مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "ًمحفل کی سیانی"

مہ جبین

محفلین
جی میرا کوئی تعارف کا دھاگہ نہیں۔۔۔۔۔ کیونکہ

خود آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (میری خوش فہمی ہے ) :)
 
پپو

محفلین
1)۔مہ جبین کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​

پہلا تاثر صرف اتنا تھا جتنا کسی دوست کی والدہ کے بارے ہوتا ہے جب شمشاد بھائی بتایا کہ ہمارے رکن امین بھائی کی والدہ ہیں ۔ مگر بعد میں یہ احساس عجیب سے رشتے میں بدل گیا جس کا کوئی نام نہیں صرف احساس ہے یعنی آپ ہر وقت بڑوں کی نظر میں ہیں

2)۔ پہلی دفعہ مہ جبین سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آگاز نہیں ہوا ؟؟؟​

کوئی خاص گفتگو نہیں ہوئی نعتوں کے پوسٹ کرنے پر ان سے ہلکی پھلکی گفتگو ہوئی جہاں سے پتہ چلا کہ بہن جی سچی عاشق رسول ہیں۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں ان کے ہاتھ کا کھانا بہت لذیذ ہوتا ہوگا

3 )۔ آپکو مہ جبین کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟​

میں چونکہ زیادہ نہیں جانتا مگر ان عاشق رسول ہونا سب سے زیادہ پسند ہے

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مہ جبین کی شخصیت سے سیکھا ہے​
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)​

ماں بھی اچھی دوست ہو سکتی ہے

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے​
ماں کا جو کام ہے بچوں کی غلطیوں پر معاف کرتے رہنا اور ان کی اصلاح کی کوشش اور فورم پر اخلاقی تربیت

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں​
( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​

بس ایک ہی فرمائش ہے امین بھائی کی شادی جب ہو اہل محفل کو شریک رکھیں

7) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​

ایسا کچھ بھی نہیں سوائے اس کے جو تھریڈ اخلاقی حوالے سے ہوں ان پر ضرور پوسٹ کیا کریں
 
مہ جبین

محفلین
پپو بھائی

آپ نے اپنے قیمتی وقت سے وقت نکال کر میرے لئے جو لکھا اس کے لئے بہت مشکور ہوں

آپ کے منہ میں گھی شکر کہ آپ نے میرے لئے اتنے اچھے الفاظ استعمال کئے ، اللہ آپ کے حسنِ ظن کی لاج رکھ کر مجھے واقعی میں سچی عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بنادے تو کیا بات ہے اور اسکو میرے لئے سند بنادے آمین

انشاءاللہ امین کی شادی سے محفل والوں کو باخبر رکھوں گی

اخلاقی فورم پر بھی کوشش کروں گی کہ ضرور آؤں اگر اس قابل ہوگئی تو انشاءاللہ

اور جتنا بھی مجھ سے اس محفل کی بہتری کے لئے ہوسکتا ہے تو ضرور کروں گی بقدرِ استطاعت انشاءاللہ

آپ لوگ مجھے اس قابل سمجھتے ہیں یہ آپ سب کا حسنِ نظر ہے

جزاک اللہ خیر

آپ کے خلوص اور اپنائیت کا بہت شکریہ بھائی
 
پپو

محفلین
میں نے جو کچھ محسوس کیا بغیر کسی ملاوٹ کے لکھ دیا
میرے ایک مبہم سوال کا جواب نہیں آیا شائد امین بھائی اس کاجواب دیں گے آپ کھانا کیسا بناتی ہیں ؟؟؟؟
 
