ہے .:)


@پہلی دفعہ مہ جبین سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آگاز نہیں ہوا ؟؟؟
انہوں نے شائد ہمارے سٹیٹس کو لائیک فائق فرمایا تھا پھر ذاتی پغامات میں باقاعدہ ان سے بات چیت کا آغاز ہوا اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے ۔ :) @آپکو مہ جبین کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟


انکا مثبت انداز ہمیں بہت بھاتا ہے . .نہ غلط سوچتی ہیں نہ کسی کو موقع دیتی ہیں .معاملہ فہم ہیں .اور محفل پر نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ،ان کی ہمت ڈھارس بندھانا ہمیں بہت اچھا لگتا ہے کہ خود سے بڑھ کر اپنائیت کی فضا پیدا کرتی ہیں جس سے اگلے بندے کا خوف و ہچکچاہٹ ختم ہو جاتا ہے۔ :)
@کچھ ایسا خاص جو آپ نے مہ جبین کی شخصیت سے سیکھا ہے
ہمیں لگتا ہے انہیں غصہ نہیں آتا اور اگر اتا بھی ہے تو وہ اپنے غصےپر قابو پانے میں ملکہ رکھتی ہیں .اور کاش ہم بھی یہ عادت ان سے سیکھ سکیں ...امید پہ دنیا قائم ہے ۔ :)


@مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
ہممم نہیں پیغام تو نہیں ہے ماشاء الله بہت سلجھی ہوئی شخصیت ہے ان کی اور ہمارا خیال ہے محفل میں ان کا قیام چراغ رہ گزر کی مانند ہے ... راستہ بھولے محفلین کو ٹھیک سمت میں چلنا بتاتی ہیں . :)


@اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں
لگے ہاتھوں ایک سوال بھی پوچھ لیتے ہیں کہ آپکو محترمہ ،یا صاحبہ وغیرہ کہلوانا کیوں پسند نہیں ہے ؟ ( اس کے پیچھے بھی ایک کہانی ہے مگر شش ش ش ۔ :heehee:


@مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
ہمارے خیال میں جو زمرے ان کی طبیعت یا مزاج سے مطابقت رکھتنے ہیں وہاں پر ان کی موجودگی پہلے سے ہوتی ہی ہے ...اور ان کے شروع کردہ تمام دھاگے ان کے نفیس ذوق کا مونھ بولتا ثبوت ہیں۔ :)









 

مہ جبین

محفلین
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔۔۔۔۔۔

پیاری مدیحہ گیلانی بہنا !

میں محفل میں نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی اس لئے کرتی ہوں کہ مجھے پتہ ہے کہ جب کوئی نیا رکن یہاں آئے تو وہ بہت اجنبیت محسوس کرتا ہے
اسے یہاں کا نظام سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے ایسے میں اگر کوئی صحیح سمت میں رہنمائی کرے تو اسکو نئے ماحول میں ایڈ جسٹ ہونے میں مدد ملتی ہے ورنہ وہ بہت بیزاری کا شکار ہوجاتا ہے ۔



غصہ بھی آتا ہے بس اسکا اظہار کرنے میں ذرا محتاط رویہ رکھتی ہوں کہ غصہ میں اگر اظہار میں احتیاط سے کام نہ لیا جائے تو بس اول فول ہی منہ سے نکلتا ہے جو بعد میں پچھتاوا بن جاتا ہے، تو حتی الامکان اس سے بچنے کی کوشش میں ہی عافیت ہے۔

ہم تو محفل میں چراغِ سحری کی مانند ہیں جو بجھنے سے پہلے ذرا زیادہ ٹمٹما کر اپنی لَو کو بڑھاتا ہے اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے خود کو صاحبہ یا محترمہ کہلوانا اسلئے پسند نہیں ہے کہ یہ اعزازی الفاظ کسی شاعرہ، ادیبہ ، مصنفہ ، استاد، ٹیچر، پروفیسر ، نقاد، دانشور، یا نثر نگار پر زیادہ سوٹ کرتے ہیں
جنہوں نے کوئی قابلِ قدر،قابلِ ستائش یا قابلِ ذکر کارنامے سرانجام دئے ہوں اور میں تو ان میں سے کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔!!!
ایک عام سی عورت کے ساتھ یہ سابقے لاحقے بالکل اچھے نہیں لگتے
اب اسکے پیچھے کیا کہانی ہے وہ بھی بیان کردو جلدی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ میں ناراض۔۔۔۔۔۔۔:confused:

مدیحہ تمہارے خلوص اور اپنائیت کا بہت شکریہ

جگ جگ جیو پیاری بہنا
سدا شاد آباد رہو آمین
 
Top