1)۔مہ جبین کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے؟
امی جان ہیں ہماری! ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ کیوں؟ کیا مطلب؟ یہ جواب کافی نہیں کیا؟ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ہاں بھئی، ہمارے ایک بے حد عزیز دوست کی امی جان ہیں تو ہماری بھی امی جان ہی ہوئیں ناں؟ :) :) :)
2)۔ پہلی دفعہ مہ جبین سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا؟
در اصل ہم امی جان سے کمبھ کے مہا میلے میں بچھڑ گئے تھے پھر بہت عرصہ بعد محفل میں تب ملے جب امی جان نے محفل میں رکنیت اختیار کی۔ اور شاید سب سے پہلے امی جان کو ہم نے ہی مخاطب کیا تھا۔ اور امی جان نے فوراً پہچان لیا تھا کہ ہم میلے میں بچھڑے ہوئے ان کے بیٹے ہیں! :) :) :)
3 )۔ آپکو مہ جبین کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
پوری کی پوری امی جان! جی ہاں، بس ہم نے کہہ دیا تو کہہ دیا۔۔۔ ہاں نہیں تو!!! :) :) :)
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مہ جبین کی شخصیت سے سیکھا ہے؟
ہم نہیں بتائیں گے بچو!! ورنہ سبھی فیس ادا کرنے کو کہیں گے۔ بھلا کوئی اپنی امی جان کو بھی سکھانے کی فیس دیتا ہے؟ :) :) :)
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
امی جان، جب ہم کمبھ کے میلے میں بچھڑے تھے تو بعد میں ملنے پر محمد امین بھائی اور ہمارے کندھوں پر ایک جیسے نشان کیوں نہیں ملے؟ :) :) :)
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں
ہم سب کے سامنے کیوں پوچھیں بھلا؟ ہم تو امی جان سے فون پر بات کریں گے تو پوچھ لیں گے۔۔۔ کسی کو کوئی اعتراض؟ ۔۔۔ ۔۔۔ اعتراض ہمارے ٹھینگے سے ہاں نہیں تو!!! :) :) :)
7) مہمان شخصیت کے اوتار ،تھریڈز اور پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
ہماری امی جان محفل کے کسی بھی زمرے میں ہوں، رنگ، خوشبو، علم اور ہنر ہی بکھیرتی ہیں۔۔۔ اچھا آپ ہی بتائیں، ایسا ہے یا نہیں؟ :) :) :)
 
محمد امین

لائبریرین
میں نے جو کچھ محسوس کیا بغیر کسی ملاوٹ کے لکھ دیا
میرے ایک مبہم سوال کا جواب نہیں آیا شائد امین بھائی اس کاجواب دیں گے آپ کھانا کیسا بناتی ہیں ؟؟؟؟

امی کے ہاتھ کا کھانا تو ہوتا ہی اچھا ہے۔۔۔ امی کی بنائی ہوئی قبولی جب کھاتا ہوں تو ہاتھ نہیں رکتا۔۔۔ :)
 
مہ جبین

محفلین
امی جان ہیں ہماری! ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ کیوں؟ کیا مطلب؟ یہ جواب کافی نہیں کیا؟ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ہاں بھئی، ہمارے ایک بے حد عزیز دوست کی امی جان ہیں تو ہماری بھی امی جان ہی ہوئیں ناں؟ :) :) :)
بالکل بالکل :):):):)
در اصل ہم امی جان سے کمبھ کے مہا میلے میں بچھڑ گئے تھے پھر بہت عرصہ بعد محفل میں تب ملے جب امی جان نے محفل میں رکنیت اختیار کی۔ اور شاید سب سے پہلے امی جان کو ہم نے ہی مخاطب کیا تھا۔ اور امی جان نے فوراً پہچان لیا تھا کہ ہم میلے میں بچھڑے ہوئے ان کے بیٹے ہیں! :) :) :)
:star::star::star::star:
پوری کی پوری امی جان! جی ہاں، بس ہم نے کہہ دیا تو کہہ دیا۔۔۔ ہاں نہیں تو!!! :) :) :)
:rose::rose::rose::rose:
ہم نہیں بتائیں گے بچو!! ورنہ سبھی فیس ادا کرنے کو کہیں گے۔ بھلا کوئی اپنی امی جان کو بھی سکھانے کی فیس دیتا ہے؟ :) :) :)
:heehee::heehee::heehee::heehee:
امی جان، جب ہم کمبھ کے میلے میں بچھڑے تھے تو بعد میں ملنے پر محمد امین بھائی اور ہمارے کندھوں پر ایک جیسے نشان کیوں نہیں ملے؟ :) :) :)
اس سوال کا جواب تو میں بھی ڈھونڈ رہی ہوں تم بھی سوچو جب مل جائے تو ضرور بتانا :laugh::laugh::laugh::laugh:
ہم سب کے سامنے کیوں پوچھیں بھلا؟ ہم تو امی جان سے فون پر بات کریں گے تو پوچھ لیں گے۔۔۔ کسی کو کوئی اعتراض؟ ۔۔۔ ۔۔۔ اعتراض ہمارے ٹھینگے سے ہاں نہیں تو!!! :) :) :)
:thumbsup::thumbsup2: :)
ہماری امی جان محفل کے کسی بھی زمرے میں ہوں، رنگ، خوشبو، علم اور ہنر ہی بکھیرتی ہیں۔۔۔ اچھا آپ ہی بتائیں، ایسا ہے یا نہیں؟ :) :) :)
:eek::notworthy::oops: تمہارے خلوص اور اپنائیت نے میرا سر فخر سے بلند کردیا ہے سعود بیٹا اللہ ہمیشہ تمہاری ہر جائز حاجت اور مراد کو پورا فرمائے اور دنیا و آخرت میں عزت و آبرو میں اضافہ فرمائے ۔ سدا شاد آباد رہو آمین ۔ :):):):):):):):)
 
Top